مذہبی خبریں

مختلف زبانوں میں تعارف اسلام مہم کے مثبت نتائج
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : قرآن ساری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ ہم سب ایک باپ حضرت آدم ؑ کی اولاد ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ساری انسانیت کے لیے آخری کامل نبی ہیں ۔ کلک اوتار حضرت محمد ﷺ ہیں ۔ پیغمبر اسلام نے مساوات ، پیار محبت کا سبق سکھایا ۔ ہم سب کو ایک خدا اللہ ایک رسول ﷺ ، ایک کتاب قرآن کو اپناکر آخرت میں ہمیشہ کی زندگی میں جنت حاصل کرنا ہے ۔ یہ کلمات ڈاکٹر محمد سراج الرحمن نقشبندی ، مولانا غلام نبی شاہ داعی اسلام نے عید میلاد کے موقع پر مختلف زبانوں میں تلگو ، انگلش ، ہندی میں تعارف خاتم النبینﷺ ، تعارف اسلام پر مشتمل کتابچوں معہ مٹھائی مفت تقسیم کرتے ہوئے برادران وطن خاص طور پر ڈاکٹرس ، پولیس افسران ڈی سی پی سے لے کر جوان ، ہوم گارڈس ، تاجرین ، چارمینار کو دیکھنے آنے والے سیاحوں کی کثیر تعداد کو بتائی ۔ ان تمام نے کتاب حاصل کی بہت دلچسپی سے تعارف سنا ۔ پولیس افسران نے کہا اگر محمدؐ کی تعلیمات امن کی ہے تو آئیے اس کو عام کرنے میں ہم آپ کا ساتھ دیں گے ۔ امن کے قیام میں آپ ہمارا ساتھ دیجئے ۔ چارمینار مندر کے نگراں کاروں نے محمد اوتار کی مساوات کی تعلیم سن کر تعجب کرنے لگے ۔ اس طرح کی تعارف اسلام مہم کو ابنائے وطن نے کہا عام کرتے ہوئے انقلاب لائیے ۔ یہ مہم چارمینار ، نظام کالج ، صنعت نگر ، لالہ گوڑہ میں چلائی گئی ۔۔

لجنتہ العلماء کی مجلس عاملہ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا عبید اللہ مفتاحی نائب معتمد عمومی لجنتہ العلماء اے پی کے بموجب لجنتہ العلماء کی مجلس عاملہ کا انتہائی اہم اجلاس 7 جنوری بعد نماز عشاء بمقام مدرسہ مصباح العلوم ، جامع مسجد اے بیاٹری لائن مقرر ہے ۔ مولانا عبدالملک صدر لجنتہ العلماء اے پی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ مولانا فصیح الدین ندوی اس اجلاس کے میزبان ہیں ۔ جمیع اراکین عاملہ سے اس اہم اجلاس میں بپابندی وقت شرکت کی گذارش کی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849196577 ۔ 9849149047 پر ربط کریں ۔۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : عرس شریف حضرت بسم اللہ شاہ عارفیؒ 15 ربیع الاول بعد نماز ظہر تلاوت قرآن کریم سجادہ نشین کے مکان پر ہوگی ۔ بعد نماز عصر روانگی صندل مبارک درگاہ شریف حضرت بسم اللہ شاہ قادری چشتی عارفیؒ احاطہ بادپا ؒ فرسٹ لانسر میں بعد نماز مغرب صندل مالی اور حضور خیر الانامﷺ پر سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جائے گی ۔۔

