سکیولرازم کا مطلب ’’مملکت کا کوئی مذہب نہیں‘‘

ممبئی ۔3 ۔فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری نے آج کہاکہ سکیولرازم کی اصطلاح کا صرف ایسی مملکت پر اطلاق ہوتا ہے جس کا اپنا کوئی مذہب نہ ہو۔ اُن کا یہ بیان سیاسی پارٹیوں کے درمیان ایک اشتہار کے بارے میں جاری تنازعہ کے پس منظر میں اہمیت رکھتا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے دستور کے دیباچہ کی تصویر کے ساتھ ایک اشتہا

ٹی آر ایس سنہرے تلنگانہ کی تشکیل کے وعدہ کو پورا کرنے کوشاں

حیدرآباد۔3 ۔ فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ و صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھ راؤ نے اعلان کیا کہ تلنگانہ ریاست میں مستقبل میں کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے کوئی موقع نہیں ہے اور ٹی آر ایس آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ شہر کے مضافاتی علاقہ کومپلی کے آر ڈی کنونشن سنٹر میں پارٹی کے ریاستی سطح کے توس

شمال مشرقی لوگ’’تارکین وطن‘‘ بی جے پی کا ویژن دستاویز

نئی دہلی ۔ 3 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی چناؤ کیلئے بی جے پی کے ویژن دستاویز نے آج ایک تنازعہ چھیڑ دیا کیونکہ قومی دارالحکومت نے شمال مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ’’تارکین‘‘ کے طورپر حوالہ دیا گیا ہے، جس پر کانگریس نے معذرت خواہی اور ان الفاظ کو ہذف کرنے کا مطالبہ کیا۔ 24 صفحات کی دستاویز جو دہلی کو عالمی معیاری

کرناٹک میں دو سال میں 23 مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری:وزیر داخلہ

بنگلورو۔ 3 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے وزیر داخلہ کے جے جارج نے آج ریاستی اسمبلی کو بتایا کہ ریاست میں گزشتہ دو سال کے دوران دہشت گردی سے متعلق مختلف معاملوں میں 23 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔بسواراجہ بومائی (بی جے پی) کے سوال پر تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ محروسین میں سے 18 کے خلاف چارج شیٹ پیش کی جاچکی ہے اور 5 دیگ

منصفانہ ٹیکس، ترقی پر مرکوز پالیسیاں سرمایہ کاروں سے وزیراعظم کا وعدہ

نئی دہلی ۔ 3 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام)عالمی سرمایہ کاروں کو ہندوستان کی ترقی سے واقف کراتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج ان سے منصفانہ، قابل قیاس اور پر استقلال ٹیکس سسٹم اور ترقی پر مرکوز معاشی پالیسیاں پیش کرنے کا وعدہ کیا۔ وہ 21 سرکردہ عالمی سرمایہ کار گھرانوں کے نمائندوں کے ساتھ ڈنر پر گفتگو کررہے تھے۔ یہ گھرانے زائد از 11 ٹریلین ا

نریندر مودی کو خودنمائی کا جنون

نئی دہلی۔ 3۔ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کی ’’بیمار‘‘ ذہنیت قومی فکرمندی کی وجہ ہے۔ کانگریس نے آج وزیراعظم کی جانب سے صرف خود کو نمایاں کرنے کی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مودی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر ہندوستان کو صرف اُن کی وجہ سے شناخت حاصل ہوئی ہے۔ وزیراعظم حیرت انگیز دعوے کررہے ہیں کہ 26 مئی سے پہلے

وکلاء کی انسانی زنجیر، مدینہ چوراہا پر ٹریفک درہم برہم

حیدرآباد 3 فبروری (سیاست نیوز) ہائیکورٹ میں آج معمول کی سرگرمیاں مفلوج ہوگئیں کیونکہ وکلاء کی کثیر تعداد نے ہائیکورٹ کی فوری تقسیم کا مطالبہ کرتے ہوئے پرانے شہر میں احتجاجی دھرنا منظم کیا۔ تلنگانہ کے ایڈوکیٹس نے جو مختلف اضلاع سے یہاں جمع ہوئے تھے، ہائیکورٹ کے راستے مدینہ بلڈنگ چوراہا پر انسانی زنجیر بنائی اور تلنگانہ ریاست کے

چیسٹ ہاسپٹل منتقل کرنے کی تجویز پر سیاسی طوفان

حیدرآباد 3 فبروری (سیاست نیوز ؍ این ایس ایس) چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے گورنمنٹ جنرل اینڈ چیسٹ ہاسپٹل واقع ایرہ گڈہ کو وقارآباد منتقل کرنے کے فیصلہ پر سیاسی طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔ چیف منسٹر کا یہ موقف ہے کہ موجودہ سکریٹریٹ ’’واستو‘‘ کے مطابق نہیں ہے لہذا ایرہ گڈہ میں چیسٹ ہاسپٹل کے مقام پر نیا سکریٹریٹ تعمیر کیا جائے۔ اپ

پٹرول کی قیمت میں 2.42 روپئے کمی

نئی دہلی 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی مارکٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر آج ملک میں پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2.42 روپئے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2.25 روپئے کی کمی کی گئی ہے ۔ نئی شرحوں پر منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب 12 بجے سے عمل ہوگا ۔ چونکہ بین الاقوامی مارکٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور یہ قی

ماقبل چناؤسروے میں عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت

نئی دہلی ۔ 3 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کو آج رات دہلی اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل ہوجانے کی پیش قیاسی کی گئی ہے، جیسا کہ ماقبل چناؤ سروے نے اسے 70 رکنی ایوان میں 46 نشستوں کی عددی طاقت دی ہے جبکہ ’پول آف پولس‘ نے اس پارٹی کیلئے 34 نشستوں کا اندازہ لگایا ہے۔ ٹی وی چیانل ’ہیڈ لائینس ٹوڈے‘ پر انڈیا ٹوڈے۔ سیسیرو پری پول سرو

آئی آئی آئی ٹی طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد 3 فبروری (پی ٹی آئی) انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجیز واقع باسر، عادل آباد کی 19 سالہ طالبہ سواپنا نے اپنے مکان واقع اوساریکا پلی ضلع میدک میں سیلنگ فیان سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ طالبہ کی ماں کو انسٹی ٹیوٹ سے رجوع ہوکر اپنی لڑکی کو لیجانے کی خواہش کی گئی تھی۔