ممتا بنرجی کی گورکھا جن مکتی مورچہ قائدین سے ملاقات

دارجلنگ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج جی جے ایم قائدین سے گورکھا علاقائی انتظامی سبھا کی کارکردگی کا جائزہ لیا، کیونکہ جی جے ایم کی جانب سے ان کی حکمرانی کے گورکھا ٹیریٹوریل انتظامی سبھا سے عدم تعاون کی مستقل اور مسلسل شکایتیں وصول ہورہی تھیں۔

ہندوستانیوں کو صرف 25 ہزار روپئے نیپال اور بھوٹان کو ساتھ لے جانے کی اجازت

ممبئی۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک نے آج ہندوستانیوں کو زیادہ قیمت کے نوٹس نیپال اور بھوٹان ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی، تاہم جملہ رقم کی مالیت 25 ہزار روپئے مقرر کی گئی ہے۔ اب ہندوستانی شہری اپنے ساتھ 500 اور 1000 روپئے کے نوٹس بھی رکھ سکیں گے ۔ قبل ازیں انہیں صرف 100 روپئے کے نوٹس رکھنے کی اجازت تھی، لیکن رقم کی مالیت کی کوئی حد مقر

مرکزی ٹیم گاندھی ہاسپٹل میں صفائی کے ناقص انتظامات پر حیران

حیدرآباد 22 جنوری ( این ایس ایس ۔ سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں سوائن فلو کے بڑھتے واقعات کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر مرکزی میڈیکل ٹیم آج یہاں پہنچی اور اس نے ریاست کے سب سے بڑے گاندھی ہاسپٹل میں صفائی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا ۔ سوائن فلو کے زیادہ تر مریضوں کا علاج اسی ہاسپٹل میں کیا جارہا ہے ۔ نیشنل ہیلت سرویسز

کرن بیدی کا انتخاب، بی جے پی کا ماسٹر اسٹروک : شانتی بھوشن

نئی دہلی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے بانی رکن شانتی بھوشن نے کرن بیدی کی ستائش کرتے ہوئے ہلچل پیدا کردی ہے کہ کرن بیدی کا انتخاب بی جے پی کا ماسٹر اسٹروک ہے جبکہ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ عام آدمی پارٹی میں سب کچھ درست نہیں ہورہا ہے۔ تاہم عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ شانتی بھون کے یہ ریمارکس اس بات کا مظہر ہیں کہ پارٹی میں د

کالج پرنسپل کی بس اسٹاپ پر خاتون سے چھیڑ چھاڑ

حیدرآباد 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور جنسی ہراسانی کیلئے قائم کی گئی ’’ شی ٹیم ‘‘پولیس نے آج کالج پرنسپل اور طلباء کو ہراساں کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائمس شریمتی سواتی لکرا نے بتایا کہ لکڑی کا پُل بس اسٹاپ پر 38 سالہ ایم دھن شٹی جو سری گائتری جونیر کالج کا پرنسپل ہے کو اس

خاتون کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک 26 سالہ خاتون نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق انوشا تھاپا سنہا جو سپردیپ سنہا کی بیوی تھی میاں پور علاقہ میں رہتی تھی کل رات اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