اسلام دشمن طاقتوں سے مقابلہ ’امت واحدہ میں مضمر ‘ مولانا پیر نقشبندی
ایران میں آج سے بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری صدر کل ہند انجمن پیشوایان مذاہب نے مسلمانان عالم کے خلاف جاریہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اسلام کے مختلف عقائد اور مسلک سے وابستہ امت محمدی پر زور دیا ہے کہ وہ ان طاقتوں کے مقابلہ کے لیے آپسی فروعی اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے اپنے میں اتحاد کو مضبوط و مستحکم بنائیں ۔ مولانا پیر نقشبندی جنہیں آج سے طہران ( ایران ) میں منعقد ہونے والی سہ روزہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں ہندوستان سے بطور خاص مدعو کیا گیا ہے ۔ جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے مسلمانوں کے مختلف فرقوں کی نمائندہ شخصیتیں حصہ لے رہی ہیں ۔ اپنی عدم شرکت پر کانفرنس کے سربراہ کو موسومہ پیغام میں حکومت ایران کے اس اقدام کی ستائش کی کہ وہ ملت اسلامیہ کے اس عظیم مقصد کے استحکام کے لیے اس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے ۔ انہوں نے امت واحدہ کو ملی مفاد میں مضمر قرار دیا ۔ مولانا پیر نقشبندی نے کہا کہ یہ مجوزہ کانفرنس کے شرکاء دور حاضر میں دنیا والوں پر یہ واضح کردیں گے کہ مسلمان ’ ’کلمہ طیبہ ‘ کی بنیاد پر ’ ایک ہیں ‘ ایک اسلام کی سلامتی و بقاء کے لیے ہر طرح کی قربانی کا عزم رکھتے ہیں ۔۔

اجتماع عام جماعت اسلامی جوبلی ہلز
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( فیاکس ) : جماعت اسلامی ہند جوبلی ہلز حیدرآباد کا مرکزی ہفتہ واری اجتماع عام بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب دفتر جماعت اسلامی ہند جانکی نگر ٹولی چوکی روبرو مسجد شجاعت منعقد ہوگا ۔ تلاوت و ترجمانی قرآن مجید سید اسد اللہ پیش کریں گے ۔ تقریر بعنوان ’’ دورے نبویؐ میں حکمت اور تدبر ‘‘ مخاطب کریں گے ۔ بدر فاروقی رکن جماعت اسلامی نامپلی ، عرفان الحق سکریٹری نے تمام احباب سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

