اوباما کا دورہ ہند باہمی تعلقات کا بنیادی لمحہ : دنیا کیلئے اہم پیام

واشنگٹن 22 جنوری ( پی ٹی آئی ) صدر بارک اوباما کے مجوزہ دورہ ہندوستان کو ہندوستان کے ساتھ باہمی تعلقات میں بنیادی لمحہ قرار دیتے ہوئے امریکہ نے آج کہا کہ یہ دورہ در اصل اپنے تعلقات کی غیر معمولی صلاحیت و اہمیت کے تعلق سے دنیا کے نام ایک بہت اہم پیام ہے ۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ اوباما کا یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب ہندوستان کے ساتھ امریکی

شامی اپوزیشن کی عبوری حکومت کیلئے امریکی امداد

واشنگٹن ، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شامی حزب اختلاف کی عبوری حکومت کو امریکی امداد موصول ہو گئی ہے۔ عبوری حکومت کے سربراہ احمد طعمہ نے بتایا کہ واشنگٹن حکام کی جانب سے ملنے والے چھ ملین ڈالر کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ان میں سے4.4 ملین تعمیر نو جبکہ 1.6 ملین ڈالر امدادی سرگرمیوں اور مقامی انتظامیہ کو مستحکم کرنے خرچ کئے جائینگے۔ ا

امریکہ دنیا پر اپنا تسلط چاہتا ہے : روس

ماسکو ، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر براک اوباما کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب پر روس کی شدید تنقید سامنے آئی ہے۔ ماسکو حکومت کے مطابق یہ تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ خود کو ’نمبر ون‘ سمجھتا ہے اور دنیا پر اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر نے خطاب میں یوکرائن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اصول یہ ہے کہ بڑی قومیں کسی بھی طرح

میڈونا کا کمپیوٹر ہیکر اسرائیلی پکڑا گیا

نیویارک ، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہرہ آفاق گلوکارہ میڈونا کا کمپیوٹر ہیک کرنے والا مشتبہ اسرائیلی شہری پکڑا گیا۔ ملزم کی گرفتاری پرمیڈونا نے ایک پیغام میں کہا کہ وہ ایف بی آئی، اسرائیلی پولیس اور ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہیں جنہوں نے ہیکر کو پکڑنے میں مدد دی۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنے مداحوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔ میڈونا کے کمپی

فرانس میں جنگجوؤں سے روابط پر 3000 افراد کی نگرانی

پیرس ، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی وزیراعظم مینول والز نے پیرس حملوں کے بعد دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ حکام کو دہشت گردی کے نیٹ ورکس سے روابط رکھنے والے تقریباً تین ہزار افراد کی نگرانی کرنا ہوگی۔ انھوں نے پیرس میں چہارشنبہ کو نیوزکانفرنس میں کہا ہے کہ عراق اور شام میں نیٹ ورکس سے تعلق رکھ

ایران کے سابق نائب صدر کو پانچ سال کی سزا

تہران ، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سابق نائب صدر محمد رضا رحیمی کو بدعنوانی کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ’اِرنا‘ کے مطابق ملک کی عدالت عظمیٰ نے رحیمی کو دس ارب ریال جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ یہ رقم یورو میں تقریباً سوا تین لاکھ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں تقریباً نو لاکھ یورو تلافی کے طو

پاکستان میں ایندھن کا بحران نواز شریف کا دورۂ ڈاؤس منسوخ

ڈاؤس ، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اپنے ملک میں ایندھن کے بحران پر بڑھتے احتجاج کے درمیان عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کی سالانہ میٹ کیلئے اپنے دورۂ ڈاؤس کو منسوخ کردیا ہے۔ یہ لگاتار دوسری مرتبہ ہے کہ نواز شریف نے ڈبلیو ای ایف میٹنگ کیلئے اپنا سفر منسوخ کیا ہے۔ وہ سوئس ٹاؤن میں امیر اور طاقتور ممالک کی

اوباما کی دختران ہندوستان کے دورہ پر نہیں آئیں گی

واشنگٹن 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی دختران اول مالیا اور ساشا ہندوستان کا دورہ نہیںکرینگی کیونکہ انہیںصرف اس وقت اپنے والدین کے ساتھ سفر کی اجازت ہے جب انہیں اسکول سے تعطیلات ہوتی ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ 16 سالہ ساشا اور 13 سالہ مالیا صدر اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما کی دختران ہیں اور دورہ ہندوستان پر اپن

چین میں تین سورج کا انوکھا نظارہ!

بیجنگ ، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں 3 سورجوں کے انوکھے نظارے نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ چین میں کیمرے کی آنکھ نے ایک ایسا دلفریب منظر نظربند کرلیا ہے، جس میں بادلوں کے جھر مٹ میں سے آسمان پر تین سورج قوسِ قزاح ساتھ دکھائی دئیے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی سورج بادلوں کے درمیان سے ابھرا تو دائیں اور بائیں جانب بھی ا

یمن: باغیوں، حکومت کے درمیان امن معاہدہ

صنعا ،22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں حوثی باغیوں اور حکومت کے درمیان 9 نکاتی امن معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے کے تحت باغیوں نے تمام سرکاری عمارتوں سے قبضہ ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس کے جواب میں انہیں آئین میں مجوزہ ترمیم میں کچھ مراعات حاصل ہوں گی، جبکہ حکومت کو یمن کو 6 وفاقی حصوں میں تقسیم کرنے کا اختیار مل جائے گا۔ معاہدے میں

