نائجیریا میں بوکوحرام کا تشدد ، 41 ہلاک

ابوجہ۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں بوکوحرام کے انتہا پسندوں نے ایک رکن مقننہ کے بشمول 41 افراد کو ہلاک کردیا اور سینکڑوں افراد کو خوف زدہ کرتے ہوئے رائے دہی میں حصہ لینے سے روک دیا۔ اس کے باوجود لاکھوں ووٹرس نے صدارتی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ جنوبی ریاست ایورس میں سیاسی تشدد کے نتیجہ میں بشمول ایک سپاہی 3

پاکستان کی ترقی کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ، نواز شریف کا عزم

اسلام آباد۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف قبائلی علاقوں میں فوج کے ضرب عضب آپریشن اور کراچی میں رینجرس کی کارروائی پر کافی مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں جو کارروائی کی جا رہی ہے، وہ کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں، بلکہ پاکستان کے اقتصادی دارالحکومت کو دہشت گردوں، شدت پسندوں، مسلکی تشدد برپا کرنے والوں

شامی حکومت کے ہاتھوں قیدیوں کو سزائے موت

بیروت۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت شام کی افواج نے کم از کم 9قیدیوں کو شہر ادلیب میں سزائے موت دے دی ‘ جب کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرلیا ۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ کم از کم 9 قیدیوں کی نعشیں شمال مغربی ادلیب سے دستیاب ہوئیں ‘ جب کہ القاعدہ کی شام میں الحاق رکھنے والی تنظیم النصرۃ محاذ نے ک

سلطان قابوس کی وطن واپسی، عمان میں خوشیاں

عمان ۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عزت مآب سلطان قابوس کی جرمن سے وطن واپسی کے موقع پر سلطنت عمان میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا۔ عوام اپنے سلطان کی واپسی پر کافی خوش ہیں۔ بچے، بوڑھے اور جوان سب کے سب اس بات پر بارگاہ رب العزت میں سجدہ شکر بجا لارہے ہیں کہ سلطان صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سلطان کی واپسی کے موقع پر عمانی شہری خوشی کے مارے سڑکوں پر نکل آ

لاس اینجلس ٹرین ۔ کار تصادم ‘ 21افراد زخمی

لاس اینجلس ۔ 29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مسافر ٹرین جنوبی کیلی فورنیا کی یونیورسٹی کے روبرو ایک کراسنگ پر کار سے ٹکراگئی جس سے ڈرائیور اور ٹرین کے آپریٹر کے علاوہ 19مسافرین جو ٹرین میں سوار تھے زخمی ہوگئے ۔ ٹرین اور کار ڈرائیور دونوں شدید زخمی ہیں ۔ ٹرین مشرقی مضافاتی علاقہ کی طرف جارہی تھی جب کہ اس کا تصادم ہوگیا ۔ مبینہ طور پر کار کے

یمن سے فوری تخلیہ کی بحرینی شہریوں کوہدایت

مناما ۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کی وزارت خارجہ نے یمن میں مقیم اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر وہ فوری یمن چھوڑدیں، کیونکہ وہاں ان کی سلامتی اور تحفظ کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ وزارت خارجہ نے بحرینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ ریاض میں سفارت خانہ بحرین سے مزید معلومات اور مدد کے لئے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ یمن میں پھ

تیونسی افواج کے ہاتھوں9 اہم جہادی ہلاک

تیونس۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) تیونس کی افواج نے 9افراد کو جو ملک کے اہم جہادی گروپ سے تعلق رکھتے تھے اور جن پر نیشنل میوزیم پر حملہ کی سازش کا الزام تھا ‘ ہلاک کردیا ۔ وزارت داخلہ کے بموجب کل رات سدی عیش کے علاقہ میں 9افراد کو ہلاک کردیا گیا ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ افراد اوکبا کے نافان بریگیڈ سے تعلق رکھتے تھے ‘ جس کے عہدید

سنگاپور کی قیادت سے مودی کا باہمی اقدامات پر تبادلہ خیال

سنگاپور۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کا ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج سنگاپور کے قائدین سے ملاقات کر کے ان سے اظہار تعزیت کیا اور ہندوستان کے ساتھ باہمی اقدامات میں پیشرفت کی اہمیت پر زور دیا جس کی تحریک آنجہانی لی کوان ایو سے حاصل ہوئی تھی ۔ نریندر مودی آج صبح سنگاپور پہنچے ‘تاکہ لی کی سرکاری تدفین میں شرکت کرسکیں جن کا انتقال 91سال کی عمر میں ہ

ازبکستان میں صدارتی انتخابات کیلئے رائے دہی

داشقند۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) مراکز رائے دہی آج صبح سویت یونین کی سابق ریاست ازبکستان کے صدارتی انتخابات کیلئے کھول دیئے گئے ۔ 27سالہ موجودہ صدر مرد آہن اسلام کریموف کی اقتدار پر واپسی یقینی ہے ۔ ملک گیر سطح پر 9ہزار سے زیادہ مراکز رائے دہی قائم کئے گئے تھے ‘ جہاں پر آج دن بھر رائے دہی ہوگی ۔ مرکزی الیکشن کمیشن کے بموجب رائے شماری کے ب

انڈونیشیاء میں زمین کھسکنے کے واقعات میں 6ہلاک‘4لاپتہ

جکارتا۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) غیرمعمولی موسلادھار بارش کے بعد 6افراد ہلاک اور دیگر 4لاپتہ ہوگئے ۔ جب کہ انڈویشیاء کے اہم جزیرہ جاوا میں زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ۔ زمین کھسکنے کا ایک واقعہ دیہات تیگل پنجانگ میں پیش آیا ‘ جہاں اچانک ایک پہاڑ کی چوٹی منہدم ہوگئی اور رہائشی علاقہ پر گرپڑی ‘ جس کی وجہ سے 11مکان ملبہ میں دفن ہوگئے ۔ 6ا