کتاب ’’ آسان سیرت النبیؐ ‘‘ کی رسم اجرائی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : سیرت نبویؐ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتابیں لکھی جاچکی ہیں اور آئندہ بھی لکھی جاتی رہیں گی ۔ یہ موضوع ایسا بحر ناپید کنار ہے جس پر نت نئے زاویوں سے لکھنے کی گنجائش ہر دور میں رہی ہے اور یہ بھی سیرت محمدؐ کا ایک اعجاز ہے ، زیر نظر کتاب ’ آسان سیرت النبیؐ ‘ سیرت کے موضوع پر لکھی گئی ایک جامع اور قابل قدر کتاب ہے ۔ ریاست کے نوجوان عالم دین مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی اس کتاب کے مولف ہیں ۔ تقریر و خطابت کے ساتھ تحریر و تصنیف کا پاکیزہ ذوق رکھتے ہیں ۔ پانچ ابواب پر مشتمل اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سیرت نبویؐ اور حیات طیبہ میں پیش آنے والے واقعات کو سال بہ سال ترتیب کے ساتھ اس انداز سے بیان کیاگیا ہے ۔ کتاب ’ آسان سیرت النبیؐ ‘ جامع و مختصر ، مستند و معتبر اور ساتھ ہی ساتھ دل نشین و پر اثر بھی ہے ۔ 313 صفحات پر مشتمل اس کتاب کو انسٹی ٹیوٹ آف عربک متصل ہوٹل سٹی ڈائمنڈی مہدی پٹنم نے بڑے دیدہ زیب سرورق و عمدہ پیپر پر ماہ ربیع الاول میں بڑی مناسبت کے ساتھ شائع کیا ہے جس کا رسم اجراء کل ہند مجلس تعمیر ملت کے 65 ویں یوم رحمتہ للعالمینﷺ کے جلسہ میں جناب مولانا عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ رسم اجراء کے موقع پر صدر محترم نے کہا کہ یہ کتاب سیرت کے موضوع پرا یک منفرد و جامع اور مختصر و آسان ہے اور کتاب کا نام خود آسان سیرت النبیؐ ہے ۔ یہ کتاب ماہ ربیع الاول خصوصی ڈسکاونٹ کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف عربک متصل ہوٹل سٹی ڈائمنڈ مہدی پٹنم سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9849611686 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
مسجد مسلمانوں کی زندگی کا محور و مرکز
جامعہ دارالہدیٰ میں جامع مسجد فاطمہؓ ، و ڈائننگ ہال کا افتتاح
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : مسجد اللہ کا گھر ہے جسے آباد کرنے اور اس سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ قیامت کے دن عرش الہیٰ کا سایہ جن سات لوگوں کو نصیب ہوگا ان میں وہ لوگ بھی ہیں جن کا دل مسجد میں لگا ہوا ہو ۔ ایک مسلمان کی زندگی کا محور و مرکز مسجد ہی ہے، لیکن موجودہ دور میں ہم نے اللہ کے گھروں کو آپسی اختلافات اور مسلکی ترجیحات کا ذریعہ بنالیا ہے ۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج بے شمار مسجدیں غیروں کے ہاتھوں میں ہیں اور ہم ان کے فیصلوں کے منتظر ہیں ۔ کئی مسجدوں کے مقدمات عدالتوں میں زیر دوراں ہیں ۔ حالانکہ یہ مسجدیں ہی تھیں جہاں سے ہم اپنے ملی سماجی تعلیمی اور اقتصادی معاملات کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کے نزاعی مسائل حل کیا کرتے تھے وہ اپنے معاملات کے حل کے لیے مسجدوں میں ہم سے رجوع ہوا کرتے تھے ۔ افسوس کہ آج ہم مسلمانوں نے ہی ایک دوسرے پر اللہ کے گھر کا دروازہ بند کردیا ہے ۔اس لیے مسلمانوں کو چاہئے کہ آپسی نزاعات ختم کریں یا کم از کم اپنے اختلافات کو مسجدوں تک نہ لائیں اور جو مساجد عدالتوں میں ہیں انہیں باہمی اتحاد سے مل جل کر اپنے ہاتھوں میں لیں ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم ( صدر نشین دارالقضاء و الافتاء ) نے جامعہ دارالہدیٰ کی نئی اور عظیم الشان جامع مسجد فاطمہؓ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قبل ازیں مولانا عبدالعزیز ( سابق نائب امیر جماعت ہند ) نے اپنے دست مبارک سے مسجد ہذا کا افتتاح فرمایا ۔ پرنسپل جامعہ دارالہدیٰ سید وہاج الدین ہاشمی نے شہر اور بیرون شہر سے آئے معزز مہمانان کا خیر مقدم کیا ۔۔

فیضان چشتیہ کی ایک روزہ میلاد کانفرنس
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : فیضان چشتیہ حیدرآباد دکن کے زیر اہتمام عید میلاد النبیؐ کے موقع پر بفیض روحانی سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی غریب نوازؒ ایک روزہ میلاد کانفرنس اتوار 11 جنوری کو صبح 9 بجے تا عشاء بمقام مرکز اہلسنت مسجد اقصیٰ نٹراج نگر ( جھرہ ) ، ٹپہ چبوترہ زیر سرپرستی مولانا قاری سید شاہ محمد عبداللہ حسینی البخاری چشتی کلیمی نبیرہ اکبر و سجادہ نشین حضرت محدث کبیر سید عبدالرحمن دہلویؒ ، مولانا حافظ سید شاہ محمد عبدالقادر جیلانی پاشاہ ( نبیرہ حضرت میر محمدی دہلوی شاہ ولایت قلعہ معلیٰ ) وزیر نگرانی حضرت خواجہ پیر شاہ محمد مہتاب چشتی سجادہ نشین حضرت سانولے با چشتی توکلی منعقد ہے ۔ قاری محمد عبدالصمد قادری شرفی کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ مولانا عبدالقادر صدیقی کی جماعت کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔ خواتین کے لیے پردہ کا انتظام رہے گا ۔۔

