سوائن فلو سے ایک اور موت، بحیثیت مجموعی صورتحال قابو میں

حیدرآباد۔/28جنوری، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ بشمول حیدرآباد میں سوائن فلو وائرس سے متاثرین کی تعداد میں کمی واقع ہورہی ہے اور اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے موثر و مثبت اقدامات کئے جارہے ہیں، اس کے باوجود سوائن فلو سے آج ایک اور شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس طرح ماہ جنوری کے آغاز سے اب تک شہر حیدرآباد میں سوائن فلو متاثرین کے اموات

شاہ عبداللہ کی عالم اسلام کیلئے نمایاں خدمات کو خراج

حیدرآباد۔/28جنوری، ( سیاست نیوز) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا سانحہ ارتحال عالم اسلام کیلئے عظیم نقصان ہے۔ انہوں نے بالخصوص حجاج کرام کی جو خدمت کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے آج انڈیا ۔ عرب فرینڈ شپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سالار جنگ میوزیم میں منعقدہ تعزیتی جلسہ سے خطاب کر

سیمی کے دو مبینہ کارکنوں کی ضمانت منظور

حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کو آج اُس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب نامپلی کریمنل کورٹ 14 ویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ سیمی کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اُن کی رہائی کا حکم دیا۔ شاہ مدثر اور شعیب احمد خان جنھیں 22 اکٹوبر 2014 ء کو سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے

دفتر سیاست پر ایس ایس سی کوسچن بنک کی آج رسم اجراء

حیدرآباد۔/28جنوری، ( سیاست نیوز) ایس ایس سی انگلش میڈیم کے پانچ مضامین کے نئے نصاب اور نئے امتحانی اسکیم کے تحت کوسچن بنک ( مشقی سوالات ) کی رسم اجرائی جمعرات 29جنوری شام 4:30 بجے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ کے ہاتھوں دفتر ’سیاست‘ کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر مقرر ہے۔اس کوسچن بنک کو جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجو

نوجوان ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا، تین گھنٹے برقی مسدود

حیدرآباد۔/28جنوری، ( سیاست نیوز) ایک ہزار روپئے چوری کے الزام سے دلبرداشتہ شخص کا اقدام خودکشی آرام گھر علاقہ میں سنسنی کا باعث بن گیا۔ جہاں35سالہ شیخ نظام الدین نے 50فٹ لمبے برقی ہائی ٹنشن پول پر چڑھ کر سنسنی پھیلادی ۔ تقریباً 3گھنٹے طویل مشقت کے بعد نظام الدین برقی پول سے نیچے اُتر گیا۔ برقی عہدیداروں نے فوراً برقی لائن کو بند کردیا

تلنگانہ کابینہ کاجمعہ کو اجلاس

حیدرآباد۔ 28 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کابینہ کا اجلاس 30 جنوری کو منعقد ہوگا جس میں اسمبلی کے مجوزہ بجٹ سیشن کی تاریخوں کے تعین کا امکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کے علاوہ کئی اہم مسائل پر مباحث کا امکان ہے۔ خاص طور پر ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدہ سے ڈاکٹر راجیا کی برطرفی کے مسئلہ پر چیف منسٹر وزراء کو حقائق سے واقف کرائیں گ

انتقال

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ حمیدہ بیگم زوجہ جناب ظفر خان ساکن وارث گوڑہ سکندرآباد کا انتقال 26 جنوری کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 جنوری کو مسجد کوثر وارث گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین چلکل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 29 جنوری کو 3-30 بجے مسجد کوثر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو لڑکے اور دو لڑکی

مذہبی خبریں

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : ڈاکٹر پروفیسر محمد مصطفی شریف چیرمین شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی کا درس قرآن مجید انہی کے مکان واقعہ ڈیفنس کالونی لنگر حوض قریب مسجد غوثیہ جمعرات کو 9 بجے شب مقرر ہے ۔۔

