وینکٹ ریڈی ریونیو انسپکٹر مقرر

یلاریڈی ۔13مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل ریونیو انسپکٹر کی حیثیت سے مسٹر وینکٹ ریڈی نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ یہاں پر خدمات انجام دینے والے آر آئی مسٹر وینکٹ کا تبادلہ ڈچپلی کیا گیا ہے ۔ ان کی جگہ گندھاری منڈل کے آر آئی مسٹر وینکٹ ریڈی کو یلاریڈی تبادلہ کیا گیا ۔

چیف منسٹر سے اظہار تشکر

یلاریڈی ۔13مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی ٹی آر ایس اقلیتی قائدین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ وزیر اعلیٰ مسٹر چندرا شیکھر راؤ نے مشن کاکتیہ پروگرام کے افتتاح کے موقع پریلاریڈی حلقہ کو مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے فنڈ منظور کرنے کا اعلان اقلیتی طبہ میں خوشی کی لہر دوڑا دی ۔ ٹی آر ایس منڈل اقلیتی سیل صدرمسٹر محمد عبادا

لڑکیوں کی تعلیم اور شادی اسکیموںکی تشہیر ضروری

نارائن پیٹ ۔ 13مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر ایم گوپال ‘ سب پوسٹ ماسٹر ہیڈ پوسٹ آفس نارائن پیٹ نے اپنے صحافتی بیان میں انکشاف کیا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے لڑـیوں کی تعلیم اور شادی کیلئے متعارف کردہ ’’سوئینا سمرندھی‘‘ اسکیم سے نارائن پیٹ ڈیویژن میں سب سے زیادہ استفادہ کرنے والوں میں نارائن پیٹ سرفہرست ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اس

گجویل کو ماڈل سٹی میں تبدیل کرنے عہدیداروں کو ہدایت

گجویل۔13مارچ ( محمد اقبال)چیف منسٹر مسٹر چندرا شیکھر راؤ اپنے آبائی حلقہ گجویل کو ایک ماڈل سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کوہدایت دی ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے پروگرام کے مطابق کل ٹھیک 11.15 منٹ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر حلقہ اسمبلی گجویل کے ورگل منڈل کے موضع ناچارم میں موجود سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر درشن کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر ن

اراضی خریدی اسکیم میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت

کریم نگر ۔13مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تمام اضلاع میں اراضی کی خریدی کی اسکیم کو تیزی کے ساتھ عمل آوری کرنے اور نشاندہی کی گئی اراضی کی ماہ مارچ تک رجسٹریشن کو مکمل کرنے سرکاری بہبودی اسکیمات کے اڈوائزر رام لکشمن نے کہا ۔ جمعرات کو تمام اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ بہبودی اسکیمات کی عمل آوری کارکدگی پر پنچایت راج پرنسپال سکریٹری کے ساتھ مل

وقف پراپرٹیز اویرینس سوسائٹی کی رکنیت سازی

محبوب نگر ۔ 13مارچ ( فیکس) وقف پراپرٹیز اویرینس سوسائٹی محبوب نگر کی رکنیت سازی کیلئے سوسائٹی کے عہدیدار مستقر محبوب نگر کے تمام مساجد میں اپنی سہولت سے حاضر ہوں گے اور مقامی حضرات میں سے کنوینر کو منتخب کریں گے ۔ ہر کنوینر 20اراکین کا داخلہ لیں گے ۔ اس کے علاوہ رائل فنکشن ہال محبوب نگر پر ہر روز صبح 10بجے سے دوپہر ایک بجے تک حاضر ہوکر ر

دیہی پوسٹل ملازمین کا حتجاج

کاماریڈی۔ 13مارچ( فیکس ) دیہی پوسٹل ملازمین اپنے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہیڈ پوسٹ آفس کے روبرو دھرنا منظم کیا ہے ۔ محکمہ پوسٹ کا ای ڈی ڈپارٹمنٹ ہڑتال کرنے کے باعث پوسٹل کے کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ۔ اس دھرنے میں یونین کے قائدین کے علاوہ دیہی ملازمین نے بھی حصہ لیا ہے ۔ وینین کے قائدین مسٹر آر راج ریڈی ‘ سید یوسف علی