انگلینڈ کو شکست دیکر آج آسٹریلیا فائنل میں رسائی کی خواہاں

ہوبارٹ۔22جنوری( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں رواں سہ رخی سیریز میں کل میزبان ٹیم کا سامنا بلند حوصلوں کی انگلش ٹیم سے ہوگا ‘ جہاں آسٹریلیائی ٹیم اپنے اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود کامیابی حاصل کرتے ہوئے یکم فبروری کو کھیلے جانے والے فائنل میں رسائی کی خواہاں ہیں ۔ آسٹریلیا کیلئے انگلینڈ کے خلاف یہ مقابلہ آسان نہیں ہوگا کیون

محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی راہ ہموار

کراچی۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ اس سال اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کو گھریلو کرکٹ دھارے میں لانے کے لئے سرگرداں ہے اور عامر کی واپسی کی بازگشت لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ اجلاس میں بھی سنائی دی۔جبکہ پاکستان سوپر لیگ ٹوئنٹی20 کرانے کیلئے ایک مرتبہ پھر کمر کس لی ہے۔ نجم سیٹھی کو تین کم

بویناجوڑی کی پیشقدمی بھوپتی جوڑی باہر

ملبورن۔22جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلین اوپن میں ہندوستانی کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے ساتھی کھلاڑی ڈینل نسٹر کو مسابقتی کھیل کا سامنا رہا ‘ تاہم اس جوڑی نے مارکس بغداتیس اور میرینکو مٹوسووچ کو 7-6(2) ‘ 7-5سے شکست دے کر دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ دوسری جانب ایک اور ہندوستانی کھلاڑی مہیش بھوپتی کو ٹورنمنٹ سے باہر ہونے پڑا ہے

مئیپن سٹہ بازی میں ملوث : سپریم کورٹ

نئی دہلی ۔22جنوری( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ تنازعہ کے مقدمہ پر آج سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ این سرینواسن کے داماد گروناتھ مہئپن سٹہ بازی میں ملوث تھے جبکہ ان کے ہمراہ راج کندرا اپنی ٹیموں کے عہدیدار بھی ہیں ۔ سپریم کورٹ نے مزید کہا ہے کہ بی سی سی آئی کی تقاریب عوامی تقاریب ہیں لہذا انہیں قانون کی پاسداری کرنی ہوتی ہے ۔ بی سی

روسی ٹینس کھلاڑی وائلیٹا ٹریننگ کے دوران دل کے دورے سے فوت

ماسکو۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کی ابھرتی ٹینس اسٹاروائلیٹا ڈیگتیاریوا کی موت کا معمہ حل ہوگیا۔ وہ ٹریننگ کے دوران میدان پر گر کر فوت ہوگئی تھیں۔ تازہ رپورٹس کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ 23 سالہ وائلیٹا کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ وہ ماریا شاراپوا اور اینا کورنیکووا کی طرح کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی خو

وکٹوریہ نے کیرولین کو شکست دی‘ جوکووچ اور سرینا کی پیشقدمی

ملبورن۔22جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین اوپن کے چوتھے دن خواتین زمرے کا اہم اور توجہ کا مرکز مقابلہ سابق عالم نمبر ایک کھلاڑیوں وکٹوریا ایزرنکا اور ڈنمارک کی کیرولین ووزنیائی کے درمین کھیلا گیا اور اس مقابلے میں وکٹوریہ نے بہ آسانی اپنی حریف کو 6-4‘ 6-2 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ۔ دو مرتبہ آسٹریلین اوپن خطابات حاص

کرسٹیانو رونالڈو بھی ٹی وی رپورٹر کی محبت میں گرفتار

لزبن۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عمران خان کی ریحام خان سے شادی کی خبریں ابھی میڈیا کی دھوم ہی ہے کہ ایک اور کھلاڑی اور ٹی وی رپورٹر کی محبت منظر عام پر آنے لگی ہے۔ فٹبالر آف دی ایر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو اپنی کھیل میں تو عروج پر ہیں لیکن ان کی نجی زندگی اتار چڑھاؤکا شکار ہے۔ حال ہی میں رونالڈو اور ان کی سابق بیوی میں ک

حفیظ کی عنقریب بولنگ میں واپسی کا امکان

کراچی۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امکانات روشن ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ بولنگ بہتر ہونے کے بعد ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بولنگ کے لئے دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کی درخواست پر محمد حفیظ کے مشکوک بولنگ ایکشن کادوبارہ تجزیہ6 فروری کو برسبین میں ہوگا۔ حفیظ ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کے دونوں

آملہ کی ایک اور نصف سنچری‘افریقہ کو 3-0 کی سبقت

ایسٹ لندن۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میزبان بولروں کی عمدہ کارکردگی نے جنوبی افریقہ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے میچ میں 9وکٹ سے فتح دلوادی۔ میزبان ٹیم نے سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کْن برتری حاصل کرلی ہے۔ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کی لیکن میزبان بولروں کے آگے مہمان بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ اْن کی انن

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ایک آدمی نے راستے سے کانٹے دار جھاڑی ہٹادی تھی، اللہ تعالیٰ نے اس کے اس عمل کو پسند کیا اور اس کو بخش دیا‘‘۔ (بخاری و مسلم)