اڈوانی نے شادی کی 50ویں سالگرہ منائی

نئی دہلی۔22فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی سیاسی منظر سے دور رہنے کے بعد آج پھر ایک بار سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ آج اڈوانی کی شادی کی 50ویں سالگرہ تھی ۔ اس موقع پر انہوں نے پھر ایک بار دلہا بن کر بیوی کملا کو روایتی ’’ ورمالا‘‘ پہنائی۔ نائب صدر حامد انصاری ‘ وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ کئی گورنرس اور ب

جموں و کشمیر میں نئی حکومت کا آئندہ ہفتہ اعلان

جموں۔22فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں بی جے پی ۔پی ڈی پی مخلوط حکومت کے قیام کا آئندہ ہفتہ اعلان کیا جائے گا کیونکہ دونوں پارٹیوں نے افسپا اور دفعہ 370جیسے متنازعہ مسائل پر اختلافات دور کرلئے ہیں ۔ اب مشترکہ اقل ترین پروگرام کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ ریاست کے سینئر بی جے پی لیڈر نرمل سنگھ نے کہا کہ تشکیل حکومت کا اعلان اب ایک رسمی

مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید گرفتار

مالے۔22فبروری( سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ کے سابق صدر اور اپوزیشن لیڈر محمد نشید کو آج انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے 2012ء میں مبینہ طور پر ایک سینئر جج کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس کے بعد جزیرہ نما ملک میں تشدد پھوٹ پڑا تھا ۔ مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر نشین علی وحید نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ محمد نشید کو آج 2:45بجے

نتیش کمار کو مودی کی مبارکباد ‘ چیف منسٹر بہارکا اظہار تشکر

پٹنہ۔22فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) نتیش کمار نے چیف منسٹر بہار بننے پر وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مبارکبادی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاسی رقابت کو نظرانداز کرتے ہوئے وہ ریاست کی ترقی کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور مرکز و ریاست تعاون کو بہتر بنائیں گے ۔ آج چوتھی مرتبہ چیف منسٹر بہار کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد ذرائع ابلاغ ک

کمپنی سرکار نے کارپوریٹ شعبہ کیلئے ’اچھے دن ‘ لائے : جئے رام رمیش کا طنز

گریٹر نوئیڈا۔22فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے اراضی آرڈیننس پر نریندر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’کمپنی سرکار‘‘ نے حصول اراضیات قانون کے بنیادی اصول کو فراموش کردیا ہے تاکہ کارپوریٹ شعبہ کیلئے ’’ اچھے دن ‘‘ لائے جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدانی کو اڈوانی سے اور واجپائی کو امبانی

ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاملت خطرناک : نتن یاہو

یروشلم۔ 22فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاملت کو قطعیت دینے عالمی طاقتوں کی کوششوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے آج کہا کہ یہ انتہائی حیرت انگیز پہلو ہے کہ تہران کی جانب سے اٹامک پروگرام کے فوجی آلات مخفی رکھنے کا انکشاف ہونے کے باوجود بات چیت کی جارہی ہے ۔ آئی اے ای اے کی خفیہ دستاویز

لیبیا میں ایرانی سفارتکار کی رہائش گاہ پر بم حملہ

طرابلس۔22فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میںآج ایرانی سفیر کی خالی رہائش گاہ پر دو بم دھماکے ہوئے ۔ سیکیورٹی عہدیداروں نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔طرابلس میں سفارتی مشن کو نشانہ بنانے کا یہ تازہ واقعہ ہے جب کہ 2014ء میں دہشت گردوں کے شہر پر کنٹرول کے بعد کئی سفارت خانے بند کردیئے گئے ہیں ۔ آج کے حملہ

راہول کو عام آدمی کے ساتھ بیٹھنا ہوگا : انا ہزارے

نئی دہلی۔22فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی کارکن انا ہزارے نے اراضی آرڈیننس کے خلاف احتجاج شروع کرنے سے ایک دن قبل کہا کہ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی اس تحریک میں شامل ہوسکتے ہیں لیکن انہیں عام آدمی کے ساتھ بیٹھنا ہوگا ۔ 77سالہ گاندھیائی قائد نے کہا کہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال بھی اس احتجاج میں شریک ہوسکتے ہیں لیکن ان کے دستوری ع

اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم کرنے کی دھمکی

رملہ ۔22فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر فلسطین نے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون روک دینے کی دھمکی دی ہے ۔ فلسطین کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اگر اسرائیل کئی ملین ڈالرس کے فلسطینی ٹیکس ریونیو کو روکے رکھے گا تو اُس کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم کردیا جائے گا ۔ نبیل شاد نے کہا کہ محمود عباس نے گذشتہ ہفتہ دورہ یوروپ کے موقع پر یوروپی قائدین

’’آپ نے بہت خوب کھیلا‘‘ ٹیم انڈیا کو مودی کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ /22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ورلڈ کپ کے ایک کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ مسٹر مودی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’عظیم مظاہرہ رہا ۔ بہت خوب کھیلا ۔ ٹیم انڈیا کو مبارکباد ۔ آپ نے ہمیں پھر ایک مرتبہ فخر کرنے کا موقع فراہم کیا ‘‘۔ ہندوستان کے ہات