مشرقی یوکرین میں جھڑپیں، 8 افراد ہلاک

ماکیوکا۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کم از کم 6 شہری اور 2 فوجی اُس وقت ہلاک ہوگئے جب کہ مشرقی یوکرین میں کل دن بھر ہولناک جھڑپ جاری رہی۔ مقامی گورنر کے ترجمان جیناڈی موسقال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 3 شہری ہلاک ہوگئے جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا جب کہ ان کے گھروں پر شلباری کی گئی۔ دو سرکاری قصبوں میں جو سرحدی علاقہ میں واقع ہیں، زبردست ج

کارخانہ میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک، تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل

ڈھاکہ۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ آتشزدگی کی ایک واردات میں کم از کم 13 کارکن ہلاک ہوگئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ پلاسٹک فیکٹری میں پیش آئی اس واردات کی تحقیقات کے لئے حکومت نے ایک 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بموجب میرپور کی یہ فیکٹری مناسب لائسنس، آتش فرو آلات اور لازمی احتیاطی اقدامات کے بغیر کام کررہی تھی

مصر: فوج کی فائرنگ میں 3 عسکریت پسند ہلاک

قاہرہ۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ تین عسکریت پسند جو شورش زدہ شمالی سینائی کی ایک فوجی چوکی پر حملہ آور ہوگئے تھے، فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک کردیئے گئے۔ عسکریت پسند مارٹر شیل اور راکٹ سے پھینکے جانے والے دستی بموں کے علاوہ مشین گنیں استعمال کررہے تھے۔ بریگیڈیئر جنرل محمد سمیر نے کہا کہ چند دن قبل ایک خونریز حملہ میں کم

خالدہ ضیاء کے دفتر کے قریب بم دھماکے

ڈھاکہ۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ خالدہ ضیاء کے دفتر کے قریب زبردست پولیس بندوبست کے باوجود تین دیسی ساختہ بم دھماکے ہوئے۔ یہ بم دھماکے کل رات 9.15 بجے سنے گئے اور دفتر سے صرف 150 گز کے فاصلہ پر کئے گئے تھے۔ تقریباً 50 پولیس ملازمین اپوزیشن قائد خالدہ ضیاء کے مکان و دفتر کے اطراف تعینات ہیں۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے ملک گیر سطح پر سڑکو

جنوری میں عراق میں تشدد سے 1375 ہلاک

بغداد۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ اقوام متحدہ کے سفارت خانہ برائے عراق نے آج کہا کہ ملک میں تشدد سے اور انتہا پسند دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ کے دوران جنوری میں کم از کم 1375 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی سفارت خانہ برائے عراق نے ان میں شامل شہریوں کی تعداد 790 ظاہر کی ہے جب کہ باقی سپاہی تھے۔ سفارت خانہ کے بموجب کم از کم 1469

سعودی عرب کے ساتھ زیادہ طاقتور تعلقات کی توقع

جدہ۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہندوستان، سعودی عرب سے تمام شعبوں میں زیادہ قریبی دفاعی تعلقات اور تعاون کا منتظر ہے۔ شاہ سلمان کی نئی قیادت کے تحت جو گزشتہ ماہ تخت نشین ہوئے ہیں، ہندوستان کو توقع ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں خاص طور پر سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ شاہ عبداللہ مرحوم کے جنوری 2006ء میں تاریخ

قومی سطح پر علاقائی پارٹیوں سے مزید اتحاد سے انکار

نئی دہلی۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ سی پی آئی ایم امکان ہے کہ قومی سطح پر علاقائی پارٹیوں سے مزید اتحاد نہیں کرے گی اور بائیں بازو کے اتحاد کو ملک گیر سطح پر اولین ترجیح دے گی، کیونکہ بائیں بازو کی طاقت میں انحطاط پیدا ہورہا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ تاہم غیر بائیں بازو پارٹیوں سے ریاستوں میں مفاہمت کی جاسکتی ہے۔ جہاں بھی ضروری ہو، پارٹی

وزیراعظم کی ہندوستان کے ساحلی محافظین کی ستائش

نئی دہلی۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ یوم ساحلی محافظین کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج بحری سرحدات کی محافظ فوج کی ستائش کی اور کہا کہ ملک ان کے بے خوف ساحلی تحفظ کے لئے ہمیشہ احسان مند رہے گا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ میں ہمارے ساحلی محافظین کی دلیری اور پختہ اِرادوں کو سلام کرتا ہوں۔ آج ہندوستانی ساحلی محافظین ک

دہلی انتخابات میں کالے دھن کے استعمال پر سخت نگرانی

نئی دہلی۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ مرکزی محکمہ مال کے عہدیداروں نے آج دہلی انتخابات میں فضائی اور زمینی منتقلی کے مقامات پر کالادھن کی جانچ کے سلسلہ میں چوکسی میں اضافہ کردیا ہے، کیونکہ عنقریب ریاست دہلی میں انتخابات مقرر ہیں۔ محکمہ مال کی سراغ رسانی کی ڈائریکٹوریٹ اور کسٹمس نے خاص طر پر ایرپورٹس پر رقم کی غیر قانونی منتقلی کے

وادیٔ کشمیر میں تازہ برفباری کی توقع

سری نگر۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ وادیٔ کشمیر بشمول سری نگر اور دیگر میدانی علاقوں میں آج بھی تازہ برفباری ہوئی۔ ایک دن قبل چلائی کلاں میں برفباری ہوئی تھی۔ سخت ترین موسم سرما کا 40 روزہ دور ختم ہوچکا ہے۔ اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ سے عوام کو شدید سردی سے نجات حاصل ہوئی ہے۔ پہاڑی چوٹیوں پر بشمول تفریحی مراکز پہلگام، گلمرگ اور ک

