سوریز کی بدولت بارسلونا کو مانچسٹر سٹی کیخلاف کامیابی

مانچسٹر۔26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لوئس سوریز نے بارسلونا کو مانچسٹر سٹی کیخلاف یورپین چیمپئنز لیگ فٹبال کے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں 1-2 سے فتح دلادی۔ یورپین چیمپئنز لیگ فٹبال کے کوارٹر فائنل کے پہلے لیگ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کلب مانچسٹر سٹی اوربارسلونا مدمقابل ہوئے۔ کھیل کے 16ویں منٹ میں ہسپانوی کلب بارسلونا کے لوئس سوری

قران

ہلاکت ہے ہر جھوٹے بدکار کے لئے، جو سنتا ہے اللہ کی آیتوں کو جو پڑھی جاتی ہیں اس کے سامنے، پھر بھی وہ (کفرپر) اَڑا رہتا ہے غرور کرتے ہوئے گویا اس نے انھیں سنا ہی نہیں، پس آپ اسے دردناک عذاب کا مژدہ سنادیں۔ (سورۃ الجاثیہ۔۷،۸)

حدیث

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’افسوس اور بدنصیبی عرب کی کہ برائی (کے فتنے کا ظاہر ہونا) قریب آگیا، اس فتنہ میں وہی شخص نجات یافتہ اور فلاح یاب رہے گا، جس نے اپنا ہاتھ روکے رکھا‘‘۔ (ابوداؤد)

اعجاز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

معجزات سے وہ امور و افعال مراد ہوتے ہیں، جو انبیاء کرام علیہم السلام سے اللہ تعالی کے حکم پر صادر ہوتے ہیں۔ جو خلاف عادت و فطرت ہوتے ہیں اور اہل زمانہ اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ انبیاء کرام علیہم السلام کی تصدیق و تائید کے لئے ان کے ہاتھوں سے غیر معمولی امور انجام پاتے ہیں، جو فطرت کے بعض قوانین کو بدل دیتے ہیں یا ان کی صورت تبدیل کردی

دانتوں کے درد کا آسان علاج

جناب محمد رضی الدین معظم

٭ مسواک پابندی سے کیجئے، جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ جب بھی مسواک، برش یا کوئی منجن استعمال کریں ’’شَھِیْدٌ شَھِیْدٌ‘‘ کا ورد کرتے رہیں۔ اس کے علاوہ سورۂ انعام کی آیت ۶۹ ’’لکل نبا مستقر وسوف تعلمون‘‘ بھی بار بار پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔

جنت کے بالا خانے

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہے، ان کے لئے بالا خانے ہیں، جن کے اوپر اور بالا خانے ہیں جو بنے بنائے تیار ہیں‘‘۔ (سورۃ الزمر۔۲۰)

اللہ تعالیٰ نے مؤمن کی جان و مال کو خرید لیا ہے

’’جواہر خمسہ‘‘ میں پانچ جواہر کی تلقین کی جاتی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ان جواہر کی حفاظت کا اہتمام کس طرح کیا جائے۔ یہ جواہر گویا سالک کا سرمایہ ہیں، جن کی حفاظت بہرحال ضروری ہے۔ خدا نخواستہ اگر ان کی حفاظت کا کماحقہٗ اہتمام نہ کیا گیا تو ان کے چوری ہو جانے کا شدید اندیشہ موجود رہتا ہے۔ ضروری ہے کہ سب سے پہلے ان جواہر کو اچھی طرح پر

زوال کا وقت کب شروع ہوگا اور کب تک رہیگا

حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، صدر مفتی جامعہ نظامیہ

سوال :کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میںکہ زوال کا وقت کب شروع ہوتا ہے ؟ پھر کتنی دیر کے بعد ختم ہوتا ہے ؟ اور زوال کے کتنی دیر بعد ظہر و جمعہ کی اذان دی جاسکتی ہے ؟ بینوا تؤجروا

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٰ و سلم نے کبھی کھانے کو بُرا نہیں کہا اگر اچھا لگا کھالیا اور اچھا نہ لگا تو چھوڑ دیا۔ ( بخاری ، مسلم )

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٰ و سلم نے فرمایا مشرکوں کی مخالفت کرو داڑھیاں بڑھاو اور مونچھیں کم کرو ۔ ( بخاری شریف )

ٹریفک بے قاعدگی دور کرنے کی ہدایت

٭٭ اڈیشنل ایس پی منچریال نے منچریال میں ٹریفک میں روزبروز اضافہ اور بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر ٹریفک پولیس کو سخت ہدایات دیں ۔ ٹریفک سگنل اور ہر چوراہا پر دو کانسٹبل کو تعینات کیا گیا ۔ انہوں نے ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔

طلبہ کی وداعی تقریب کا انعقاد

منچریال ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انچارج پرنسپل ہرشا جونیر و ڈگری کالج اردو میڈیم مسٹر محمد شاکر علی نے بتایا کہ طلباء کی ایک وداعی تقریب منعقد کی گئی انہوں نے طلباء کو ہدایت دی کہ وہ سخت محنت کرتے ہوئے امتحانات کی تیاری کریں تب ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اساتذہ کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے

وکلاء کا احتجاج اور عدالت کا بائیکاٹ

منچریال ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کیلئے فوراً ایک علحدہ ہائیکورٹ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے منچریال بار کونسل نے عدالت کا بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے منچریال کورٹ میں کوئی کام کاج نہ ہوسکا ۔ احتجاج کے دوران عدالت کے احاطہ میں کشیدگی پیدا ہوئی ۔ جبکہ احتجاجی وکلاء نے ججوں کو عدالت میں جانے سے روکنے کی کوشش کی ۔ پول

میدک میں وکلاء کا احتجاجی مظاہرہ

میدک ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں علحدہ ہائیکورٹ کے قیام کے مطالبہ کولے کر عدالت میدک میں بار اسوسی ایشن کے زیراہتمام عدالت کی گیٹ پر ایک گھنٹے طویل احتجاج کیا ۔ صدر بار اسوسی ایشن مسٹر جناردھن ریڈی ایڈوکیٹ کی صدارت میں مقامی تمام وکلا نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے جس میں وی وانٹ سپریٹ کورٹ فار ت