انتقال

٭٭ جناب میر صابر علی ولد جناب میر شمشیر علی مرحوم کا بعمر 82 سال موظف سعودی ایرلائینس ملازم کا 11 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد قادریہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885223996 پر ربط کریں ۔

انتقال

٭٭ جناب میر صابر علی ولد جناب میر شمشیر علی مرحوم کا بعمر 82 سال موظف سعودی ایرلائینس ملازم کا 11 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد قادریہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885223996 پر ربط کریں ۔

تکریت میں دولت اسلامیہ پر عراقی فوج کی گرفت سخت

ابوعجیل ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں عراقی فوجیوںاور نیم فوجی جنگجوؤں نے تکریت میں موجود جہادی جنگجوؤں کا محاصرہ کرلیا ۔ حالانکہ شہر کی سڑکوں میں کثیرتعداد میں بم نصب کئے گئے ہیں ۔ شہر کے اندر اور اطراف و اکناف کل زبردست کامیابی حاصل کرنے کے بعد بغداد کی دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف سب سے بڑی فتح حاصل کرکے بلند حوصلہ سرکاری فوجوں نے

بوکو حرم سے جنگ کرنے والی علاقائی فوج کو اقوام متحدہ کی مدد

اقوام متحدہ ۔ /12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے سفارت کار ایک قرارداد کا مسودہ تیار کررہے ہیں ۔ تاکہ بوکوحرم سے جنگ کرنے والی علاقائی فوج کی تائید کی جاسکے ۔ بوکو حرم کو مالی امداد کا راستہ بند کیا جاسکے اور مہم کی کامیابی کیلئے علاقائی فوج کو مکمل دفاعی امداد فراہم کی جاسکے ۔ جس کی اسے سخت ضرورت ہے ۔ اس اقدام کے ت

بنگلہ دیش میں سیاسی تشدد پر امریکہ کو تشویش

واشنگٹن 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں جاری سیاسی تشدد پر امریکہ نے اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ تشدد سے دور رہیں اور پرامن طریقہ سے اپنے سیاسی فرائض کی انجام دہی کریں۔ کل ایک نیوز کانفرنس کے دوران اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش میں سیاسی تشدد پر

ٹیپوسلطان کے ہتھیاروں کا نیلام

لندن ۔ /12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹیپو سلطان کے شاندار ہتھیاروں اور زرہ بکتر کا لندن میں آئندہ میں نیلام کیا جائے گا ۔ وہ ریاست میسور کے سابق حکمراں تھے ۔ اس نیلام میں جڑاویں تلواریں کشیدہ کاری کی ہوئی تیریں بھی شامل ہیں ۔

لڑکی کے اغواء کے بعدمظفر نگر دیہات میں کشیدگی

مظفر نگر ۔ /12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک دیہاتی نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے ہی دیہات کی ایک نوجوان لڑکی کا اغواء کرلیا جس کی وجہ سے اس علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع کے علاقہ چارتاوال میں بطور احتجاج سڑک کی ناکہ بندی کردی ۔ پولیس نے منوج کمار کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں

مسرت عالم کی سرگرمیوں پر حکومت کی نظر

نئی دہلی ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے علحدگی پسند لیڈر مسرت عالم کی رہائی کے پس منظر میں حکومت جموں کشمیر نے مرکز کو بتایا کہ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی ہے۔ اگر ان کے تعلق سے کچھ منفی رپورٹ ملتی ہے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پارلیمنٹ کو آج یہ اطلاع دیتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاستی حکو

ٹرینوں اور قومی شاہراہوں کی ناکہ بندی

لکھنو 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کارکنوں نے آج سڑکوں پر نکل کر یوپی کے مختلف علاقوں میں ٹرینوں کو روک دیا۔ وہ ریاستی سطح پر ریل روکو، راستہ روکو احتجاج کررہے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت دونوں ’’بحیثیت مجموعی ناکام‘‘ رہے ہیں۔ ٹرینوں اور قومی شاہراہوں کی ریاست گیر سطح پر کئی مقامات پر ناکہ بندی کی گئی۔ احتجا

وزیراعظم بحری تنازعات کی پرامن یکسوئی کے حامی

پورٹ لوئی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج بحری مسائل کی پرامن یکسوئی کے لئے پرزور اپیل کی اور کہاکہ بین الاقوامی بحری قواعد کا احترام کیا جانا چاہئے۔ اُنھوں نے بحر ہند کے ممالک کا ایک مضبوط گروپ تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ وہ اپنے 3 قومی دورے کی دوسری منزل پر ماریشس پہونچے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ دنیا علاقائی گروپ

ڈاکٹر ظاہر کرنے والی نرس گرفتار، ماروتی نگر کے کلینک پر پولیس کا دھاوا ، مختلف اشیاء ضبط

حیدرآباد۔12 مارچ (سیاست نیوز) خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے والی ایک نرس کو کمشنر ٹاسک فورس سائوتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر ٹاسک فورس مسٹر سوریہ پرکاش رائو نے بتایا کہ 42 سالہ ای ورالکشمی جو پیشہ سے نرس ہے ، خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے کنچن باغ کے علاقہ ماروتی نگر میں ایک کلینک قائم کیا اور یہاں پر وہ عوام کا ع

ملک میں ’عوام کی پارلیمنٹ‘ سب سے بالاتر

ممبئی۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )رشوت کے خلاف مہم چلانے والے گاندھیائی قائد انا ہزارے نے آج کہا کہ اراضی حصولیابی بل اگر راجیہ سبھا میں منظور کرلیا جائے تو عوام کو یہ دکھانا ہوگا کہ ’’ عوامی پارلیمنٹ‘‘ سب سے بالاتر ہے ۔ انا ہزارے نے اس بل کے خلاف ’’پدیاترا‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مسئلہ پر ایک اور جدوجہد آ

بی جے پی قومی عاملہ سے سمرتی ایرانی ، ہیما مالنی اور نجمہ ہبت اللہ خارج

نئی دہلی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزراء سمرتی ایرانی اور نجمہ ہبت اللہ اور رکن پارلیمنٹ سابق اداکارہ ہیما مالنی کو بی جے پی قومی عاملہ سے خارج کردیا گیا۔ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے پارٹی کے اعلیٰ سطحی کمیٹیوں میں سے ایک میں ردوبدل کرتے ہوئے سریش پربھو اور ویریندر سنگھ کو شامل کیا جو موجودہ مرکزی وزراء بھی ہیں۔ اُنھوں نے تمام ا

برقی شاک سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) میرچوک کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ تحصیل سلیمان جو میر عالم منڈی علاقہ میں واقع ایک دوکان کے قریب کل شام میٹر کی تنصیب کر رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔

منموہن سنگھ کو سونیا گاندھی کی بھرپور حمایت

نئی دہلی ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سونیا گاندھی کے بشمول کانگریس کی پوری اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سے اظہاریگانگت کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ تک مارچ نکالا۔ کوئلہ اسکام کیس میں انہیں ملزم کی حیثیت سے سمن دیئے جانے کے خلاف صدر کانگریس نے احتجاج کرتے ہوئے اسے گھناونی حرکت قرار دیا۔ سونیا گاندھی نے آج صبح پارٹی ہیڈکوارٹرس