اسرائیلیوں کی ہلاکت: چار فلسطینی خاندانوں کی اپیلیں مسترد

یروشلم 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی سپریم کورٹ نے مشرقی یروشلم کے چار خاندانوں کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں کو مسترد کردیا ہے جو اسرائیلیوں پر حملے میں ملوث تھے اور عدالتی احکام کے مطابق سزا کے طور پر ان کے مکانات کو ڈھایا جانا ہے۔ کل جج الیاکیم روبنسٹن نے اپنے فیصلوں میں چار خاندانوں کی جانب سے داخل کردہ درخواستوں کو مسترد کردیا

بندوق برداروں نے تین علمائے دین کو ہلاک کردیا

بغداد 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بندوق برداروں نے جنوبی عراق کے بصرہ شہر میں تین سنی علمائے دین کو ہلاک کردیا جسے مسلکی حملوں سے تعبیر کیا گیا ہے۔ سرکاری ترجمان نے شیعہ اور سنی مسلک کے پیروکاروں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان نے بتایا کہ حملہ آروں نے کل ایک کار پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں سنی علماء سوار تھے

سوشل میڈیاپردھمکی دینے والا ہلاک

نیویارک 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دینے والے گورے امریکی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ ذرائع کے بموجب پولیس نے 52 سالہ مشتبہ شخص کو اس وقت گولیاں ماریں جب اس نے روکے جانے پر پولیس اہلکاروں کو اپنی گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی۔

لاپتہ ہندوستانی نژاد شخص مردہ پایا گیا

لندن 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 50 سالہ ہندوستانی نژاد شخص جو برطانیہ میں کرسمس کے روز سے پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، اس کی نعش ویسٹ مڈلینڈ کے ایک مکان کے بیسمنٹ سے برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس نے اسے قتل کا معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق متوفی بلجیت سنگھ برمنگھم کے ہاربورن کا ساکن تھا۔ 23 ڈسمبر کو اپن

افغان فوج اور طالبان میں جھڑپ، تقریب شادی میں 25 ہلاک

کابل2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان فوج کے مابین جھڑپ کے دوران شادی کی ایک تقریب میںمارٹر گولہ گرنے سے 25 افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوںسمیت 50افراد زخمی ہوگئے،جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،واقعہ ہلمند کے ضلع سنگین میں پیش آیا، حکومت کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،طالبان کی جانب س

مٹی کے تودے گرنے سے 39 افراد ہلاک

کولمبو2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)سری لنکا میں گزشتہ2 ہفتوں سے جاری شدید بارش، سیلاب اورزمین کھسکنے کے نتیجہ میں ہلاک شدگان کی تعداد 39 ہو گئی جبکہ 20افراد زخمی بھی ہوئے، ایک ملین افراد بے گھر ہوگئے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ملکی ادارے کے مطابق اس دوران ایک ملین افراد کو گھربار چھوڑنا پڑا۔ جمعرات کے روز سری لنکا کے اس ادارے کی جانب سے جاری

سعودی پولیس کو مطلوب شخص گرفتار

ریاض 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو پولیس کو 2011ء میں مملکت کے مشرقی صوبہ میں شیعہ افراد کی ایک احتجاجی تحریک کے انعقاد میں مطلوب تھا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منتظر علی صالح الثابتی کو عوامیہ ٹاون میں ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ سرکاری ایس پی اے خبرر

موبائل فون سے ادائیگیوں کے رجحان میں اضافہ

واشنگٹن2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں 2014ء کے دوران موبائل فون کے ذریعے مالیاتی ادائیگیوں اور منتقلیوں کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ ’’گلوبل موبائل پے منٹ میتھڈز 2014ء ‘‘ رپورٹ کے مطابق 2014ء میں موبائل پے منٹس کی فیلڈ میں زبردست مسابقت کا رجحان سامنے آیا اور اسی طرح موبائل پے منٹس کا رجحان بڑھا۔ اس کے باوجود کہ صارفین اس طریق

مصر میں قید آسٹریلیائی صحافی کو وطن بھیج دینے کی اپیل

برسبین 2جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) جیل کی سزا کاٹ رہے آسٹریلیائی صحافی کے وکیل پیٹر گریٹ نے عدالت میں درخواست داخل کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اس کے موکل کو مصر سے آسٹریلیا روانہ کردیا جائے اور اسے بہترین متبادل قرار دیا تھا کیونکہ ایک عدالت نے الجزیرہ کے رپورٹر اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کے مقدمہ کو دوبارہ شروع کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ گریٹ

نئے سال کا جشن :چین میں بھگدڑ،32 نعشوں کی شناخت مکمل

شنگھائی 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شنگھائی کے واٹر فرنٹ علاقہ میں نئے سال کے جشن کے دوران بھگدڑ کے واقعہ میں ہلاک ہونے وال 36 افراد کے منجملہ 32 افراد کی نعشوں کی شناخت ہوچکی ہے ۔ حکام نے آج یہ بات بتائی جبکہ دوسری طرف چینی میڈیا اور عوام سرکاری انتظامیہ کو اس حادثہ کیلئے مورد الزام ٹھہراتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ حکومت اتنے بڑے حادثہ کی روک