وزیراعظم نیوزی لینڈ نے کرکٹ کا فائنل دیکھنے کو تدفین میں شرکت کو ترجیح دی

آکلینڈ ۔29مارچ ( سید مجیب کی رپورٹ) وزیراعظم نیوزی لینڈ جان کی نے آج سنگاپور کے بانی وزیراعظم کی تدفین میں شرکت پر کرکٹ ورلڈ کا فائنل دیکھنے کو ترجیح دی ۔ ان کی نمائندگی گورنر جنرل جیری مالے پرے نے کی ۔ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن سمجھا جاتا ہے کہ وزیراعظم نے درست فیصلہ کیا تھا ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ دونوں جگہ شرک

بلوچستان میں 5عسکریت پسند ہلاک

کراچی ۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم پانچ مشتبہ عسکریت پسند آج پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران ملک کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں ہلاک کردیئے گئے ‘ جہاں ایک تلاشی مہم جاری ہے ۔ جب کہ آئیل ٹینکرس پر حال ہی میں حملے کئے گئے تھے ۔ دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ فرنٹیئرکورٹ کے ترجمان خان واسع نے کہا کہ فوج نے جن کی مدد وزارت داخلہ کے ہیلی کا

سنگاپور میں صدر اسرائیل سے مودی کی ملاقات

سنگاپور۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج صدر اسرائیل رین وین ریولین سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کی پیشرفت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسرائیل کی جانب سے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے وزیراعظم مودی کو دورہ اسرائیل کا دعوت نامہ صدر کے ذریعہ روانہ کیا ہے ۔ تاہم دورہ کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ۔ سفارتی ذرائع کے با

مسلمانوں کو مشتعل کرنے ایک اور صیہونی سازش

آکلینڈ۔29مارچ ( سیدمجیب کی رپورٹ ) صیہونیوںنے ایک اور گھناؤنی سازش کرتے ہوئے عالم گیر سطح پر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا پروگرام بنایا ہے ۔ ایک ویب سائیٹ mohammedartexpo @gmail.com قائم کی گئی ہے جس کی رکنیت فیس صرف 25ڈالر ہے ۔اس ویب سائیٹ کی جانب سے سرکاردوعالمﷺ کے گستاخانہ کارٹونس طلب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور بہترین کارٹون پر 10ہزار امریکی ڈ

ونڈے کرکٹ کا قواعد میں تبدیلی کی ضرورت:دھونی

سڈنی ۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ورلڈ کپ میں رنز کی انبار پر ویسے تو ہر گوشے سے آواز آرہی ہے اور اب ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بھی ونڈے کرکٹ میں تبدیلیوں کا مطالبہ کردیا ہے۔دھونی نے کہاکہ بہت زیادہ باؤنڈریز ونڈیکرکٹ کا لطف ختم کردیں گی۔ 50 اوورز کے مقابلوں کو ٹوئنٹی 20 کی طرح نہیں ہونا چاہیے۔ کپتان نے کہاکہ میری ذاتی رائے میں ون

جنوبی افریقی ٹیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

جوہانسبرگ ۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا زخم کھانے والی جنوبی افریقی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی تاہم کھلاڑیوںکی وطن واپسی پر ہیروز کی طرح شاندار استقبال کیاگیا۔ وزیر کھیل فیکائل میبولا نے کہا کہ ٹیم نے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیاہے اور ہم ہارپرمایوس نہیں ہیں۔ سب ہی کھ

حیدرآبادی نوجوان کو ورلڈ کپ کا ترغیبی انعام

حیدرآباد۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شکست ضرور ہوگئی ہے تاہم ترعیبی انعامات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جیسا کہ حیدرآبادی نوجوان 82,900روپئے مالیتی انعام 42الٹر ایل ای ڈی ٹیوی حاصل کرلیا ہے ‘ کے وینکٹ راؤ نامی اس شخص نے لیس کی جانب سے دیئے جانے والے ترغیبی انعامات کے

ڈسٹرکٹ فٹبال اسو سی ایشن کے انتخابات

حیدرآباد 29 مارچ (راست) ڈسٹرکٹ فٹبال اسو سی ایشن حیدرآباد کے انتخابات عمل میں لائے گئے ۔ جس میں محمد مصطفی صدر منتخب ہوئے جبکہ شیخ احمد نائب صدر ‘سید مظفر ایگزیکٹیو ممبر کے علاوہ چندرا شیکھر پرساد جنرل سکریٹری کے عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔

فائنل کیلئے میدان میں
93,013 شائقین

کلارک نے کامیابی ہیوز کے نام معنون کردی

ملبورن 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے آج آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ میں حاصل ہونے والی کامیابی کو ٹیم کے آنجہانی بیٹسمین فلپ ہیوز کے نام کردی ہے جو کہ میدان پر حادثہ کے بعد ہلاک ہوگئے تھے ۔ مائیکل کلارک نے کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیائی ٹیم نے سرکاری طور پر 15 کھلاڑی شامل تھے لیکن آج ہ

آسٹریلیائی ٹیم کو ہندوستانی صدر کی مبارکباد

نئی دہلی 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آسٹریلیائی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی جیسا کہ مائیکل کلارک کی زیر قیادت ٹیم نے ملبورن میں منعقدہ ورلڈ کپ 2015 کے فائنل میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ آسٹریلیائی ٹیم نے کامیابی حاصل کرتے ہوئ