سیرت پاک پر مذاکرہ اور
سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر راہی جنرل سکریٹری بزم جوہر کے بموجب بزم جوہر کا جشن میلاد النبیؐ کے ضمن میں 53 واں سالانہ مذاکرہ بعنوان ’ سیرت نبیؐ ‘ 10 جنوری 3 بجے دن مسدوسی ہال مغل پورہ والٹا روڈ منعقد ہوگا ۔ مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد صدارت کریں گے ۔ ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ، مولانا ضیا عرفان حسامی ، مولانا نادر المسدوسی ، مولانا رشید خاں مذاکرے کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ڈاکٹر راہی کا کلیدی نوٹ اور نظامت ہوگی ۔۔

محفل خواتین کا
ماہانہ ادبی اجلاس و مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ ثریا جبین کے بموجب محفل خواتین کا ماہانہ ادبی اجلاس و مشاعرہ 10 جنوری بروز ہفتہ صبح 10-30 بجے اردو ہال حمایت نگر پر منعقد ہوگا ۔ جلسہ کی صدارت محترمہ انیس عائشہ صدر تعمیر ملت نسواں کریں گی ۔ مہمانان خصوصی محترمہ نسیمہ تراب الحسن اور ڈاکٹر ریاض فاطمہ تشہیر ہوں گی ۔ ادبی اجلاس میں محترمہ سعدیہ مشتاق ، شبینہ فرشوری ، عزیزہ محبوب اور خیر النساء علیم اپنے افسانے و مضامین پیش کریں گی ۔ ادبی اجلاس کی کارروائی محترمہ عزیز النساء صبا انجام دیں گی ۔ بعد ازاں مظفر النساء ناز کی نظامت میں مشاعرہ ہوگا ۔ پروفیسر حبیب ضیا جلسہ کی نگران ہوں گی ۔ جلسہ کے اختتام پر محترمہ عطیہ نور الحق شکریہ ادا کریں گی ۔۔

عرس شریف
٭٭ 53 واں عرس شریف حضرت خواجہ مرزا محمد عنایت اللہ بیگ قبلہؒ واقع آغا پورہ بھوئی گوڑہ کمان میں 15 ربیع الاول کو 11 بجے دن تا ایک بجے دن محفل سماع ہوگی ۔ 16 ربیع الاول کو 10 بجے شب محفل سماع خانقاہ مرزائی واقع حویلی منجھلی بیگم شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے ۔۔

حمیدیہ میں آج پندرہویں محفل میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام 15 ربیع الاول ٹھیک 8 تا 9-30 بجے صبح حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ کے سلسلہ کی پندرہویں محفل مبارک منعقد ہوگی ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی بہ عنوان ’ صلح حدیبیہ ‘ مخاطب کریں گے۔ شعراء کرام ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔۔

قرات ، حمد ، نعت و اذان کی
آج فری تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : کلیتہ النبین جامعتہ المومنات مغل پورہ میں 7 جنوری بعد نماز عشاء قرات کلام پاک ، حمد ، نعت ، و اذان کی مفت تربیتی کلاسیس حافظ محمد صابر پاشاہ قادری لیں گے ۔۔

