رام داس لوک پال اور بھوشن تادیبی کمیٹی سے برطرف

نئی دہلی۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی (عاپ) نے پیٹھ میں چاقو گھونپنے اور سازشیں رچنے‘‘ کے الزامات کے تحت سینئر قائدین پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کو گزشتہ روز قومی عاملہ سے خارج کرنے کے بعد آج اپنے ایک ناراض لیڈر پرشانت بھوشن کو تادیبی کارروائی کمیٹی سے ہٹا دیا اور داخلی لوک پال رام داس کو بھی برطرف کردیا۔ عاپ کے قومی سی

’’بڑے جانور کے گوشت پر امتناع عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش‘‘

ممبئی۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں بڑے جانور کے گوشت پر امتناع کو کانگریس نے محض عوام کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار پر آنے کے بعد اپنا اصلی رنگ دکھا دیا ہے۔ اے آئی سی سی کے جنرل سیکریٹری موہن پرکاش نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب کسان بدترین خشک سالی اور فصلوں کو نقصان کے سبب قرض کے بھ

ایرکینیڈا کا طیارہ رن وے سے اُتر گیا ، 23 مسافر زخمی

مونٹریال۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایرکینیڈا کا ایک جیٹ آج نوا اسکوٹیا میں ہیلی فیاکس کے اصل ایرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد رن وے سے اُتر گیا جس کے نتیجہ میں زخمی کم سے کم 23 مسافرین کو دواخانہ سے رجوع کردیا گیا۔ اس ایرلائنس ادارہ نے قبل ازیں ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ٹورنٹو سے روانہ ہونے والا یہ طیارہ AC624 ہیلی فیاکس ایرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد رن وے س

مایاوتی کے منحرفین کی جانب سے نئی پارٹی کا قیام

لکھنو۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈی ایس پی کی سربراہ مایاوتی کے منحرفین اور ان کے سرپرست کانشی رام کے ارکان خاندان ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وی ایچ پی کی متبادل سیاسی پارٹی قائم کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔ جب کہ یو پی کے اسمبلی انتخابات 2017ء میں مقرر ہے ۔ کانشی رام کے چھوٹے بھائی دل بارہ سنگھ جو بہوجن سنگھرش پارٹی ( کانشی رام ) کے طویل عرصہ سے ص

دہلی کے سالانہ سمپوزیم میں چین اورپاکستان کے اردو شعراء کی شرکت

نئی دہلی ۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) عالمگیر سطح سے اردو شعراء کی کثیر تعداد بشمول پاکستان و چین نئی دہلی میں سالانہ ’’جشن بہار مشاعرہ‘‘ کے لئے جمع ہوں گے ۔ یہ ملک کا سب سے بڑا غیر سیاسی اردو شاعری کا سمپوزیم ہے جو گذشتہ 17سال سے مستقل طور پر یکم اپریل کو منعقد کیا جاتا ہے اس میں امکان ہے کہ جاوید اختر وسیم بریلوی دیگر ممتاز شعراء کے ساتھ

کشمیر میںموسلادھار بارش ‘44عمارتیں تباہ

سرینگر۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سرینگر ۔جموں قومی شاہراہ بند کردی گئی ہے کیونکہ زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ہیں اور دریائے جہلم کی سطح آب میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے نتیجہ میں 44مکانات منہدم ہوچکے ہیں ۔ کل سے جاری زبردست بارش کے نتیجہ میں 18مکان چریرے شریف میں زمین کھسکنے سے م

ارکان اسمبلی کو اعظم خان کا جھاڑو اور قلم کا تحفہ

لکھنو۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی کے ریاستی وزیر اعظم خان نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کو ایک جھاڑو اور ایک قلم کے ساتھ ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے حیران کردیا ۔ مکتوب میںتحریر تھا کہ ارکان اس بات کا فیصلہ کریں کہ دونوں میں سے کونسی چیز سماجی برائیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مناسب ہوگی ۔ اعظم خان نے کہا کہ وہ دو تحفے قلم اور جھا

راجناتھ سنگھ نئے بنگلے میںمنتقل

نئی دہلی۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نئی دہلی کی اکبر روڈ پر ایک وسیع و عریض نئے بنگلے میں منتقل ہوگئے ہیں ۔ ان کے پڑوسیوں میں اسپیکر لوک سبھا سمترامہاجن بھی شامل ہیں ۔ وزارت داخلہ کا حساس قلمدان سنبھالنے کے بعد راجناتھ سنگھ 17اکبر روڈ منتقل ہوگئے ۔ یہ دہلی کے پاش علاقہ میں واقع ہے ۔ وہ ہندو تقویم کے مطابق اسٹ

’’مَیں یوگیندر جی، پرشانت جی سے لڑائی نہیں چاہتا‘‘: کجریوال

نئی دہلی۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی (عاپ) نے اپنے سربراہ اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کی جانب سے گزشتہ روز عاپ قومی عاملہ کے اجلاس میں کی گئی انتہائی جذباتی تقریر کو آج یو ٹیوب کے علاوہ اپنے ٹوئٹر پیج پر پوسٹ کردیا جس کے مطابق جذبات سے عملاً مغلوب نظر آنے والے اروند کجریوال نے کہا کہ ’’جب ساری دہلی ہمارے ساتھ کھڑی ت

یو پی سیول سرویس امتحان کے پرچہ کا افشا

لکھنو۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی کی صوبائی سیول سرویس امتحان کا پرچہ آج وقت سے پہلے افشا ہوگیا ۔ پرچہ کا افشا9.15بجے صبح ہوا ‘ جب کہ امتحانات کا آغاز نہیں ہوا تھا ۔ چیف منسٹر اور چیف سکریٹری کو اس بارے میں اطلاع دے دی گئی ۔ ڈی جی پی اے کے جین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پولیس کو اس سلسلہ میں ابتدائی سراغ حاصل ہوئے ہیں ۔ ایس ٹی ایف

جموں و کشمیر کے 1811سنگباری کرنے والوں کو معافی

جموں۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت جموں و کشمیر نے آج کہا کہ 1811 سنگباری کرنے والے نوجوانوں کو ریاست میں عام معافی دیدی گئی ہے ۔ چیف منسٹر مفتی محمد سعید نے کہا کہ یہ ایک سوال کا تحریر جواب ہے جو نیشنل کانفرنس کے رکن علی محمدساگر نے قانون ساز اسمبلی میں کیا تھا ۔ مفتی سعید نے مزید کہا کہ مارچ 2015ء کو 37افراد قانون ‘ عوامی سلامتی کے تحت حر

بازاروں کی قلت ‘ اروناچل پردیش کے دیہات کی پیداوار سڑرہی ہے

ایٹانگر۔29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اروناچل پردیش کے ایک چھوٹے سے دیہات ڈاڈو کے کاشتکار جو اپنی زرعی پیداوار کیلئے شہرت رکھتا ہے ‘ پریشان ہیں ۔کیونکہ ان کی پیداوار کا بڑا حصہ حکومت کی امدادی قیمت اور بازاروں سے ربط کے فقدان کی وجہ سے گوداموں میں سڑرہا ہے ۔ مقامی بازار کافی نہیں ہے ۔ زرعی پیداوار کو حکومت کی جانب سے اقل ترین امدادی قیمت پ