مذہبی خبریں

مجلس سماع
حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( راست ) : سہ روزہ عرس شریف حضرت خواجہ مرزا محمد بیگ قبلہؒ واقع بھوئی گوڑہ کمان آغا پورہ میں 5 فروری کو بعد نماز فجر تا 9 بجے صبح مجلس ختم شریف ہوگی ۔ 10 بجے دن تا ظہر اور عصر تا مغرب محفل سماع ہوگی ۔ سجادہ نشین مراسم عرس انجام دیں گے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ

عصری ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ دھوکہ دہی عروج پر

حیدرآباد /4 فروری ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں ان دنوں دھوکہ دہی کیلئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ تعجب تو یہ ہے کہ ٹکنالوجی کا استعمال اور اس سے استفادہ کرنے والے افراد ہی جعلسازوں کی سازش کا شکار ہو رہے ہیں ۔ چہروں کی بغیر شناخت کے اجنبی افراد جو نہ نسل اور ملک سے تعلق رکھتے ہیں ۔ تعلیم یافتہ طبقہ آسانی سے ان کی سازش کا

تلنگانہ میں خواتین کو خود مختار بنانے کے اقدامات

حیدرآباد۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد کے حدود میں اب خواتین کے لیے نئی اسکیمات و پالیسیوں کو عمل میں لایا جارہا ہے ۔ خواتین کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کی انجام دہی کے بعد اب خواتین کو خود مختار بنانے کے اقدامات کو اہمیت دی جارہی ہے ۔ سفر اور روزگار میں زیادہ خطرہ محسوس کرنے والی برسرکار خواتین کو اب خواتین ہی کے ذریعہ خد

مسابقتی امتحانات کیلئے معلومات میں اضافہ کرنے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 پر راست نشریہ پروگرام میں تعلیم اور روزگار سے متعلق سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مسٹر ایم اے حمید نے کہا کہ کورس کی تکمیل کے بعد صرف سرٹیفیکٹ یا ڈگری رکھتے ہوئے روزگار حاصل نہیں کیا جاسکتا بلکہ آج کے طالب علم کو اپنی عام معلومات ذہنی رجحان کو جانچتے ہوئے مسابقتی امتحانات کے مطابق ڈھال

مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین کی تنخواہوں پر اقلیتی بہبود کی عدم توجہ

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری(سیاست نیوز) حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ڈسمبر اور جنوری کی تنخواہ ابھی تک ادا نہیں کی گئی جس کے باعث ملازمین معاشی پریشانیوں کا شکار ہیں۔ حکومت اور محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے مسلسل عدم توجہی کے سبب قانون ساز کونسل میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر محمد عل

حسین ساگر کے اطراف غیر مجاز تعمیرات کے خلاف مقدمات کی بحالی

حیدرآباد۔4فبروری(سیاست نیوز) چیف جسٹس کلیان جیوتی سین گپتااور جسٹس پی سنجے کومارون پرمشتمل حیدرآباد ہائی کورٹ بنچ کی جانب سے قدیم اور تاریخی اہمیت کی حامل تازے پانی کی جھیل حسین ساگر کے اطراف و اکناف میں غیرمجاز تعمیرات کی روک تھام کے متعلق دائر کردہ مقدمات کو بحال کرنے کے فیصلے کو خیر مقدم کرتے ہوئے صدر نشین فورم فار بیٹر حیدرا

آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دِلانے میں چندرا بابو ناکام

حیدرآباد /4 فروری (سیاست نیوز) قائد اپوزیشن آندھرا پردیش کونسل سی رام چندریا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ناراض ہونے کے ڈر سے آندھرا پردیش کے لئے خصوصی موقف حاصل نہ کرنے کا چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر الزام عائد کیا۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تقسیم ریاست کے بل میں کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت

تلنگانہ میں آندھرائی پارٹیوں کے لیے کوئی مقام نہیں

حیدرآباد ۔ /4 فبروری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے کہا کہ تلنگانہ میں آندھرائی پارٹیوں کیلئے کوئی مقام نہیں ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تلگودیشم تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ کویتا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو کے اس بیان کو تنقید کا ن

پیوپلز پلازا نیکلس روڈ پر ہفتہ کو حیدرآبادی فن گامہ شو 2014

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : سیاست شاپنگ دھوم کے بمپر ڈرا کے موقعہ پر پیش کیا جانے والا حیدرآبادی فن گامہ شو 2014 جو 7 فروری ہفتہ شام 6-30 بجے پیوپلز پلازا نکلس روڈ میں منعقد ہوگا ۔ اس شو کے کوآرڈینٹر مسٹر خیر الدین بیگ جانی کے مطابق فن گامہ شو میں نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ منفرد انداز کے انوکھے دلچسپ پروگراموں کو پیش کرنے کا فیصلہ کی

حضرت شیخ الاسلام ؒکے کانارمے عالم اسلام کیلئے مثالی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : صدی تقاریب عرس شریف حضرت بانی جامعہ نظامیہ کی مجلس استقبالیہ کا اجلاس آج احاطہ جامعہ نظامیہ میں بصدارت مولانا سید شاہ اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ منعقد ہوا۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے خیرمقدم کیا ۔ مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ ‘ مولانا س

ساوتھ سنٹرل ریلوے کی ٹرینوں میں اضافہ

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( این ایس ایس) : اضافی بھیڑ اور انتظار کی فہرست میں شامل مسافرین کے حل کے سلسلے میں ساوتھ سنٹرل ریلوے نے عارضی طور پر اضافہ سلیپر کلاس کوچس کے ساتھ حسب ذیل ایکسپریس ٹرینوں کا اضافہ کرے گا ۔ اس طرح ٹرین نمبر 17256 حیدرآباد ۔ نرسا پور ایکسپریس ( یومیہ ) ایک سلیپر کلاس کوچ کے ساتھ 5 تا 15 فروری ٹرین نمبر 17255 نرسا پور ۔ حیدرآ

ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے ڈائری کا رسم اجراء

حیدرآباد ۔ /4 فبروری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے شائع شدہ ڈائری 2015 ء رسم اجراء انجام دی ۔ سکریٹریٹ میں آج شام اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے معلومات پر مبنی ڈائری کی اشاعت پر اردو اکیڈیمی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس ڈائری میں تمام اقلیتی بہبود س

نامزد عہدوں کیلئے مزید انتظار کے مشورہ پر ٹی آر ایس قائدین میں ناراضگی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری(سیاست نیوز) مختلف سرکاری اداروں نے نامزد عہدوں کے خواہشمند ٹی آر ایس قائدین کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے پارٹی کے توسیع اجلاس میں عہدہ کے خواہشمندوں کو مزید انتظار کا مشورہ دیا ۔ چیف منسٹر کی جانب سے کل اس سلسلہ میں دی گئی نصیحت سے پارٹی کے ہاتھوں میں مایوسی صاف طور پر دکھائی د

کانٹیننٹل ہاسپٹلس لائیو تھراپیوٹک انڈوسکوپی ورکشاپ کا میزبان

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : کانٹیننٹل ہاسپٹلس لائیوتھر اپیوٹک انڈوسکوپی ورکشاپ : انڈو سکوپک پرلس ان G1 ڈسیزیس ، کی میزبانی کیا ہے جو 4 فروری کو منعقد ہوا ۔ جی آئی کی بے اعتدالیوں جیسے ایسیڈ پیپٹک ڈس آر ڈرس ، ارٹیبیل بوول سنڈروم (IBS) کے مینجمنٹ میں ایڈوانسمنٹ پر مباحث کے لیے کیسٹراسفیر 2015 نے بین الاقوامی ماہرین کو لایا ہے ۔ دنیا ب

سیول پریلمس یو پی ایس سی امتحان میں شرکت کے خواہاں امیدواروں کو مالی مدد

حیدرآباد ۔ 4۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : آل انڈیا ریڈی ویلفیر اسوسی ایشن کو 2015 سیول پریلمس یو پی ایس سی امتحان میں شرکت کرنے کے خواہاں امیدواروں سے مالی مدد کے لیے مقررہ پروفارما میں درخواستیں مطلوب ہیں ۔ یہ مالی مدد اس تنظیم کے مسلمہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں کوچنگ کے لیے اور اس اسوسی ایشن کی جانب سے حیدرآباد میں چلائے جانے والے ہاسٹل میں مفت ق

اپوزیشن کی تنقیدوں اور ٹی آر ایس قائدین کی بے حسی پر کے سی آر ناراض

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری(سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے حکومت کے خلاف شروع کی گئی مہم کا مقابلہ کرنے میں ٹی آر ایس قائدین کی مبینہ ناکامی سے ناراض ہیں۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر نے اپنے قریبی رفقاء اور مشیروں سے اس مسئلہ پر بات چیت کی۔ وزراء اور پارٹی کے عوامی نمائندوں کی جانب سے اپوزیشن کی تنق

گیارہ ماہ میں 1.2 لاکھ کروڑ روپئے مالیتی سونا درآمد

ممبئی ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام) : ہندوستانیوں میں سونا استعمال کرنے کا شوق جنون کی حد تک پایا جاتا ہے ۔ امیر غریب ہر کوئی اس قیمتی دھات کا دیوانہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ سونا ہندوستان میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ ہمارے ملک میں سونا مشرق وسطیٰ کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ سے لایا جاتا ہے ۔ چنانچہ جنوری 2014 سے نومبر 2014 کے اواخر ت

بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کیلئے چھوٹے چھوٹے عطیات

نئی دہلی ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) صرف تین سیاسی جماعتوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ مالیاتی سال 2009-2010 اور 2010-2011 ء کے دو دن انہیں 50 فیصد سے زائد عطیات، 20 ہزار روپئے یا اس سے زائد نقد کی شکل میں حاصل ہوئے ہیں جس میں عطیہ دہندگان کے نام اور پتے ظاہر کئے گئے ہیں، گو کہ یہ چھوٹی جماعتیں ہیں اور عطیات کی شکل میں رقومات کی وصولی بھی برائے نام ہے ۔ ی

ترقیاتی فنڈ سے استفادہ میں ارکان پارلیمنٹ ناکام

نئی دہلی ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : 16 ویں لوک سبھا کی تشکیل کو 8 ماہ ہوچکے ہیں ، مگر وزیر اعظم نریندر مودی ، حکومت کے کئی وزراء اور اپوزیشن جماعتوں کے بڑے قائدین سمیت لوک سبھا کے زیادہ تر ارکان پارلیمنٹ نے ابھی تک اپنے علاقوں کے ترقیاتی فنڈس سے ایک روپیہ تک خرچ نہیں کیا ہے ۔ منسٹری آف اسٹیٹسٹکس اینڈ پروگرام امپلی منٹیشن سے حاصل شدہ

حملہ کے الزام میں موسیقار اسمعیل دربار گرفتار

ممبئی ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) قوم ایوارڈ یافتہ موسیقار اسمعیل دربار کو آج ایک اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی مدد سے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ ایک دن قبل اس کے فرزند اور دیگر دو کو اسی سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دربار بالی ووڈ کی ایک نامور شخصیت ہیں، جنہیں ان کی قیامگاہ سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں سے ان کی ضمان