انتقال

حیدرآباد /18 فروری ( راست ) محترمہ عائشہ صدیقہ زوجہ مرحوم محمد عبدالسعید اندرون یاقوت پورہ دروازہ دروازہ کا اچانک قلب پر حملہ کی وجہ سے آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد لعل محمد صاحب، شیخ فیض کمان عمل میں آئے گی اور تدفین قبرستان گول قبر نزد مسلم میٹرنٹی دواخانہ عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9396418342/ 86

مانجھی کابینہ کے 7 وزراء جے ڈی یو سے معطل

پٹنہ ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنتا دل (یو) نے بہار میں آج اپنی صفوں سے 7 وزراء کو چیف منسٹر جیتن رام مانجھی سے وفاداری کی بناء معطل کردیا جبکہ 20 فروری کو انہیں ایوان اسمبلی میں عددی طاقت کی آزمائش کا سامنا ہے۔ اسمبلی میں پارٹی چیف وہپ شراون کمار نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ جے ڈی (یو) کے ریاستی صدر بسشٹ نرائن سنگھ نے پارٹی کے قو

چیف منسٹر مانجھی کاخط اعتماد پر حامیوں کیساتھ غور

پٹنہ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار جیتن رام مانجھی جو آج ہی دہلی سے واپس ہوئے ہیں، اُنھوں نے اپنی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کردیں اور اپنے حامی وزراء اور ارکان اسمبلی کے ساتھ 20 فروری کے خط اعتماد کے بارے میں حکمت عملی کا تعین کرنے کے لئے بند دروازوں میں غور و خوض کے سلسلہ میں مصروف ہوگئے۔ مانجھی نے ذرائع ابلاغ کے کسی سوال ک

بلڈر کا قتل کیس:ابو سالم کو سزائے موت کیلئے استغاثہ کا زور

ممبئی ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) استغاثہ نے آج بیرون ملک سے حوالگی مجرمین معاہدے کے تحت لائے گئے ابو سالم کیلئے بلڈر پردیپ جین قتل کیس میں سزائے موت چاہئے جبکہ وکلائے صفائی نے استدلال پیش کیا کہ اس سے پرتگال کے ساتھ کئے گئے معاہدہ کی خلاف ورزی ہوگی۔ خصوصی ٹاڈا عدالت نے کل سالم، اس کے ڈرائیور مہدی حسن اور بلڈر وریندر جھامب کو 1995 ء میں

کلیانی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کا عہدیداروں پر حملہ

کرش نگر؍کولکتہ ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) کلیانی یونیورسٹی کے احتجاجی طلبہ اور ملازمین نے آج وائی چانسلر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے دھوم مچائی اور دو سینئر عہدیداروں کو زد و کوب کیا جنہیں زخم آئے۔ نیز یونیورسٹی کے احاطہ میں سی سی ٹی وی کیمروں اور فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ پولیس نے کہا کہ آج صبح ایسٹیٹ انچارج پرتاپ سنترا

مودی کے متنازعہ ’بند گلا سوٹ‘ کا آج ہراج

سورت ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کا متنازعہ پٹیوں میں مونوگرام والا ’بند گلاسوٹ‘جو انہوں نے امریکی صدر براک اوباما کے گزشتہ ماہ دورہ ہندوستان کے دوران زیب تن کیا تھا، کل یہاں شروع ہونے والے ہراج میں پیش کیا جائے گا۔ یہ سوٹ جس نے ہلچل مچادی اور سیاسی طوفان برپا کیا، دیگر 455 اشیاء کے ساتھ ہراج ہوگا۔یہ اشیاء مودی ک

نائجیریا میں خودکش حملہ، 11 ہلاک

کانو ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی نائجیریا کے بیوٹاؤن کے قریب آج ایک چیک پوائنٹ پر خودکش بم حملہ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ ویجلنس اور مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ حملہ بورنو ریاست کے گاؤں میں مقامی وقت دوپہر ایک بجے پیش آیا۔ تین آدمیوں نے جو ٹرائی سیکل پر آئے، فائرنگ کے بعد دھماکے کردیئے۔

مرکزی اسکیمات کے تحت منتقلی ٔرقومات ، اپریل تک شروعات

نئی دہلی ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت تمام مرکزی اسکیمات کے تحت استفادہ کنندگان کو نقد رقم کی راست طور پر منتقلی ماہِ اپریل تک شروع کردے گی۔ وزارت فینانس نے ایک آفس میمو رنڈم میں کہا کہ یہ لازمی ہے کہ رقم کی راست منتقلی کو مرکز کے تبادلوں سے کہیں آگے تک وسعت دی جائے تاکہ تمام افراد تک راست یہ فائدہ پہنچے اور اس کا اطلاق تمام اسکیم

1992 ء کے ایودھیا فساد کی تحقیقات کا مطالبہ ایس آئی ٹی انکوائری ضروری، مسلم گروپ کا بیان

فیض آباد ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلم گروپ نے اترپردیش حکومت سے اپیل کی ہے کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) قائم کی جائے جو بابری مسجد شہادت کے بعد پیش آئے 1992 ء کے ایودھیا فسادات کی تحقیقات کرے۔ یہ مطالبہ اس پس منظر میں سامنے آیا ہے کہ اکھلیش یادو زیر قیادت سماج وادی پارٹی حکومت نے 1984 ء کے مخالف سکھ فسادات کے متاثرین کیلئے پان

