نائیجر کے دیہات پر بوکوحرم حملہ، 21 افراد ہلاک، فوج نے باغیوں سے باگا چھین لیا
نیامے۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ بوکوحرم نے جنوب مشرقی نائیجر کے دیہات پر فوج کے ساتھ جھڑپوں کے بعد حملہ کیا جس میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ بیشتر افراد بوکوحرم کے جنگجو تھے۔ نائیجر کے 7 فوجی ہلاک ہوئے اور دیگر 2 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ جھیل چاڈ کے قریب پیش آیا۔ کروگا میں بھی جو نائیجر، نائیجیریا اور چاڈ کی مشترکہ سرحد ہے، جھڑپ ہوئی۔