اقلیتوں کی ترقی کیلئے 1105کروڑ روپئے مختص

میدک۔13مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر محمد فاضل صدر ٹاؤن تلنگانہ راشٹریہ سمیتی میدک ٹاؤن اقلیتی ونگ نے ریاستی وزیر فینانس مسٹر ایٹالہ راجندر کی جانب سے اقلیتوں کی ترقی کیلئے سال 2015-16ء کے مالیاتی سال کیلئے 1105 کروڑ روپئے مختص کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ مسٹر فاضل نے اقلیتوں کی ترقی کیلئے جاری بجٹ مختص کئے جانے پر ریاستی وزیر اعلیٰ مسٹ

ضلع میں ڈھائی کروڑ روپئے نل کے بقایا جات

کریم نگر ۔13مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر مجلس بلدیہ کارپوریشن کو اس کے مضافاتی پنچایت صدور میں نلوں کے کنکشن کے بقایا جات میں کافی اضافہ ہوچکا ہے ۔ اس کی وصولی میں عہدیداروں کی کوئی دلچسپی نہیں دیتی ‘ فی الحال ڈھائی کروڑ روپئے وصول طلب ہیں ۔ اس رقم سے شہر کی ترقی انجام دی جاسکتی ہے ۔ بلدی کارپوریٹرس نے اس مسئلہ کو اٹھایا ہے ۔ کار

راشن شاپس پر صرف چاول کی سربراہی

یلاریڈی 13 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ارزاں فروشی دوکانات پر غریب خاندانوں کو ہر ماہ راشن سربرہ کیا جاتا ہے لیکن تلنگانہ حکومت کی حکمرانی میں راشن کب سربراہ ہوگا یہ بتانا محال ہے۔ مہینہ کے کسی بھی حصہ میں راشن غریبوں میں سربراہ کیا جارہا ہے جس پر غریب افراد ہر ماہ کے پہلے ہفتہ سے روزانہ ارزاں فروشی کی دوکانات کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ گزشتہ م

سوشیل میڈیا اشاعت علم دین کا بہترین ذریعہ

محبوب نگر 13 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب احمد ہارون رشید ایڈوکیٹ سکریٹری مدینہ پبلک لائبریری محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب مدینہ پبلک لائبریری بہادر یار جنگ اسٹڈی سرکل و کاری صاحب اسٹوڈنٹس و فرینڈس کونسل کے زیراہتمام سمینار و علمی مذاکرہ بعنوان ’’سوشیل میڈیا (انٹرنیٹ، فیس بُک، ٹوئٹر، یو ٹیوب، گوگل، واٹس اپ، لائن، یچر وغیرہ) کی تع

اوپن ایس ایس سی و انٹر امتحانات کی فیس ادائیگی کی تاریخ

کریم نگر 13 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلعی مہتمم تعلیمات کے لنگیا کے بموجب سال 2014-15 ء میں اوپن دسویں اور انٹرمیڈیٹ میں داخلہ حاصل کئے اور گزشتہ میں اوپن دسویں اور انٹر امتحانات لکھ کر ناکام ہوئے امیدواروں کے لئے 4 مئی 2015 ء سے امتحانات کا انعقاد ہوگا۔ اس امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیدوار ایس ایس سی امتحان کے لئے ہر مضمون کے لئے 100/- روپ

وینکٹیشورا یونیورسٹی میں بچوں کے ادب پر سمینار

چتور 13 مارچ (ای میل) اسسٹنٹ پروفیسر اُردو جامعہ سری وینکٹیشورا تروپتی و سمینار ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد نثار احمد کی اطلاع کے مطابق آرٹس بلاک آڈیٹوریم یونیورسٹی ہذا میں اُردو ادب اطفال پر دو روزہ سمینار بعنوان ’’اُردو میں بچوں کا ادب مسائل اور امکانات‘‘ قومی کونسل برائے فروغ اُردو نئی دہلی کے تعاون سے 18 اور 19 مارچ کو منعقد ہوگا۔ تقر

