متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی ہیلپ لائن کو 4سال میں 70ہزارٹیلیفون کالس

دبئی۔8فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی قائم کردہ 24گھنٹے کام کرنے والی ٹال فری ہیلپ لائن جس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں مقیم 20لاکھ ہندوستانیوں کے مسائل کی یکسوئی کرنا ہے ۔ گذشتہ چار سال میں اس کو 70ہزار ٹیلیفون کالس وصول ہوچکے ہیں ۔ ہندوستانی کارکنوں کے وسائل کے مرکز افتتاح اس وقت کی صدرجمہوریہ پرتیبھا پاٹل نے نومبر 2010ء میں متحدہ

امریکہ میں فائرنگ‘ پانچ افراد ہلاک

ڈگلس ولے۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اٹلانٹا کے مضافات کے ایک سنسان سڑک پر دہشت پھیل گئی ۔ پولیس کے بموجب ایک شخص نے چھ افراد پرگولی چلادی جن میں سے چار بشمول اس شخص کی سابق بیوی ہلاک ہوگئے اور کئی بچے بندوق بردار کی بندوق اُسی کی جانب موڑ کر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ فائرنگ کا واقعہ اٹلانٹا کے مضافات میں ایک رہائشی علاقہ ڈگلس کاؤنٹی م

امل کلونی قید صحافی کے بارے میں سیسی سے ملاقات کی خواہاں

قاہرہ ۔8فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) نامور قانون داں امل کلونی نے صدر مصر السیسی سے ملاقات کی درخواست کی ہے تاکہ الجزیرہ کے نامہ نگار محمد فہمی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈال سکیں۔ کلونی کی شادی ہالی ووڈ کے اداکار جارج کلونی سے گذشتہ سال ہوئی ۔ انہوں نے اپنا قانونی اثر و رسوخ اور اہم شخصیت کی حیثیت سے فہمی کی رہا کروانے کیلئے استعمال کرنے کا فیصل

برے معاہدہ سے نیوکلیئر معاہدہ نہ کرنا بہتر : خامنہ ای

تہران۔8فبروری( سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اعلیٰ ترین قائد آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج کہا کہ وہ اس بات کو ترجیح دیں گے کہ عالمی طاقتوں سے اُن کے ملک کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں برا معاہدہ ہونے سے پروگرام میں تخفیف کے ذریعہ معاہدہ نہ ہونا بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے ادعا کیا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر معاہدہ میں تخفیف کردی جا

بی جے پی پر جے ڈی یو میں پھوٹ ڈالنے کی سازش کا الزام

نئی دہلی۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) داخلی بحران کی گرفت میں جنتادل ( یو) نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ اُس نے پورے بحران کی سازش رچائی ہے اور اس بات کی تردید کی کہ سابق چیف منسٹر بہار نتیش کمار اقتدار کی ’’ہوس‘‘ رکھتے ہیں ۔ جے ڈی ( یو) کے ترجمان کے سی تیاگی نے کہا کہ چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی بی جے پی کی ایماء پر کام کررہے ہیں ‘ انہ

جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کیساتھ حکومت سازی کیلئے بات چیت

جموں ۔8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کیلئے اگرچہ پی ڈی پی کے ساتھ ہیئت ترکیبی کے مذاکرات جاری ہی ہیں کہ بی جے پی نے آج واضح کردیا کہ مفاہمت کے ایجنڈہ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے چند اہم مسائل کو ترک کرنے کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ بی جے پی نے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے منگل کو آنے والے نتائ

وادی کشمیر میں تازہ برفباری اور بارش

سرینگر۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں تازہ برفباری اور بارش ہوئی جب کہ پوری وادی اورلداخ کے علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا جس سے عوام کو آج مسلسل دوسرے دن بھی ٹھٹھرادینے والی سردی سے چھٹکارہ حاصل ہوا ۔ سیاحتی مراکزگلمرگ‘ پہلگام اور کپواڑہ میں تازہ برفباری ہوئی جب کہ وادی کے دیگر علاقوں میں ب

کرن بیدی سے بی جے پی لیڈر نرملا سیتا رامن کی اچانک ملاقات

نئی دہلی۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نرملا سیتا رام نے دہلی میں چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے اپنی پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار کرن بیدی سے آج صبح ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ اروند کجریوال کے زیرقیادت عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان ہوئے سخت انتخابی مقابلے کے نتائج کا منگل کو اعلان ہوگا لیکن ایگز

ساتھی وزیر کو دھمکی، بہار کے وزیر کیخلاف ایف آئی آر

پٹنہ۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں تشکیل حکومت کے مسئلہ پر جے ڈی (یو) میں جاری لڑائی آج اس وقت بدنما شکل اختیار کرگئی جب ریاستی وزیر ونئے بہاری کے خلاف پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کرلیا جن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے حریف کیمپ سے تعلق رکھنے والی اپنی ساتھی وزیر کو ڈرایا دھمکایا تھا لیکن ونئے بہاری نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

حامدانصاری آپریشن کے بعد روبہ صحت

نئی دہلی۔8فبروری( سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر جمہوریہ محمد حامدانصاری کا آج ایمس میں آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن کے بعد اُن کے تنفس کی نالی بہتر طور پر کام کررہی ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ 62سالہ حامد انصاری کو کل رات دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ پروفیسر سریش شرما صدر شعبہ ای این ٹی اور پروفیسر انجان تریکھانائب صدر کی صحت پر نگرانی رکھے