ماہانہ مجلس فاتحہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : حضرت سید محمد امام الدین شاہ قادری و شاذلیؒ حضرت مولانا سید محمد بادشاہ محی الدین قادری شاذلی نقشبندی المعروف محی الحق قادری گوشہ نشینؒ کی ماہانہ مجلس فاتحہ بیت المحی دودھ باولی میں 7 جنوری کو زیر نگرانی مولانا حکیم سید محمد قادری محی الدین قادری منعقد ہوگی ۔ بعد نماز عصر ، قرآن خوانی ، بعد نماز مغرب ، ختم قادریہ حلقہ ذکر کلمہ طیبہ جہری درود و سلام ہوگا ۔۔

رسم اجراء نعتیہ سی ڈی مشاعرہ و محفل نعت
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : ادارہ سیاست و کل ہند بزم ثنائے مصطفی کے زیر اہتمام غیر مسلم ہندو نعت خواں و قرآنی آرٹسٹ انیل کمار چوہان کی پہلی نعتیہ سی ڈی کی رسم اجراء 8 جنوری بعد نماز مغرب محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست بدست جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست مقرر ہے ۔ جس میں غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ و محفل نعت بضمن جشن میلاد النبیؐ بعد رسم اجراء منعقد ہوگی ۔ جس کی نگرانی جناب عبدالرحمن جامی کریں گے ۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر مبشر احمد نشتر ، تاج مضطر بزم محمدی ورنگل ، جناب اسلم فرشوری ، حضرت جلال عارف شرکت کریں گے ۔ جناب محمد وسیم الہامی قادری نظامت کریں گے ۔ مدعو شعراء مولانا آصف رضا اشرفی ، گوئند اکشے ، ابراہیم خاں ایاز ، علی احمد ، خان اطہر ، ظہیر الدین بابر و دیگر مدعو نعت خواں نعتیہ کلام سنائیں گے ۔۔

غلامان رسول کمیٹی کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : غلامان رسول کمیٹی کی جانب سے مرکزی جشن میلاد النبیؐ کے تیاریوں کے سلسلہ میں ایک جائزہ اجلاس زیر صدارت نواب میر حیدر علی خاں بانی و صدر منعقد ہوا ۔ نواب میر حیدر علی خاں نے کہا کہ مرکزی جشن میلاد النبیؐ جو 17 ربیع الاول بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام بارگاہ قدم رسول پنجہ شاہ مقرر ہے ۔ جس میں مختلف علماء مشائخین ، ذاکرین ، مقامی و بیرونی شعراء حضرات بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔۔

مفتی محمد سلمان منصورپوری کی آمد
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : ڈاکٹر محمد عباس خاں جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع رنگاریڈی کے بموجب نواسہ شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد سلمان منصور پوری جمعیتہ علماء رنگاریڈی کی دعوت پر 11 جنوری اتوار صبح 6 بجے سکندرآباد اسٹیشن تشریف لارہے ہیں اسی دن دس بجے جمعیتہ علماء ضلع رنگاریڈی کی جانب سے جامع مسجد محمدی شاہ پور نگر جیڈی میٹلہ میں منعقد ہونے والے مرکزی جلسہ سیرت محسن انسانیتؐ سے خصوصی خطاب کریں گے ۔ اس جلسہ کی صدارت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کریں گے ۔۔

جلسہ میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : المدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام 7 جنوری بعد نماز عشاء بمقام روبرو صدر دفتر المدینہ ایجوکیشن سوسائٹی بی بی کا چشمہ روڈ فلک نما جلسہ میلاد مقرر ہے ۔ علمائے کرام کے خطابات ہوں گے ۔۔

