ورلڈ کپ ونڈے کرکٹ کیلئے اہم ہوگا : آئی سی سی

ملبورن۔5فبروری( سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن سمجھتے ہیں کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ ونڈے کرکٹ کیلئے اہمیت کا حامل ہونے کے علاوہ ٹوئنٹی 20اور ٹسٹ کرکٹ کے درمیان ایک پُل کا کام بھی کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند ممالک میں ونڈے کرکٹ اہمیت کے حامل ہے جیسا کہ ہم نے دیکھا کہ جنوبی افریقہ

اسپیشل آفیسر تلنگانہ وقف بورڈ جناب ایم جے اکبر کی میعاد میں توسیع

حیدرآباد۔/5فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اسپیشل آفیسر وقف بورڈ جناب جلال الدین اکبر ( آئی ایف ایس ) کی میعاد میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ توقع ہے کہ بہت جلد اس سلسلہ میں احکامات جاری کردیئے جائیں گے۔ جناب جلال الدین اکبر کی میعاد بحیثیت اسپیشل آفیسر 7فبروری کو مکمل ہورہی ہے۔ وقف ایکٹ کے مطابق اسپیشل آفیسر کا تقرر 6 ماہ کیلئے کیا

ورلڈ کپ کے چند اہم ریکارڈز‘سچن سر فہرست

دبئی۔5فبروری(سیاست ڈاٹ کام) ونڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا اعزاز سچن ٹنڈولکرکے پاس ہے جبکہ گلین میک گرا نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ ورلڈکپ تاریخ میں سب سے زیادہ 46 میچز آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کھیلے ہیں۔جبکہ سب سے زیادہ رنز 2278بنانے کا ریکارڈ سچن کے نام ہے۔ بولنگ میں آسٹریلیا کے گلین میک گرا 71 وکٹوں کے

مائیکل کلارک فٹ ہوگئے، ورلڈکپ میں قیادت کیلئے پرعزم

برسبین۔5فبروری(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نیعضلات میں جکڑن کی تکلیف سے مکمل صحت حاصل کرکے نیٹ پریکٹس شروع کردی ہے اور وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کیلئے پرعزم اور اس مرتبہ کچھ مختلف کرنا چاہتے ہیں۔ کلارک نے نیٹ میں کرکٹ بیٹ کی بجائے بیس بال کا بیٹ سنبھالا اور بولرز کا سامنا کرتے رہے۔ دریں اثنا کوچ ڈیرن ل

قران

کیا خیال کر رکھا ہے ان لوگوں نے جو ارتکاب کرتے ہیں برائیوں کا کہ ہم بنادیں گے انھیں ان لوگوں کی مانند جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ یکساں ہو جائے ان (دونوں) کا جینا اور مرنا، بڑا غلط فیصلہ ہے جو وہ کرتے ہیں۔ (سورۃ الجاثیہ۔۲۱)

حدیث شریف

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں حوض کوثر پر تمہارا امیر سامان ہوں گا (یعنی وہاں تم سب سے پہلے پہنچ کر تمہارا استقبال کروں گا) جو شخص بھی میرے پاس سے گزرے گا، وہ اس حوض کوثر کا پانی پیئے گا اور جو شخص بھی اس کا پانی پی لے گا، وہ کبھی پیاسا نہیں رہے گا۔ وہاں میرے پاس (میری امت

نورِ توحید کا اتمام ابھی باقی ہے

دین اسلام پہلا اور آخری مذہب ہے، جس نے علم کی نہایت درجہ حوصلہ افزائی کی ۔علوم و فنون کی تحقیق و تفتیش اور آفاق دانش میں غور و خوص فکر و تدبر کی ترغیب دی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ توحید و رسالت کی روشنی دنیا میں پھیل گئی اور ایک صدی نہ گزری کہ عرب جو علمی و فنی اعتبار سے دنیا کی نظر میں کوئی اونچا مقام نہیں رکھتے تھے، انہوںنے طول و عرض، م

پیران پیر رحمۃ اﷲ علیہ کے اقوال (۴۷۰ تا ۵۶۱ ہجری)

٭ فرمایا ’’ جس نے جلدی کی خطا کی ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ قناعت کر یہ ایسا خزانہ ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ اے لوگو ! حیات کے دروازے کو جب تک کھلا ہے غنیمت جانو ، وہ جلد ہی تم پر بند کیا جائے گا ‘‘ ۔
٭ فرمایا ’’ اے بچے ! سست نہ بن کیونکہ کاہل ہمیشہ محروم اور ندامت سے دست بگریباں رہتا ہے ‘‘ ۔

درود شریف پڑھتے رہو، بلند ہوتے رہو

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی سے کوئی برا سلوک نہیں کیا، آپﷺ سب کے اور ساری انسانیت کے محسن ہیں، اس کے باوجود سارا جہاں ان کا مخالف ہو گیا ہے۔ ساری دنیا نے ان کے احسانات کو فراموش کردیا ہے۔ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ’’اے مسلمانو!

نیند کیا ہے موت کی اک مثال

ہر جاندار کو ایک نہ ایک دن موت کا سامنا لازمی ہے جیسا کہ حق تعالیٰ کاارشاد ہے ’’کُلّ ُنَفُسٍ ذَائِقَۃُ الْمَوْتِ (عنکبوت۔۵۷) یعنی ہر نفس کو موت کا مزا چکھنا ہے۔ لیکن ہر ایک کی موت یکساں نہیں ہوتی۔ لوگوں کی موت موت میں فرق ہوتا ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ ایک گنہگار اور اللہ تعالیٰ کے نافرمان کو موت کے وقت ہیبت ناک حالات سے سابقہ پڑتا ہے۔

کند ذہن بچوں کا آسان مجرب علاج

محترم محمد رضی الدین معظم

روزانہ دو سو بار ’’یاقوی یاعلیم‘‘ پڑھ کر نہار پیٹ پانی پر دَم کرکے پئیں یا پلائیں اور اس کے ساتھ بادام کے سفوف میں سیاہ زیرہ ملاکر ایک چائے کا چمچہ کھلائیں۔
٭ بادام پر ’’یاذالجلال والاکرام‘‘ گیارہ بار پڑھ کر دَم کریں اور صبح و شام ایک ایک بادام کھلائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