دہلی بی جے پی کے تابوت میں پہلی کیل

ہردوئی( یو پی) ۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات بی جے پی کے تابوت میں پہلی کیل اور یو پی آخری کیل ثابت ہوں گے ۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے پنچایت سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو پی اسمبلی انتخابات جو 2017ء میں مقرر ہے ‘ بی جے پی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی سروے عام آدمی پارٹی کی

راجستھان میں سوائن فلو سے مزید 8 اموات

جئے پور۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سوائن فلو سے مزید 8 افراد فوت ہوگئے جس کے ساتھ ہی اس سال یہ خطرناک و مہلک وباء سے اس ریاست میں فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 81 تک پہونچ گئی۔ ریاستی نظامت صحت و طبابت کے ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید کہا کہ راجستھان میں اس سال یکم جنوری تا 7 فروری 750 افراد H1N1 و

کجریوال اور بیدی نے پُرسکون دن گذارا

نئی دہلی۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب ساری دہلی دَم سادھے اسمبلی انتخابات کے نتیجوں کا انتظار کررہی ہے ، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے آج اپنے خاندان کے ارکان کے ساتھ پرسکون صبح گذاری جبکہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا ایک بڑا ہجوم کاؤشنبی میں واقع کجریوال کی رہائش گاہ کے باہر ان کا منتظر تھا۔ اس شخص نے جو ایگزٹ پ

مصر میں جھڑپ ، 14 ہلاک

قاہرہ ۔ /8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں فٹبال کلب زمالک کے حامیوں کی پریمیر لیگ میچ سے قبل پولیس سے جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجہ میں 14افراد ہلاک ہوگئے ۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ وائیٹ نائیٹ کے ارکان ٹکٹ خریدے بغیر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس کی مداخلت پر وہ تشدد پر اتر آئے ۔ احتجاجیوں نے عوامی املاک کو نقصان پہونچایا ۔

کجریوال کی فلم بینی

نئی دہلی ۔ /8 فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج دن بھر آرام کیا اور شام میں اپنے رفقاء منیش سیسوڈیا اور کمار وشواس کے ہمراہ اکشئے کمار کی فلم ’’بے بی‘‘ دیکھی۔

یوکرین سے نکل جاؤ ، پوٹین کو بیڈن کا حکم

میونخ ۔ /8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نائب صدر جوبیڈن نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے صدر روس ولادیمیر پوٹین سے واضح انداز میں کہہ دیا ہے کہ وہ ’’یوکرین سے نکل جائیں ‘‘ جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جوبیڈن نے کہا کہ یوکرین میں جاری لڑائی اپنی حد پار کرچکی ہے ۔ ان کا یہ سخت تبصرہ ایسے وقت سامنے آیا جبکہ یوکرین میں

سیول نیوکلیئر سمجھوتہ ، قانون واجبات میں ترمیم نہیں ہوگی

نئی دہلی۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج واضح کردیا کہ ہند ۔ امریکی سیول نیوکلیئر سمجھوتہ سے متعلق ہندوستان کے قانون واجبات میںکوئی ترمیم نہیں کی جاسکتی کیونکہ حال ہی میں امریکہ کے ساتھ طئے شدہ اتفاق رائے کے بعد اس کی اجرائی عمل میں آئی ہے جس کے تحت کسی حادثہ کی صورت میں متاثرین کی طرف سے نیوکلیئر ری ایکٹرس کیلئے استعمال ہونے وا

توگاڑیہ کی ریکارڈ تقریر ریالی میں سنائی گئی ، امتناع کی خلاف ورزی

بنگلورو۔/8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی لیڈر پروین توگاڑیہ پر پولیس کی پابندیوں کے باوجود آج ریالی میں ان کی ریکارڈ شدہ ویڈیو تقریر سنائی گئی ۔ توگاڑیہ نے گھر واپسی اور ’’دستوری ہندو مملکت‘‘ کے قیام پر زور دیا ۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس (بنگلورو) الوک کمار نے کہا کہ ہم نے اس خلاف ورزی کا نوٹ لیا ہے اور قانونی رائے حاصل کی جارہی ہے جس

وی ایچ پی لیڈر سادھوی پراچی کی جانب سے نوجوان کی ’’گھرواپسی‘‘

لکھیم پور کھیری (یو پی) ۔ /8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی لیڈر سادھوی پراچی نے آج یہاں ایک نوجوان کی مبینہ طور پر گھر واپسی (تبدیلی مذہب ) پروگرام منعقد کیا ۔ پولیس نے یہاں پہونچ کر نوجوان کو کلکٹریٹ منتقل کیا اور اس کا بیان قلمبند کیا جبکہ وی ایچ پی کارکنوں نے احتجاج شروع کرتے ہوئے پروگرام کے مقام پر بیان قلمبند کرنے کا مطالبہ کیا ۔

بہار میں تشکیل حکومت کیلئے نتیش کمار کا دعویٰ

پٹنہ ۔ /8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار جنتادل (یو) میں اقتدار کی جدوجہد اب اسمبلی میں ایک محاذ آرائی کی شکل اختیار کرنے جارہی ہے کیونکہ نتیش کمار کل تشکیل حکومت کا دعویٰ پیش کرنے کی تیاری کرچکے ہیں اور گورنر کے روبرو ارکان اسمبلی کی پریڈ کرائیں گے جبکہ چیف منسٹر جتن رام مانجھی نے عددی طاقت کے مظاہرے سے قبل استعفیٰ کا امکان مسترد کردیا ہ