ورنی میں آج مدینہ مسجد کا افتتاح

بچکنڈہ 13 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب فہیم عبدالباری کی اطلاع کے مطابق 14 مارچ بروز ہفتہ صبح 10 تا 4 بجے نئی آبادی مدینہ مسجد کا افتتاح عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس افتتاحی تقریب میں شہر نظام آباد کی بزرگ شخصیت مولانا سید ولی اللہ قاسمی امام و خطیب مکہ مسجد نظام آباد، مولانا خضر خان قاسمی کے علاوہ مولانا عبدالرقیب قاسمی امام و خطیب مد

شیخ الاسلام حضرت انوار اللہ فاروقی ؒکی خدمات، عظیم سرمایہ

بیدر 13 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شیخ الاسلام حضرت علامہ مولانا حافظ امام محمد انواراللہ فاروقی فضیلت جنگؒ بانی جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے سرزمین دکن میں علم کی شمع کو ایسا روشن کیاکہ ہزاروں آندھیوں کے باوجود یہ شمع آج بھی روشن ہے۔ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے انسان کو صرف اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے۔ بے شمار مخلوقات میں تین مخلوقات جن م

رائے دہی کو لازمی قرار دینے کی تجویز نہیں: وزیر قانون

نئی دہلی۔12مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا ہیکہ ملک میں رائے دہی کو لازمی قرار دینے کیلئے کوئی اقدامات شروع نہیں کئے گئے ہیں۔ وزیر قانون سدانندگوڑا نے آج لوک سبھا کو تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے یہ معاملہ لا کمیشن کو رجوع کئے جانے کے پس منظر میں یہ بات کہی۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے۔

شام میں گھمسان کی لڑائی، 50 ہلاک

بیروت ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر شام بشارالاسد کے آبائی صوبہ میں گھمسان کی لڑائی کے دوران زائد از 50 سرکاری فوج کے ارکان اور جنگجو ہلاک ہوئے۔ اس علاقہ میں نگرانی کرنے والے گروپ نے کہا کہ سرکاری فوج نے القاعدہ سے وابستہ انتہاء پسندوں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کی۔ شمال مغربی صوبہ ٹکاکیہ میں مسلح اسلام پسند گروپوں کی حمایت میں لڑنے والے

جنگ زدہ ممالک میں قیام امن کیلئے سلامتی کونسل سے ہندوستان کی اپیل

اقوام متحدہ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ ایسے ممالک جو خانہ جنگی کا شکار ہیں، وہاں پائیدار امن کی تشکیل کے لئے سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کرنا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہاں تشدد کا بازار دوبارہ گرم نہ ہونے پائے۔ امن بردار کمیشن نے اپنی تنظیمی کمیٹی ک

دولت اسلامیہ کے آسٹریلیائی کمسن رکن کی موت

ملبورن 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میڈیا میں آج کل یہ رپورٹ گشت کررہی ہے کہ ایک آسٹریلیائی کمسن لڑکا جس کے عراق میں خودکش حملوں سے روابط پائے جاتے ہیں۔ شام روانہ ہونے سے قبل ملبورن میں واقع اپنے مکان میں دھماکو آلات چھوڑ گیا تھا۔ اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق 18 سالہ لڑکے کا نام جیک بلاموڈی بتایا گیا ہے، کے ارکان خاندان نے اُن دھماکو آلات

پاک ۔ افغان خوشگوار تعلقات کی جانب گامزن : نواز شریف

اسلام آباد 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں قیادت کی تبدیلی کے بعد دونوں ممالک نے ایک تاریخی دو رخی تعلقات کی جانب ایک خوشگوار پیشرفت کی ہے جہاں ماضی کی تلخیوں کو فراموش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔ افغانستان کے وزیر برا