شام کے شہر ادلیب پر القاعدہ و حلیفوں کا قبضہ
بیروت ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کی شامی شاخ اور اس کے حلیفوں نے آج شہر ادلیب پر قبضہ کرلیا، جو زائد از چار سال کی جنگ میں حکومت شام کی جانب سے کھودینے والا محض دوسرا صوبائی دارالحکومت ہے۔ یہ قبضہ ایسے وقت ہوا ہے جبکہ اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بان کی مون نے اس لڑائی کو روکنے میں دنیا کی ناکامی پر برہمی ظاہر کی اور اسے شرمندگی قرار