مودی لفظوں کے ماہر :ششی تھرور

نئی دہلی ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور جنہیں نریندر مودی کی ستائش پر پارٹی قیادت کی برہمی کا حال ہی میں سامنا کرنا پڑا ۔ آج کہا کہ وزیراعظم کی شکل میں ہم ایک اچھے لفظوں کے ماہر کو دیکھ رہے ہیں ۔ تاہم انہوں نے ہندوتوا ایجنڈے کی حوصلہ افزائی پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حک

اشوک گہلوٹ بھی سوائن فلو سے متاثر

جئے پور۔یکم فبروری( سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے سابق چیف منسٹر اشوک گہلوٹ کے سوائن فلو معائنہ کا نتیجہ مثبت برآمد ہوا ہے ۔ مسٹر گہلوٹ نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ایچ آئی این آئی وائرس ( سوائن فلو) کی تشخیص کیلئے ان کا معائنہ کیا گیا تھا جس کا نتیجہ مثبت نکلا ہے ۔ اس طرح وہ اگگرچہ سوائن فلو سے متاثر ہوئے ہیں لیکن بروقت علاج کے سبب ان کی حالت میں

کیندریا ودیالیہ اسکول لاکر میں ایک کروڑ نقد اور سونے کے بسکٹ

احمد آباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے او این جی سی کیمپس میں واقع کیندریا ودیا لیہ کے عدم استعمال شدہ اسٹاف لاکرس میں ایک کروڑ روپئے نقد اور تقریباً 59 لاکھ روپئے مالیتی سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے ۔ یہ انکشاف کل اس وقت ہواجب اسکول پرنسپل نے صفائی مہم شروع کی۔ اسٹاف روم میں مقفل لاکر تھے جن پر گرد جمی ہوئی تھی ۔ استعمال نہ کئے ج

دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ لیکن اسے اسلام سے جوڑنا غلط ، دلائی لامہ

فرخ آباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے آج کہا کہ دہشت گردی اگرچہ ایک عالمی مسئلہ بن کر ابھری ہے لیکن اسے اسلام سے مربوط نہیں کیا جانا چاہئیے کیونکہ تمام مسلمان دہشت گرد نہیں ہوتے اور نہ ہی وہ اس کی سرپرستی کرتے ہیں ۔ انہوں نے 27 ممالک میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے گوتم بدھ کے امن اور بھائی چارگی کے

دوبئی میں فیملی ویزا فیس میںاضافہ

دوبئی ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام)تارکین وطن کو فیملی ویزا کیلئے درخواست کے ساتھ اضافی 220 درہم کی رقم ادا کرنی ہوگی تاکہ جنرل ڈائرکٹوریٹ آف ریسیڈنسی اینڈ فارن افیرس میں فائیل کھولی جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق ویزا کیلئے جو فیس معمول کے مطابق دی جاتی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہ اضافی رقم پہلی مرتبہ فی خاندان ادا کرنی ہوگی۔ ت

علاقائی امن کیلئے کشمیر مسئلہ کی یکسوئی ضروری :پاکستان

اسلام آباد ۔ یکم ؍ فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں مستقل امن اور خوشحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کی یکسوئی ناگزیر ہے ۔ وزیراطلاعات و نشریات پرویز نشیط نے ’’کشمیر یوم یگانگت‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی یکسوئی سے علاقہ میں خوشحالی آئے گی اور عوام ناخواندگی و غربت سے نجات حاصل کریں گے ۔ انہوں ن

جاپان کے دوسرے یرغمال کا بھی سرقلم کرنے داعش کا دعویٰ

ٹوکیو۔ یکم فبروری( سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ گروپ ( داعش) نے ایک ویڈیو فٹیج میں دعویٰ کیا کہ اُس نے دوسرے جاپانی یرغمال کا سر بھی قلم کردیا ہے ۔ اس واقعہ کی ساری بین الاقوامی برادری نے سخت مذمت کی ہے ۔ جاپان کے وزیراعظم شنزوبے جو عملاً مغموم نظر آرہے تھے اس قتل کو انتہائی سفاکانہ اور انتہائی نچلی سطح کا نفرت انگیز اقدام قرار دیا ۔

برطانوی مساجد کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

لندن ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ میں کئی مساجد کو آج مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام کیلئے کھول دیا گیا اور انتہا پسندوں کی طرف سے مذہبی مقامات کے استعمال کے بارے میں پیداشدہ تشویش کے درمیان بتایا گیا کہ ان مساجد کے اُمور کس طرح چلائے جاتے ہیں ۔ برطانیہ کی مسلم کونسل ( ایم سی پی ) نے کہا کہ مساجد کی طرف سے آج مہمانوں کی ضی