نکریکل ضلع نلگنڈہ سے قومی شاہراہ کے تعمیراتی کاموں کی منظوری
نلگنڈہ۔ 7جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ورنگل سے رینی گنٹہ قومی شاہراہ نمبر 565 کی تعمیر کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے 270کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے تعمیری کاموں کو جی وی آر پرائیوٹ لمٹیڈ کو کنٹراکٹ پر دیا گیا ہے ۔ عہدیداروں کے بموجب ضلع نلگنڈہ کے نکریکل سے قومی شاہراہ 565 کے کاموں کا آغاز کیا گیا جو ناگرجنا ساگر تک 86 کلومیٹر کا فاصلہ ہے ۔