غذائی سبسڈی کیلئے راست رقمی منتقلی کی تجویز

نئی دہلی 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عوامی نظام تقسیم میں کرپشن اور بدعنوانیوں کے خاتمہ کیلئے غذائی سبسڈی حاصل کرنے والے استفادہ کنندگان کو راست رقمی منتقلی کی تجویز پیش کی ہے ۔ وزارت تغذیہ نے پائلٹ بنیادوں پر اس اسکیم کو پہلے چندی گڑھ اور پانڈیچیری میں شروع کرنے کی سفارش کی ہے ۔ شانتا کمار پیانل رپورٹ پر وزارت تغذیہ کے موقف کا اظہار کرت

ٹیکس وصولی کا جائزہ لینے کابینی ذیلی کمیٹی‘ ورنگل میں پولیس کمشنریٹ کا قیام

حیدرآباد 5 مارچ ( سیاست نیوز)تلنگانہ ریاستی کابینہ نے پارلیمنٹ سکریٹریز کے تقرر دیگر ریاست میںٹیکسس کی پالیسیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لینے وزیر کمرشیل ٹیکسس کی قیادت میں کابینی سب کمیٹی تشکیل دینے‘ ورنگل شہر میں پولیس کمشنریٹ کا قیام عمل میں لانے حکومت کے انتہائی اہمیت کے حامل انجام دیئے جانے والے واٹر گرڈ پروگرام سے متعلق آرڈی

ہولی کی مبارکباد ‘گورنر کا پیام

حیدرآباد 5 مارچ (این ایس ایس ) تلنگانہ و آندھرا پردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے دونوں ریاستوں کے عوام کو ہولی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ رنگوں کا یہ تہوار عوام کے درمیان باہمی روابط کو مستحکم بناتا ہے اور یہ امن و خوشحالی کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تہوار میں ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب حافظ خواجہ محی الدین عزیز ولد جناب محمد فصیح الدین استاذ جامعہ دارالہدیٰ وادی ہدیٰ حیدرآباد کا مختصر سی علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا ۔ موصوف تقریبا 28 سال سے جامعہ دارالہدیٰ میں بحیثیت استاذ اردو و اسلامیات خدمت انجام دے رہے تھے اور ایک عرصہ تک وائس پرنسپل کے عہدہ پر فائز رہے ۔ آپ صفہ ماڈل ا سکول

درس قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : جماعت اسلامی جوبلی ہلز کا مرکزی درس قرآن بروز جمعہ مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ سید اسد اللہ تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ گلشن کالونی سات گنبد مسجد نور درس قرآن بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ خواجہ عارف الدین صدیقی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔

کانگریس سے یاہو کا خطاب امریکہ کی تذلیل : ڈیموکریٹس

واشنگٹن ، 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیرعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی کانگریس سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اُس جوہری معاہدے کو تسلیم نہیں کرتے جو ایران کے ساتھ طے ہونے جا رہا ہے۔ ڈیموکریٹس نے نیتن یاہو کے خطاب کو امریکہ کی تذلیل قرار دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے امریکی کانگریس سے خطاب کو مختلف حلقوں کی جانب سے پہلے سے ہی متنازع

ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نکاح کا داعشی طریقہ باطل : علماء

قاہرہ ، 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصرکی افتاء کونسل نے شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروپ دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کی جانب سے نوجوان خواتین کو شدت پسندی کی طرف راغب کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو شادی کی پیشکش کرنے اور انٹرنیٹ پر شادیاں کرنے کے طریقہ کار کو غیرشرعی اور’’ باطل ‘‘ قرار دیا ہے۔ افتاء کونسل کے زیراہتمام تکفیری فت

’آئی ایس‘ سے نمٹنے کیلئے اسلحے کی درآمد سے پابندی اٹھائی جائے، لیبیا

طرابلس ، 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا نے اقوام متحدہ سے اسلحے کی خرید و فروخت پر عائد پابندی اٹھانے کی درخواست کی ہے۔ لیبیا کے سفیر ابراہیم دباشی نے سلامتی کونسل کو کل بتایا کہ اُن کے ملک میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ عالمی برادری لیبیا کے معاملے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ملکی فوج کو جدید ہت