Uninor کا ’ کرکٹ ان لمٹیڈ ‘ جامع پیاک روشناس

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : Uninor نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں اس کے استعمال کنندوں کے لیے جاریہ کرکٹ سیزن کے لیے ’ کرکٹ ان لمٹیڈ ‘ خصوصی پیاک کو روشناس کیا ہے ۔ ’ کرکٹ ان لمٹیڈ ‘ ایک جامع پیاک ہے جو استعمال کنندوں کو کرکٹ صورتحال پر جدید معلومات اور اطلاعات تک رسائی کی اجازت دیتا ہے ۔ یہ اس کے علاوہ استعمال کنندوں کو مقابلہ

حیدرآباد شہر میں بیم فائبر کا نیا پراڈکٹ اے سی ٹی فائیر نیٹ متعارف

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ایکٹریہ کنورجنس ٹکنالوجیز پرائیوٹ لمٹیڈ ( اے سی ٹی) کا سال 2000 میں مسٹر سندر راجو مینجنگ ڈائرکٹر نے آغاز کیا تھا جو کہ آج ملک میں ایک ملین سے زائد گاہکوں کو براڈ بیانڈ ڈیجیٹل ٹی وی اور آئی پی ٹی وی سیریز فراہم کرنے کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے ۔ اے سی ٹی گروپ کے سی ای او مسٹر بالا ملاڈی نے بتای

سیاست و ایم ڈی ایف کے تحت شیعہ رشتوں کیلئے دوبدو پروگرام

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام 39 واں دوبدو ملاقات پروگرام برائے شیعہ برادری اتوار /22 فروری کو 6 بجے شام تا 10 بجے شب دیوڑھی حسینیہ نواب عنایت جنگ بہادر ، منڈی میر عالم مقرر ہے ۔ جس میں صرف شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے لیے شادیوں کے رشتے طئے کرنے والدین و سرپرست شرکت کریں گے ۔ جناب عابد ص

تشکیل تلنگانہ سونیا گاندھی کا عظیم کارنامہ

حیدرآباد /18 فروری (سیاست نیوز) کانگریس قائدین نے علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو سونیا گاندھی کا کارنامہ قرار دیا۔ آج احاطۂ اسمبلی میں ڈپٹی فلور لیڈر کانگریس قانون ساز اسمبلی ٹی جیون ریڈی اور کانگریس رکن اسمبلی ڈی کے ارونا نے علحدہ علحدہ پریس کانفرنس میں ٹی آر ایس حکومت اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

محکمہ اقلیتی بہبود کو بالاخر مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین کی زبوں حالی پر ترس آگیا

حیدرآباد۔ 18 ۔ فروری (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود کو آخر کار مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین کی زبوں حالی پر ترس آیا اور گزشتہ رمضان المبارک میں بہتر خدمات کے عوض میں ایک ماہ کی تنخواہ کے طور پر جاری کردہ بونس ملازمین میں تقسیم کردیا گیا۔ حکومت نے ایک ماہ قبل ملازمین کیلئے بطور نذرانہ ایک ماہ کی تنخواہ کے طور پر دو لاکھ 4 ہزار روپ

ٹی آرا یس کی مرکزی وزارت میں شمولیت کی تردید

حیدرآباد۔ 18 ۔ فروری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے ٹی آر ایس کی مرکزی حکومت میں شمولیت کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت مرکز سے زائد فنڈس کے حصول کی کوشش کر رہی ہے تاکہ تلنگانہ ریاست کی ہمہ جہتی ترقی یقینی ہو۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست

جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کی کوشش

نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی نے آج وزیرفینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کی۔ وہ گذشتہ ایک ہفتہ سے قومی دارالحکومت میں مقیم ہیں اور جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کیلئے بی جے پی کے ساتھ مشترکہ اقل ترین پروگرام پر اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آج کی اس ملاقات سے میڈیا کو دور رکھا گیا۔ واضح رہیکہ بی جے

بہار میں مانجھی حکومت کو بی جے پی کی تائید کا اشارہ

پٹنہ ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں اپوزیشن بی جے پی نے آج چیف منسٹر جتن رام مانجھی کی 20 فبروری کو تحریک اعتماد کے دوران تائید میں ووٹ دینے کا اشارہ دیا ہے۔ پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی نے اس کی تائید کی تاکہ نتیش کمار کو ایک مہادلت کی توہین کا مؤثر جواب دیا جاسکے۔ سینئر بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے آج بتایا کہ پارٹی ارکان اسمبلی

9 ماہ میں کچھ نہیں بدلا ، دیپک پاریکھ

نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایچ ڈی ایف سی دیپک پاریکھ نے آج کہا کہ تجارتی برادری کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے کیونکہ نریندر مودی حکومت کے پہلے 9 ماہ میں کچھ بھی نہیں بدلا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ کو اب بھی تبدیلی کا انتظار ہے اور وہ مودی حکومت سے کئی توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اس لحاظ سے خ