سکھ دشمن فسادات 1984ء کی تازہ تحقیقات متوقع

نئی دہلی۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ دہلی کے سکھ دشمن فسادات کے 30 سال بعد امکان ہے کہ حکومت ایک کمیٹی قائم کرے گی تاکہ ایس آئی ٹی کے ذریعہ ان فسادات کی تحقیقات کروائی جائیں۔ یہ اقدام سمجھا جارہا ہے کہ انتخابات سے قبل رائے دہندوں کو ترغیب دینے کی کوشش ہے۔ کمیٹی کے صدر سپریم کورٹ کے سابق جج ریٹائرڈ جسٹس جی پی ماتھر ہوں گے۔ یہ کمیٹی گزش

ڈگ وجئے سنگھ کا وزیراعظم پر موقف برعکس کرنے کا الزام

نئی دہلی۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریسی قائد ڈگ وجئے سنگھ نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے پالیسی مسائل پر اپنا موقف برعکس کرلیا ہے جب کہ وہ خود قبل ازیں اس کی مخالفت کرچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران انھوں نے 60 سال کی ناقص حکمرانی کے ذریعہ ہندوستان کو تباہ کردینے کا کانگریس پر الزام عائد

وظیفہ یاب ملازمین اب چھوٹ جانے والی ترقی کے مستحق

نئی دہلی۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ وظیفہ یاب سرکاری ملازمین جنھیں مستحقہ ترقی حاصل نہیں ہوسکی تھی، کیونکہ اس کا فیصلہ کرنے والی کمیٹی کا اجلاس تاخیر سے منعقد ہوا تھا، اب اس ترقی کے مابعد وظیفہ پر سبکدوشی بھی مستحق ہوں گے۔ محکمہ پرسونل و ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) نے کہا کہ تمام وزارتوں اور محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ محکمہ جاتی

ہند۔ چین تعلقات کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کا کردار اُجاگر

بیجنگ۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج ہند۔ چین تعلقات کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کے کردار کو خاص طور پر دونوں دیوقامت ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات کے اُبھرتے ہوئے مثبت پہلوؤں کو اُجاگر کیا۔ سشما سوراج کے دورۂ چین کا ذرائع ابلاغ کے فورم سے خطاب کے ذریعہ آغاز ہوا۔ ان کے ساتھ وزیر اطلاعات چین جیانگ جیانگاؤ

سابق وزیراعظم بنگلہ دیش خالدہ ضیاء کو برقی سربراہی بحال‘ ہڑتال میں شدت

ڈھاکہ۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت بنگلہ دیش نے اپوزیشن قائد سابق وزیراعظم بنگلہ دیش خالدہ ضیاء کے مکان و دفتر کو برقی سربراہی بحال کردی۔ ایک دن قبل ان کی برقی سربراہی منقطع کی گئی تھی تاکہ وہ 72 گھنٹے طویل ملک گیر ہڑتال منسوخ کرنے پر مجبور ہوجائیں۔ برقی سربراہی خالدہ ضیاء کی رہائش گاہ و دفتر واقع علاقہ گلشن کو منقطع کردی گئی تھ

کجریوال کی عوام سے معذرت خواہی، دوبارہ مستعفی نہ ہونے کا تیقن

نئی دہلی۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال نے بحیثیت چیف منسٹر دہلی گزشتہ سال اپنی 49 روزہ میعاد کے دوران کارروائیوں کے لئے عوام سے ایک بار پھر معذرت خواہی کی اور تیقن دیا کہ وہ دوبارہ مستعفی نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ دہلی کے کئی افراد کا خیال ہے کہ ان کی کارروائیوں سے عوام کی توہین ہوئی ہے۔ گزشتہ سال م

نواک جوکووچ آسٹریلین اوپن سنگلز چمپئن : مرے کو شکست

ملبورن ۔ یکم فبروری ( رائیٹرس ) نواک جوکووچ نے ملبورن کے ہارڈ کورٹس اپنے تسلط کو برقرار رکھتے ہوئے برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دیدی اور انہوں نے آسٹریلین اوپن خطاب جیت لیا ہے ۔ یہ ان کے کیرئیر کا پانچواں آسٹریلین اوپن خطاب تھا ۔ انہوں نے فائنل میں مرے کو 7 – 6, 6 – 7, 6 – 3, 6 – 0 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا ۔ دونوں کھلاڑیوں نے فائنل میں س

آسٹریلیا نے سہ رخی سیریز جیت لی ‘ انگلینڈ کو شکست

پرتھ ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) گلین میکس ویل کے شاندار آَ راونڈ مظاہرہ اور مچل جانسن کی تباہ کن بولنگ کے نتیجہ میں آسٹریلیا نے سہ رخی کرکٹ سیریز کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 112 رنوں سے شاندار کامیابی حاصل کرلی ۔ یہ تقریبا یکطرفہ میچ رہا اور اس میںانگلش ٹیم کہیں بھی آسٹریلیا کا مقابلہ کرتی نظر نہیں آئی ۔ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت

نیشنل گیمس ‘ ورلڈ سوئمنگ چمپئن شپس کیلئے کوالیفائنگ ٹورنمنٹ

تھرواننتا پورم ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا میں جاری نیشنل گیمس میں پیراکوں کے سامنے اب صرف گولڈ میڈل جیتنے کا مقصد ہی نہیں رہے گا بلکہ وہ ورلڈ چمپئن شپ میں جگہ حاصل کرنے کی بھی کوشش کرینگے کیونکہ پیراکی کی عالمی گورننگ باڈی فینا نے ان نیشنل گیمس کو ورلڈ چمپئن شپ کیلئے کوالیفائر کے طور پر تسلیم کرلیا ہے ۔ سوئمنگ فیڈریشن آف ان