بی جے پی ایم پیز کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

نئی دہلی 10 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج اپنے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اہم بلوں بشمول حصول اراضیات بل کی لوک سبھا میں منظوری اور راجیہ سبھا میں کوئلہ و کانکنی بلوں کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سارا دن موجود رہنے کو کہا ہے ۔ پارٹی نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو پہلے ہی وہپ جاری کرتے ہوئے سارا ہفتہ پارلیمنٹ کے دونو

یوگیندر یادو اور پرشانت و شانتی بھوشن نے پارٹی کی شکست کیلئے کام کیا : عاپ

نئی دہلی 10 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی میں داخلی اختلافات آج پھر شدت سے باہر آگئے جبکہ پارٹی کے اعلی قائدین نے شانتی بھوشن ‘ پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پارٹی کی شکست اور اروند کجریوال کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔ پارٹی کے اعلی قائدین نے داخلی اختلافات پہلی مرتبہ باضابطہ بیان جاری کیا ہے

جیٹلی کی آج بینک سربراہان سے ملاقات

نئی دہلی 10 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی کل عوامی شعبہ کے بینکوں کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کرینگے تاکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیں سکیں اور انہیںترغیب دی جاسکے کہ آر بی آئی کی جانب سے شرح سود میں کمی کے فوائد قرضداروں تک پہونچائیں تاکہ شرح ترقی کو بہتر بنایا جاسکے ۔ ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں کریڈٹ کی صورتحال اور جن دھ

سی بی آئی ‘ ممتابنرجی سے پوچھ تاچھ کرے : سی پی ایم

کولکتہ 10 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے آج مطالبہ کیا کہ چٹ فنڈ اسکام میں پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ و دیگر قائدین کی گرفتاریوں کے پیش نظر سی بی آئی کو چاہئے کہ وہ ممتابنرجی سے بھی پوچھ تاچھ کرے سی پی ایم سنٹرل کمیٹی کے رکن محمد سلیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس چٹ فنڈ کرپشن کی مبدا ہے ۔ اب بلی تھیلے سے باہر آئی ہے او

دیما پور واقعہ ‘ حکومت کے رول پر راجیہ سبھا میں سوال

نئی دہلی 10 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دیماپور میں ایک ہجوم کی جانب سے قیدی کو جیل سے باہر نکال کر ہلاک کردئے جانے کے واقعہ پر راجیہ سبھا میں ارکان نے سوالات کئے ۔ ارکان نے سوال کیا کہ کس طرح سے اس ہجوم کو جیل سے قیدی کو نکال باہر کرنے ‘ پریڈ کروانے اور ہلاک کرنے کی اجازت دی گئی ۔ وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے جے ڈی یو کے رکن شرد یادو

لکھوی کو ہندوستان یا بین الاقوامی عدالت کے سپرد کرنے امریکی سنیٹر کا مطالبہ

واشنگٹن ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انتہاء پسند گروپس پر قابو پانے سے قاصر رہنے پر پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے ایک بارسوخ امریکی رکن سنیٹ نے خواہش کی کہ ممبئی حملہ کے کلیدی سازشی ذکی الرحمن لکھوی کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے یا ہندوستان کے سپرد کیا جائے تاکہ اس پر انسانیت سوز جرائم کے سلسلہ میں مقدمہ دائر کیا جائے۔ امریکی ایوان نمائ

ارجنٹینا میں فضائی حادثہ، 10 افراد ہلاک

بونس ایرس ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دو ہیلی کاپٹرس جن میں فرانسیسی کھلاڑی سوار تھے اور جو ایک مقبول عام یوروپی ریالٹی شو کی فلمبندی کررہے تھے، ارجنٹینا کے دو افتادہ علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگئے جس سے 10 افراد بشمول دو اولمپک تمغہ یافتگان اور ایک ابھرتا ہوا چمپیئن ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹرس فضاء میں ولا کیسٹیلی کے علاقہ میں باہمی متصادم

وزیرخارجہ برطانیہ کا آج سے دورہ ہند

لندن ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ کا دورۂ ہند کل سے شروع ہوجائے گا جس کے دوران توقع ہیکہ وہ وزیرخارجہ ہند سشماسوراج سے کلیدی باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ہیمنڈ کل دہلی پہنچیں گے اور اپنی اہم مصروفیات کے ایک حصہ کے طور پر اپنے دو روزہ دورہ کے موقع پر ایک نئے ڈپٹی ہائی کمیشن کا چندی گڑھ میں افتتاح کریں

کالے دھن کے بارے میں معلومات کے نتیجہ میں جرمانے : حکومت

نئی دہلی ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانیوں کی جانب سے بیرون ملک جمع کئے ہوئے کالے دھن کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی مستقل طور پر کوشش جاری ہے جس کے نتیجہ میں نتائج برآمد ہوئے ہیں جیسے کہ جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور فوجداری عدالتوں میں بعض شکایتیں درج کروائی گئی ہیں۔ وزیرمملکت برائے فینانس جینت سنہا نے راجیہ سبھا میں جواب دیتے ہ

دوبئی میں تارکین وطن ورکرس کا احتجاجی مظاہرہ

دوبئی۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ایشیاء بشمول ہندوستان کے کئی تارکین وطن ورکرس نے آج دوبئی کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس کی وجہ سے ٹریفک آمد و رفت عارضی طور پر مسدود رہی ۔ وہ اجرتوں میں اضافہ کا مطالبہ کررہے تھے۔ یہ ورکرس سبز تعمیراتی ڈریس پہنے ہوئے تھے اور انہیں پولیس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ دوبئی م