عرس حضرت سید الصوفیہؒ کا نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد 6 جنوری (راست) سید الصوفیہ حضرت مفتی سید شاہ احمد علی صوفی قادری کے 68 ویں سالانہ عرس شریف کے موقع پر 8 جنوری سہ شنبہ 8.30 ساعت شب ایوان صوفی اعظم صوفی اعظم کالونی شاہین نگر پہاڑی شریف رولا پر میلاد النبیﷺ پر خصوصی خطاب ہوگا اور آثار مبارک سرور کونین ﷺ کی زیارت کرائی جائے گی ۔ 9.30 بجے شب مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صوفی اعظم دوم کی نگرانی میں غیر طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا جس کی نظامت جناب اکبر اکبر کریں گے ۔ بعد مشاعرہ محفل نعت شہ کونین ﷺ منعقد ہوگی ۔ 9 جنوری بعد نماز ختم قرآن مجید و قصیدہ بردہ شریف اور بعد نماز مغرب جلسہ فیضان اولیاء میں قرات و نعت کے بعد حضرت صوفی اعظم دوم، مولانا سید شاہ احمد علی صوفی قادری پیر پادشاہ، مولانا سید مصطفی سعید قادری اور لااکٹر حافظ سید شاہ مرتضی علی صوفی حیدر قادر کے علاوہ دیگر علماء و مشائخ کے خطابات ہوں گے ۔ مولانا سید شاہ احمد نور اللہ حسنی حسین قادری متولی و سجادہ نشین آستانہ شاہد یہ ٹیکمال مہمان خصوصی ہوں گے ۔ تفصیلات فون نمبر 8885562636, 9440786615 پر حاصل کی جاسکتی ہے ۔
سالانہ فاتحہ
حیدرآباد 6 جنوری (راست)دفتر دفتر امور مذہبی اوقاف کمیٹی ایچ ای ایچ دی نظام کے زیر اہتمام سالانہ فاتحہ والدہ حضور نظام محترمہ امۃ الزہرا بیگم صاحبہ المعروف مادر دکن و محل مبارک حضور نظام محترمہ اعجاز النساء بیگم صاحب 16 ربیع الاول 8 جنوری پنجشنبہ 10 ساعت بمقام مقبرہ شاہی اندرون احاطہ مسجد جودی کنگ کوٹھی مقرر ہے جس میں تلاوت قرآن مجید ،ختم القرآن قصیدہ بردہ شریف کے بعد بارگاہ رسالت میں سلام گذرانا جائے گا ۔

حفاظ کرام کیلئے دور اور
تجوید و قرات کی مشق
حیدرآباد 6 جنوری (راست) حفاظ کرام جو اپنا قرآنی حفظ پکا اور پختہ کرنا چاہتے ہیں اور تجوید و قراء ت میں مشق کے خواہشمند ہیں ان کیلئے بہترین و سنہری موقع ہے کہ وہ بعد نماز مغرب تا 9 بجے شب پھسل بنڈہ مسجد ظفر یہ کے بازو بعد نماز فجر تعلیم بالغان اور بعد نماز مغرب دور قرآن مجید کا یہ مبارک سلسلہ شروع ہورہا ہے ۔ حفاظ کرام اور نوجوان احباب جلد از جلد اس نظام سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ تفصیلات فون نمبر 040-32466710, 9700248101 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

دفتر سیاست پر دینیات کی کتاب رعایتی قیمت پر
حیدرآباد 6 جنوری (راست)اسکول و کالج کے طلباء جو اردو سے نا بلد ہیں ان کیلئے مکتبہ تعلیم بالغان نے بنیادی دینی تعلیم کے فروغ کیلئے دینیات کی کتاب رومن انگلش میں عربی متن کے ساتھ ترتیب دی ہے جو اب ادارہ سیاست کے مخلصانہ تعاون سے رعایتی قیمت 20 روپئے میں دفتر سیاست عابڈس پر دستیاب ہے جس میں معہ ترجمہ، مکمل نماز معہ قرآنی سورتیں،وضو و غسل کا طریقہ ، کھانے و سونے کے آداب، دینی سوال و جواب،تجوید ،سیرت النبیؐ مسنون دعائیں اور جمعہ کا خاص درود شریف درج ہے ۔ اسکول و کالج کے انتظامیہ اس زرین موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں نیز یہ کتاب اسکول و کالج کے دینیات کے نصاب کیلئے قابل استعمال بھی ہے ۔