سنندا پشکر کیس: پاکستانی صحافی سے دہلی پولیس کی پوچھ گچھ ممکن
نئی دہلی۔/12مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سنندا پشکر قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی دہلی پولیس نے آج کہا کہ وہ پاکستانی صحافی خاتون مہر تارڑ سے پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔ گذشتہ سال سنندا پشکر کی موت سے قبل ان کے شوہر ششی تھرور کے ساتھ مہر تارڑ کے تعلقات کے بارے میں بحث ہوئی تھی۔ دہلی پولیس کمشنر بی ایس باسی نے کہا کہ تارڑ سے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے اگر