ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

اوٹنور۔ 14۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی خانہ پور اجمیرا ریکھا نائک نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے منظور ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تعمیر میں عہدیداران پختگی سے انجام دیں۔ ڈیویژن کے اندراویلی منڈل کے موضع انجی گاما کے سرکاری اسکول میں 19.50لاکھ کے صرفہ سے منظور شدہ پینے کے پانی کی اسکیم ،موضع پولو گوڑہ تا لنگا پو

لاپرواہی کے خلاف عہدیداروں کو انتباہ

اوٹنور۔ 14۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پراجکٹ آفیسر آئی ٹی ڈی اے اوٹنور بی سرینواس نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ فلاحی اسکیمات کو مستحق قبائیلیوں تک پہنچانے میں کسی بھی طرح کی لاپر واہی پر عہدیداران سخت کار وائی کے مستحق ہوں گے۔ دفتر آئی ٹی ڈی اے میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں وہ خطاب کر رہے تھے۔ انھو

اے ٹی ڈبلیواور محکمہ قبائیلی بہبود معطل

اوٹنور۔ 14۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ قبائیلی بہبود کے اے ٹی ڈبلیو او اوٹنور کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے اشوک کو ضلع کلکٹر عادل آباد نے معطل کردیا۔ اس تعلق سے کل احکامات جاری ہوئے۔گزشتہ ماہ اندراویلی منڈل کے موضع کیسلاپور میں منعقدہ نا گو با جاترا میں عہدیداروں، آرٹسٹوں ودیگر کے لئے کئے گئے کھانہ کے انتظام میں اے ٹی ڈبلی

24فبروری کو بین ریاستی مشاعرہ

نظام آباد:14؍ فرور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادارہ گونج نظام آباد کے زیر اہتمام ایک بین الریاستی مشاعرہ 24؍ فروری بروز منگل کی شب نظام آباد میں عظیم الشان پیمانہ پر منعقد ہوگا۔ ڈائریکٹر تلنگانہ اُردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور مشاعرے کا افتتاح انجام دیں گے ۔ اس موقع پر جمیل نظام آبادی کے چھٹویں مجموعہ کلام ’’حرف و سخن ‘‘ کی رسم اج

غیر مجاز قبضوں کے خلاف کارروائی

نظام آباد:14؍ فرور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل کمشنر وینکٹیشورلو نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر مجاز قبضوں کو برخواست کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خلیل واڑی کے علاقہ میں کارپوریشن کے ڈرینج،سڑکوں پر قبضہ کرتے ہوئے کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے غیر مجاز قبضوں کو برخواست کررہے ہیں۔ خلیل واڑی کے علاقہ م

جلسہ سیرت النبیؐ کا اہتمام

نظام آباد:14؍ فرور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عبدالرحمن دائودی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہر نظام آباد کی اطلاع کے بموجب جماعت اسلامی ہند شہر نظام آبا دکی جانب سے 21؍فروری بروز اتوار بعدنمازعشاء قلعہ روڈ نزد مسجد ہاشمی پرجلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد عمل میں لایاجارہاہے ۔ جس کی صدارت محمد عبدالعزیز سکریٹری شعبہ اسلامی معاشرہ حلقہ تلن

کوڑنگلمیںجلوس پرچم حضرت پیران پیر

کوڑنگل۔/14فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میلاد کمیٹی کوڑنگل کے زیراہتمام 20فبروری بعد نماز جمعہ جامع مسجد مولانا محمد عبدالمنان رہبر وجودی چشتی القادری خطیب مسجد کی زیر سرپرستی جلوس پرچم حضرت پیران پیر ؒ نکالا جارہا ہے۔ مولانا غلام محمد سلطان احمد چشتی، مولانا شفیع احمد بن جابر غازی انصار سجادہ نشین پہاڑی شیخ، مولانا سید خواجہ معین

علوم شریعت کی حفاظت کیلئے بانی جامعہ نظامیہ کے عظیم کارنامے

نارائن پیٹ۔/14فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت شاہ محمد انوار اللہ فاروقی ؒ بانی جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے صد سالہ عرس تقاریب کے سلسلہ میں مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد (شاخ جامعہ نظامیہ ) نارائن پیٹ کے زیر اہتمام ایک جلسہ بعنوان جشن شیخ الاسلام کا انعقاد عمل میں آیا جس کی سرپرستی مولانا سید شاہ محمد غیاث الدین قادری نے کی جبکہ مہم

مدور میں سیاست ایس ایس سی کوئسچن بینک کی تقسیم

مدور۔/14فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور مستقر پر گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول میں سیاست کے زیر اہتمام مفت تقسیم کی جانے والی ایس ایس سی کوئسچن بینک کی تقسیم کا پروگرام عمل میں آیا۔اس پروگرام کی صدارت اردو میڈیم ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر سرینواس ریڈی نے کی۔مدور منڈل پرجا پریشد ایم پی پی محترمہ سنگیتا شیو کمار نے طلباء و طالبات کے لئے ا

پی آر ٹی یو کے ریاستی عاملہ کا آج اجلاس

نظام آباد۔/14فبروری، ( فیکس ) ریاست کے ٹیچرس کی نمائندہ تنظیم PRTU کی ریاستی عاملہ کا اجلاس شہر نظام آباد میں 15فبروری اتوار کو بوقت صبح 10بجے نیو امبیڈکر بھون میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت ریاستی صدر وینکٹ ریڈی کریں گے۔ ٹیچرس تنظیم پی آر ٹی یو کے قائدین کملاکر راؤ، شنکر، خواجہ معین الدین، سید احمد بخاری، عارف الدین، افضل بیگ، اسرار

نمود و نمائش اور فضول خرچی سے معاشرہ تباہ

کریم نگر۔/14فبروری، ( ذریعہ فیاکس ) مسلم سینئر سٹیزنس ویلفیر آرگنائزیشن کریم نگر کی مہم ’’ نکاح کو آسان بناؤ اور اسراف سے بچو ‘‘ کے تحت قدیم مسجد سواران میں چلائی گئی۔ امام و خطیب مسجد سواران نے مہم کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں امت مسلمہ نمود و نمائش کیلئے بیجا تقریبات اور آمدنی سے زیادہ خرچ و فضول خ

گمبھی راؤ پیٹ میں توہم پرستی سے متعلق شعور بیداری پروگرام

گمبھی راؤ پیٹ۔/14فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پولیس کریم نگر کی جانب سے گمبھی راؤ پیٹ میں عوام کے درمیان توہم پرستی سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ جمعہ کی شام گاندھی چوک پر منعقدہ اس پروگرام میں محکمہ پولیس کے عہدیدار موسیقی کے ذریعہ گیت پیش کرتے ہوئے عوام کے درمیان توہم پرستی ( وہم و گمان ) سے متعلق تمام تر با