میسا بھارتی کی فیس بک تصویر پر تنازعہ

نئی دہلی ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتادل سربراہ لالوپرساد یادو کی دختر میسا بھارتی آج ایک تنازعہ کا شکار ہوگئیں ۔ انہوں نے مبینہ طور پر فیس بک پرایک تصویر پوسٹ کی جس میں عملاً یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ وہ باوقار ہارورڈ یونیورسٹی کی انڈیا کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں۔ انہیں اس کانفرنس سے خطاب کیلئے بحیثیت مہمان مقرر مدعو کیا گیا

قومی ترانے کی توہین گورنر کرناٹک کی لغزش

بنگلورو ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گورنر کرناٹک وجوبھائی والا سے آج لغزش ہوگئی اور وہ اس وقت پوڈیم سے اترکر جانے لگے جبکہ راج بھون میں منعقدہ سرکاری تقریب میں قومی ترانہ پڑھا جارہا تھا ۔ گورنر نے جسٹس رگھویندر سنگھ چوہان کو جج کرناٹک ہائیکورٹ کا حلف دلایا اور اس کے بعد پروٹوکول کے مطابق قومی ترانہ پڑھا جارہا تھا لیکن وہ شہ نشین سے نیچ

اوما بھارتی کے حامیوں نے ٹرین روک دی

جھانسی ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی کے حامیوں نے جھانسی اسٹیشن پر ٹرین کو روک دیا۔ تاہم حکام نے ایسے کسی واقعہ کی تردید کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ /8 اور /9 مارچ کی شب تقریباً 12.15 بجے اس وقت پیش آیا جب گردوارہ ایکسپریس جھانسی اسٹیشن پہونچی ۔ اوما بھارتی کو پہونچنے میں چند منٹ کی دیرہورہی تھی جس کی وجہ س

ہر شہری کو 15 لاکھ روپئے ، مودی کا دعویٰ ایک مثال :جیٹلی

نئی دہلی ۔/10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی مہم کے دوران یہ دعویٰ کیا تھا کہ کالا دھن اگر بے نقاب ہوجائے تو ہر شہری کو 15 لاکھ روپئے مل سکتے ہیں ۔انہوں نے صرف ایک مثال کے طور پر یہ بات کہی تھی ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج بیرون ملک جمع کالا دھن کے بارے میں جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے ج

جنوری 2015 میں 72 فرقہ وارانہ واقعات

نئی دہلی 10 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ سال ماہ جنوری میں ملک کے مختلف مقامات پر فرقہ وارانہ نوعیت کے 72 واقعات پیش آئے ہیں ۔ ان واقعات میں گیارہ افراد ہلاک اور 218 دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ لوک سبھا کو آج اس بات سے مطلع کیا گیا ۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرین رجیجو نے کہا کہ 2014 میں فرقہ وارانہ نوعیت کے جملہ 644 واقعات پیش آئے تھے جن میں 95 افراد ہلاک

دیماپور میں حالات معمول پر

دیماپور ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دیماپور قصبہ میں آج معمول کے حالات بحال ہوگئے جبکہ سرکاری عہدیداروں نے امتناعی احکام برخاست کردیئے جو عصمت ریزی کے ایک ملزم کو زدوکوب اور ہلاکت کے بعد نافذ کئے گئے تھے۔ تاہم انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات کا رابطہ اب بھی منقطع ہے۔ دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکام صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک برخاست کردیئے گئے ہ

سوائن فلو سے بچاؤ کیلئے مصافحہ کی مغربی روایت ختم کرنے پر زور

چندی گڑھ ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سوائن فلو کی وجہ سے ہورہی اموات کے پیش نظر ہریانہ کے وزیر صحت انیل وج نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ مصافحہ کی مغربی روایت کو ختم کریں اور دونوں ہاتھ جوڑ کر استقبال کیا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وبائی امراض بشمول سوائن فلو کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ انگریزیت کو چھوڑکر بھارتیہ روایت اپنائی جائے ۔ ہ

لشکرطیبہ کا ماہر بم ساز عبدالکریم تنڈا عدالت سے بری

نئی دہلی۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لشکرطیبہ کا اعلیٰ سطحی بم ساز عبدالکریم تنڈا جو ان 20 دہشت گردوں میں سے ایک ہے جنہیں ہندوستان میں پاکستان سے 26 نومبر کے ممبئی حملہ کے سلسلہ میں طلب کیا تھا۔ دہلی کی ایک عدالت میں بری کردیا گیا۔ اس کے خلاف 1994ء میں سخت گیر انسداد دہشت گردی و خلل اندازی سرگرمیاں قانون (ٹاڈا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ای

مسلم تحفظات کی تنسیخ کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

ممبئی ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں کو پانچ فیصد تحفظات ختم کرنے بی جے پی ۔ شیوسینا حکومت کے فیصلے کے خلاف مہاراشٹرا میں اپوزیشن جماعتوں نے متحد ہوکر آج اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے اس حکم نامے کی نقولات نذرآتش کی ۔ کانگریس ، این سی پی اور ایم آئی ایم کے قائدین ایوان کے باہر جمع ہوگئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے فرن

’’السلام علیک ایھا النبیؐ ‘‘ میوزیم انتہائی متاثر کن

دوبئی ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی حیات مبارکہ اور زریں دور کی یاد تازہ کرنے والے میوزیم سے متاثر بی جے پی کے سینئر قائد شاہنواز حسین نے ہندوستان میں بھی اسی نوعیت کا میوزیم قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی دنیا بھر میں دوسرے مقام پر ہے اور یہاں ایسا میوزیم سب کے لئے م