ملائم کے گھر تقریب، وزیراعظم شرکت کرینگے

ایٹاوہ(یوپی) ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے بھائی کے پوترے تیج پرتاب یادو کی ’’تلک‘‘ تقریب 21 فبروری کو ایٹاوہ میں منعقد ہورہی ہے اور تقریباً 1.25 لاکھ مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان میں ملک کی سربرآوردہ شخصیتیں بشمول وزیراعظم نریندر مودی شامل ہیں۔ اترپردیش کے ڈی جی پی اے کے جین نے آج ملائم سنگھ ی

بہار میں ایم ایل اے فنڈ میں اضافہ

پٹنہ ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں ایسے وقت جبکہ چیف منسٹر جتن رام مانجھی کو تحریک اعتماد کا سامنا کرنے کیلئے ایک ہی دن بچا ہے، ریاستی کابینہ نے ایم ایل اے ترقیاتی فنڈ کو موجودہ 2 کروڑ سے بڑھا کر سالانہ 3 کروڑ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر کی زیرقیادت کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ گروپ سی اور ڈی میں نان گزیٹی

دمہ کیلئے ڈاکٹرناگیندر سے رجوع ہوں ، کجریوال کو مودی کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی میدان میں دو کٹر حریف وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو شخصی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ کل سٹی پولیس کمشنر بی ایس بسی کی جانب سے ترتیب دیئے گئے استقبالیہ میں اروند کجریوال اپنی اہلیہ سنیتا اور ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کے ہمراہ انووا کار میں پہنچے۔ ان

گودھرا ٹرین آتشزنی مقدمہ میں طاپیلوں پر سماعت شروع

احمدآباد ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے آج 2002ء گودھرا ٹرین آتشزنی مقدمہ کے مجرمین کی دائر کردہ اپیلوں کے سیٹ پر سماعت شروع کی۔ ان میں بعض ایسے مجرمین بھی ہیں جنہیں ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی ہے۔ 2011ء میں خصوصی عدالت نے 31 افراد کو مجرم قرار دیا تھا جن میں 11 کو سزائے موت سنائی گئی جبکہ مابقی کو عمر قید کی سزاء سنائی گئی۔

گورنر کے ساتھ تنازعہ اعظم خان صدرجمہوریہ سے ملاقات کرینگے

لکھنؤ ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر اترپردیش رام نائیک کے ساتھ جاری لفظی بحث کو ایک نیا رخ دیتے ہوئے ریاستی وزیر اعظم خان نے آج کہاکہ وہ اس مسئلہ پر صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ ایک مکتوب لکھنے پر گورنر آخر اس قدر برہم کیوں ہے۔ کیا ایسی کوئی دستوری پابندی ہیکہ انہیں مکتوب روانہ نہ کیا جائے۔ ان

دہلی میں بی جے پی لیڈر کیخلاف عصمت ریزی کا مقدمہ

نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے حالیہ انتخابات میں شکور بستی سے مقابلہ اور ناکام بی جے پی امیدوار ایس سی واٹس کے خلاف ایک خاتون نے مبینہ طور پر چھیڑچھاڑ اور جنسی ہراسانی کی شکایت کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 33 سالہ اس خاتون نے یہ شکایت کی ہیکہ بی جے پی لیڈر نے متعدد مرتبہ ان کی عصمت ریزی کی۔ یہ لیڈر پتم پورہ علاقہ میں ایک انسٹیٹ

ہند ۔ اسرائیل تعلقات میں نمایاں قربت

نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور اسرائیل کے باہمی روابط اب کوئی راز کی بات نہیں رہی۔ آج بنگلور میں منعقدہ ’’ایروانڈیا شو‘‘ کے دوران یہ قربت واضح طور پر دکھائی دے رہی تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس نمائش میں اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز کے اسٹال کا مشاہدہ کیا۔ اس وقت اسرائیل کے وزیردفاع موشے یالون بھی موجود تھے جو ہ

گجرات پولیس کیلئے ’’اچھے دن‘‘ واپس آ گئے

احمدآباد ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے متنازعہ پولیس عہدیدار ڈی جی ونزارا کو تقریباً ساڑھے سات سال جیل میں گذارنے کے بعد آج رہا کردیا گیا۔ وہ عشرت جہاں اور سہراب الدین انکاونٹر مقدمات میں ملزم ہے۔ سابرمتی جیل سے باہر آنے پر ان کے بہی خواہوں نے خیرمقدم کرتے ہوئے آتش بازی کی۔ ونزارا نے اس موقع پر کہا کہ ’’ان کے اور دیگر گجرات پو

سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف مہم

ریاض 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت محنت نے آج دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ اقامہ اور لیبر قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں کی اصلاح اور اقاموں کا موقف درست کرنے کیلئے کوئی رعایتی مہلت نہیں دی جائے گی۔ وزارت محنت کا یہ بیان ایک ایسے وقت جاری کیا گیا جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم بیرونی تارکین وطن کو اقامہ کا موقف درست کرنے کیل