ہندو مہاسبھا کے سکریٹری کیخلاف عدالتی سمن

ممبئی ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پونے کی ایک عدالت میں اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے جنرل سکریٹری منا کمار شرما کے خلاف آج سمن جاری کرتے ہوئے 20 جنوری کو عدالت میں حاضری کا حکم دیا ہے۔ واضح رہیکہ جنوری کے اواخر میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی منا کمار شرما کی فلم ’دیش بھکت نتھورام گوڈسے‘ پر امتناع کیلئے دائر کردہ ایک درخواست کے جواب می

پاکستانی رینجرس کی ہلاکت کی فوری تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے اُمور خارجہ سرتاج عزیز نے آج وزیر خارجہ ہندوستان سشما سوراج کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے بی ایس ایف کی فائرنگ میں پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اِس واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ سرتاج عزیز کو وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے ہدایت دی تھی کہ ہندو

احمدآباد میں آر ایس ایس اجتماع کا آغاز

احمدآباد ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے کچواڑہ علاقہ میں آر ایس ایس کارکنوں کے 3 روزہ اجتماع کا آج سے آغاز ہوگیا۔ آر ایس ایس کے سینئر لیڈر سریش سونی نے اس کا افتتاح کیا جس میں 25,000 آر ایس ایس کارکن حصہ لے رہے ہیں۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اتوار کو اس اجتماع سے خطاب کریں گے۔ سریش سونی نے کہا کہ ہندوستانی تہذیب کے پاس تمام اہم عالم

پنجاب میں منشیات کے خلاف بی جے پی کی مہم

لدھیانا ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ پنجاب میں 22 جنوری سے منشیات کے خلاف اپنی پارٹی کی مہم کا آغاز کریں گے۔ بی جے پی کے قومی سکریٹری ترون چھگ نے کہا کہ بی جے پی یووا مورچہ کے زیراہتمام یہ مہم امرتسر سے شروع ہوگی جس میں یوتھ لیڈر اور رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر کے علاوہ پنجاب بی جے پی کے صدر کمل شرما بھی شامل رہیں گے۔ چ

بنگلہ دیش کے دو مشتبہ دہشت گرد اترپردیش میں گرفتار

نئی دہلی ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں دو بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کرلیا گیا جو مشتبہ طور پر ایک دہشت گرد تنظیم کے ارکان ہیں اور ان کے قبضہ سے ایک لیاب ٹاپ ضبط کیا گیا جس میں حساس معلومات موجود ہیں۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ محمد رکت اللہ ساکن فرید پور بنگلہ دیش کو مغربی بنگال اور اترپردیش پولیس کی مشترکہ ٹیم نے 17 ڈسمبر کو دہلی کے م

نئے امریکی سفیر رچرڈ ورما کی آمد

نئی دہلی ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے لئے امریکہ کے نئے سفیر رچرڈ ورما آج یہاں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی، سلامتی و خوشحالی جیسے دونوں ملکوں کے مشترکہ مقاصد کی تکمیل کیلئے وہ ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں۔ مسٹر رچرڈ ورما نے موجودہ وقت اور حالات کو باہمی تعلقات کیلے ’’بہترین و سازگار‘‘ قرار دیا۔ 46 سالہ رچرڈ ورما س

بین الاقوامی طیرانگاہ پر 9کیلو سونا ضبط

کوزی کوڈ۔/2جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کسٹمس حکام نے آج طیرانگاہ پر ایک مسافر کو گرفتار کرکے 2.45کروڑ روپئے مالیتی 9کلو سونا ضبط کرلیا۔ یہ مسافر دوبئی سے یہاں پہنچا تھا۔ کوزی کوڈ کے ایک شہری سادات نے ایک کیلو وزنی 9سونے کے بسکٹ ریچارجیبل فیانس اور ایمرجنسی لیمپس میں چھپائے تھے۔ کسٹمس حکام نے یہ اطلاع دی اور

شہر میں سال نو کا جشن ،محکمہ فائر سیفٹی کا عملہ خواب غفلت میں

حیدرآباد 2 جنوری (سیاست نیوز )محکمہ فائر سیفٹی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے چوکس اور ہمیشہ تیار رہنے والا محکمہ ہے ۔ اور عوام الناس کے ذہنوں میں بھی آتش فرد عملہ کا تصور کچھ اس طرح سے پایا جاتا ہے تاہم اگر یہ محکمہ غفلت کا شکار ہوجائے تو پھر شہریوں کی خیر نہیں ۔31 ڈسمبر کی شب جشن اور نئے سال ا استقبال کرنے والوں کیلئے تہوار سے