عرس شریف

سوائن انفلوئنزا ۔ مہلک وائرس کی دوبارہ واپسی

H1N1 وائرس نے پھر ایک مرتبہ تلنگانہ کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف علاقوں میں قہر برسانا شروع کردیا ہے ۔ ایک طرف جہاں حکومت کا طبی عملہ حرکت میں آچکا ہے تو دوسری طرف عوام میں اس مرض کو لے کر مختلف شبہات پیدا ہورہے ہیں ۔ نئے سال کی شروعات میں اس بیماری نے حکومت کی پریشانی بڑھا دی ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف پریونیٹیو میڈیسن (IPM) میں جنوری کے آغاز سے اب ت

اوقافی جائیدادوں کے کرایہ میں اضافہ کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے حوصلہ افزاء نتائج

حیدرآباد۔ 28 ۔ جنوری (سیاست نیوز) اوقافی جائیدادوں کے کرایوں میں اضافہ کیلئے قائم کردہ پانچ رکنی کمیٹی کی کارکردگی کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ ریٹائرڈ سیشن جج ای اسماعیل کی قیادت میں قائم کی گئی کمیٹی کی مساعی سے وقف بورڈ کو کرایوں سے ہونے والی آمدنی میں 3 کروڑ روپئے کا اضافہ ہوا ہے ۔ کمیٹی نے اوقافی جائیدادوں کے کرایہ میں

مناپورم مس ساوتھ انڈیا 2015 کا آج میرئیوٹ ہوٹل اینڈ کنونشن سنٹر پر انعقاد

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مس ساوتھ انڈیا کے 12 ویں ایڈیشن کا آج میرئیوٹ ہوٹل اینڈ کنونش سنٹر حیدرآباد میں انعقاد ہوگا ۔ منا پورم مس ساوتھ انڈیا 2015 کے عنوان سے اس کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ اس پیجنٹ کا مقصد ہندوستانی خواتین کے اظہار وذہانت کو دریافت کرنا ہے ۔ پیجنٹ ہذا کے ایڈیشن میں ساوتھ انڈیا کی نوجوان نسل ہندوستان کی تہذیب

اساتذہ ہی معاشرہ کے معمار اور جوہر شناس

حیدرآباد28؍جنوری(پریس نوٹ) شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی کے قیام کے بعد شاداں کالج آف ایجوکیشن (بی ایڈ) سب سے پہلا اقلیتی ادارہ ہے جہاں سے شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی کے تعلیمی سفر کاآغاز ہوا ۔ شاداں کالج آف ایجوکیشن کا آغاز 20؍اپریل 1988 میں عثمانیہ یونیورسٹی سے الحاق کے بعد کالج کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے بعد دیگر تعلیمی ادارے جات ج

وقف اراضی پر غیر قانونی شادی خانہ کی تعمیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : تحفظ اوقاف بالخصوص ٹولی مسجد کی موقوفہ اراضی پر مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیر کئے جارہے شادی خانوں کے انہدام اور لینڈ گرابرس کے خلاف وقف ایکٹ 52-A کے تحت سخت قانونی کارروائی کے لیے جناب عزیز پاشاہ سابق ایم پی کی قیادت میں جناب عثمان الہاجری صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی اور اراکین سوسائٹی نے ڈپٹی چیف

سیلاب سے متاثرہ کشمیری بچوں میں 1000 اسکولی بیاگس کی تقسیم

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : مصیبت زدوں کی مدد تباہی و بربادی کا شکار لوگوں کو آسرے کی فراہمی ، ان کے لیے غذائی اشیاء ملبوسات اور دیگر بنیادی سامان کی سربراہی ایک بہت بڑی عبادت ہے ۔ ہمارے نبی کریم ﷺ نے امت کو مصیبت زدہ انسانوں کی مدد کا حکم دیا ہے ۔ چنانچہ ہمارے شہر حیدرآباد فرخندہ بنیاد کے عوام نے ہمیشہ اپنے نبی کریم ﷺ کے اس ح