دیر آید درست آید، مودی کے عملی اقدام کا انتظار

نئی دہلی ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے مذہبی عدم رواداری کے حالیہ سلسلہ وار واقعات پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے، کانگریس نے آج کہا کہ ’’دیر آید درست آید‘‘ اور یہ خیال ظاہر کیا کہ اس سے آر ایس ایس اور اس کے محاذی عناصر کے خفیہ ایجنڈہ کو روکنے کے تعلق سے جھوٹی باتوںکا ثبوت ملتا ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے و

نفرت پر اُکسانے کی کسی بھی مذہبی گروپ کو اجازت نہیں

نئی دہلی 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گرجا گھروں پر حالیہ حملوں کے بارے میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ حکومت کسی بھی مذہبی گروپ کو نفرت پر اُکسانے کی اجازت نہیں دے گی اور مذہبی تشدد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم پر اپوزیشن اور عیسائی گروپس نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ پانچ گرجا گھروں اور دہلی کے ای

آر ایس ایس سے علماء کے 6 سوالات، اندریش لاجواب

پہلا سوال یہ رہا کہ کیا آر ایس ایس ہندوستان کو ہندو ملک سمجھتی ہے۔ دوسرا سوال، کیا آر ایس ایس نے ایسا کوئی خاکہ تیار کیا ہے کہ ہندوستان کو ہندو راشٹر میں تبدیل کردیا جائے۔ تیسرا سوال، کیا ہندو راشٹر ہندو مذہبی کتابوں کے مطابق ہوگی یا آر ایس ایس نے کوئی نیا فلسفہ تخلیق کیا ہے؟

ایم پی پی ای بی اسکام : کانگریس کے الزامات مسترد

بھوپال ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ان کے خلاف سینئر کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ کے عائد الزامات ’’ظلم کی انتہاء‘‘ ہیں۔ ڈگ وجئے سنگھ نے ریاستی ماہرین کے امتحانی بورڈ کے سلسلہ میں چیف منسٹر پر الزامات عائد کئے تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ وہ ماہرین قانون سے

مہاراشٹرا میں حکومت تبدیل لیکن ابتر حالات برقرار

ممبئی ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کمیونسٹ لیڈر گویند پنسارے پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ مہاراشٹرا میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت میں بھی امن و قانون کی صورتحال بگڑتے جارہی ہے ۔ پنسارے کو کولہاپور میں کل صبح سویرے گولی مار دی گئی تھی ۔ جس میں شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں کہا گیا ہے ک

اساتذہ کی مار پیٹ سے دل برداشتہ طالب علم کی خود کشی

احمد آباد ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع بنسکانتا میں ایک 16 سالہ لڑکا متعلم دسویں جماعت نے اسکول فرنیچر کو نقصان پہنچانے پر 4 ٹیچروں کے شدید زد و کوب کرنے کے بعد خود کشی کرلی ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مسٹر ایس جی پٹیل جو کہ اس کیس کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ بتایا کہ تھراڈ تعلقہ میں واقع گیاتری ودیالیہ کے 4 اساتذہ سنگرام پٹیل ، جی کے پٹیل ،

کشمیر میں موسلادھار بارش اور برفباری

سرینگر ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وادی کشمیر میں گذشتہ 4 یوم سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے جب کہ اسکائی ریساٹ کے لیے مشہور گلمرگ میں آج تازہ برفباری ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست میں 24 فروری تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ شمالی کشمیر میں واقع گلمرگ جو کہ اسکائی ریساٹ کے لیے مشہور ہے اور سیاحوں کا پرکشش مقام ہے ۔ ک

اعظم خاں کو گورنر کیخلاف تبصرہ نہ کرنے امر سنگھ کا مشورہ

اعظم گڑھ۔17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سابق لیڈر امر سنگھ نے آج کہا کہ اعظم خاں کو یوپی گورنر رام نائیک کے بارے میں تبصروں سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ وہ دستوری عہدہ پر فائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں کو اس طرح کے تبصرے نہیں کرنے چاہئیں۔ قبل ازیں خود انہوں نے بھی سابق یوپی گورنر ٹی وی راجیشور پر تبصرے کئے تھے لیکن اب انہی

دہلی میں کنٹراکٹ ملازمین کی تخفیف پر پابندی

نئی دہلی ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : انتخابی وعدوں پر کار بند عام آدمی پارٹی حکومت نے آج کنٹراکٹ ملازمین کی تخفیف پر اس وقت پابندی عائد کردی ہے تاوقتیکہ اس مسئلہ کا مکمل جائزہ نہیں لیا جاتا ۔ حکومت کے اس اقدام سے دہلی میں ایک لاکھ ایمپلائز کو فائدہ ہوگا ۔ چیف منسٹر اروند کجریوال کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔

جاوید عثمانی چیف انفارمیشن کمشنر اتر پردیش

لکھنؤ۔/17فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق آئی اے ایس عہدیدار جاوید عثمانی نے آج راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں بحیثیت چیف انفارمیشن کمشنر اتر پردیش حلف لیا۔ مسٹر عثمانی 1978ء بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں۔ مذکورہ عہدہ کا جائزہ لینے سے قبل رضاکارانہ سبکدوشی حاصل کرلی کیونکہ چیف انفارمیشن کمشنر کی حیثیت سے نامزدگی کیلئے حکومت میں کسی د