حکومت تلنگانہ اردو زبان کی ترقی و ترویج کے عہد کی پابند

حیدرآباد ۔ /7 جنوری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے آج شام کل ہند صنعتی نمائش میں تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے اسٹال کا افتتاح کیا ۔ جناب محمود علی نے کہا کہ حکومت اردو زبان کی ترقی و ترویج کے عہد کی پابند ہے اور چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ میں سرکاری دفاتر اور خانگی اداروں کے سائن بورڈس پر اردو زبان کو شا

اقلیتوں کی تعلیمی اور معاشی ترقی کے اسکیمات پر بجٹ جاری کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد۔ 7 ۔ جنوری (سیاست نیوز) کڑپہ کے رکن اسمبلی ایس بی امجد باشاہ نے آندھراپردیش حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقلیتوں کی تعلیمی اور معاشی ترقی سے متعلق اسکیمات کا بجٹ فوری جاری کریں۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے جناب امجد باشاہ نے آج وزیر اقلیتی بہبود ڈاکٹر پی رگھوناتھ ریڈی سے ملاقات کی اور اقلیتی بہبود کے بجٹ کی اج

محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین کے ساتھ مکمل انصاف رسانی کے لیے حکومت پابند عہد

حیدرآباد۔7جنوری(سیاست نیوز) محکمہ ٹرانسپورٹ کے ریٹائرڈ ملازمین کو مکمل انصاف کا وعدہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی نے کہاکہ پچھلے ساٹھ سالوں میں تلنگانہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ ملازمین کے ساتھ ناانصافیاں کی جاتی رہی ہیں مگر تلنگانہ حکومت سابق کی تمام غلطیوں کوتاہیوں کو ختم کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین کے

ٹی ایم سی کے بمپر ڈرا کی قرعہ اندازی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : دسہرہ ، دیپاولی کے موقع پر ٹی ایم سی نے تلنگانہ و آندھرا پردیش میں ٹی ایم سی کے تمام شورومس پر ’ ٹی ایم سی کے ساتھ زندگی کے لیے خوشحالی ‘ آفر کا اعلان کیا جس میں 1000 روپئے کی اقل ترین خریدی 25 ستمبر تا 4 جنوری کرنے پر گاہک کو ایک کوپن حاصل ہوا اور وہ اٹالین فرنیچر کے ساتھ 45 لاکھ روپئے مالیتی ڈوپلیکس ول

دکن ریڈیو پر تعلیم اور روزگار سے متعلق نشریات

حیدرآباد۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) دکن ریڈیو 107.8 پر راست نشریہ پروگرام میں ’’ تعلیم اور روزگار ‘‘ سے متعلق سوالات کے ماہر تعلیم ایم اے حمید نے بڑی عمدگی سے جوابات دیئے۔ اس میں صبح سے ہی سوالات کو فون پر ریکارڈ کیا گیا تھا اور دوران پروگرام سوالات کو شامل کیا گیا۔ پروگرام کو آرڈینیٹر جناب زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر نے نہایت عمدگی ک

سیلس ایگزیکیٹیو کے نام ٹھگ لینے کا واقع

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں آئے دن نت نئے انداز میں شہریوں اور دوکانداروں کو ٹھگنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ سرقہ اور لوٹ مار کیلئے قفل شکنی اور نقب زنی کیک جاتی ہے ۔ لیکن ان دنوں سارق نئے نئے طریقہ اپنا رہے ہیں ۔ ایک ایسے ہی واقعہ میں ایک دوکاندار کو خودساختہ سیلز ایگزیکیٹیو نے لوٹ لیا ۔ آصف نگر پولیس حد

گیاس حادثہ میںجھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ کے علاقہ میں ایک خاتون اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ بے بی جو ضیاگوڑہ علاقہ کے ساکن سندیپ کی بیوی تھی ۔ گذشتہ ہفتہ یہ خاتون اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی ۔ ان کے مکان میں پکوان گیس کے سلینڈر سے گیس خارج ہوگئی تھی اور جب اس خاتون کو

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

شمس آباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع لوٹہ پلی میں کل رات ایک تیز رفتار لاری نے بائیک کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں بائیک سوار برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد خلیل ولد محمد سلمان 32 سالہ ساکن قاضی گلی شمس آباد کل رات پیشن گاڑی نمبر AP12L-3908 پر پالماکول سے شمس آباد آرہے تھے کہ پیچھے سے ایک تیز رفتار لاری نمبر AP12V-2259

عطاپور میں سرقہ کی سنگین واردات

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) عطاپور کے علاقہ میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی جہاں نامعلوم سارقوں نے ایک مکان سے تقریباً 20 تولا طلائی زیورات اور چاندی کا سرقہ کرلیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر راجندر نگر مسٹر پرساد نے بتایا کہ لکشمی نواس اپارٹمنٹ عطاپور کے علاقہ میں سنتوش ریڈی نامی شخص کے مکان میں سرقہ کیا گیا ۔ سنتوش ریڈی اپنی بیوی کے سات

والد کی ڈانٹ پر بیٹے کی خودکشی

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) بہن سے مذاق پر والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ سری رام گوپال ورا پرساد نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ورا پرساد قطب اللہ پور علاقہ کے ساکن درگا پرساد کا بیٹا تھا ۔ کل دوپہر میں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ کھانا کھارہا تھا اور

حبیب نگر اور فلک نما سے نومولود بچوں کی نعشیں برآمد

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں ایک نومولود بچی اور نومولود بچے کی نعشوں کو پولیس نے دستیاب کرلیا ۔ حبیب نگر اور فلک نما پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق ایک دن کی نومولود بچی کی نعش کو پولیس نے نامپلی سرکاری دواخانے کے پاس کچرہ کنڈی سے برآمد کرلیا ۔ اس نومولود کی ن

صدر بی جے پی امیت شاہ کی آمد

شمس آباد ۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) صدر بی جے پی امیت شاہ آج تلنگانہ و آندھرا پردیش کے دورہ کے سلسلہ میں حیدرآباد پہنچے۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پارٹی کارکنوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ایر پورٹ پر صدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی، بدم بال ریڈی، کرشنم راجو فلم اداکار کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ ایر پورٹ پر کرشنم راجو کی جیب سے پرس کا سرقہ کرلیا

چینائی میں خراب موسم، طیارہ کی حیدرآباد میں لینڈنگ

شمس آباد۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) موسم کی خرابی کی وجہ سے دبئی سے چینائی جارہی پرواز کا رُخ حیدرآباد کی سمت موڑ دیا گیا اور اس طیارہ نے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ ایر انڈیا کی یہ پرواز چینائی جارہی تھی لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے لینڈنگ میں دشواری پیش آئی چنانچہ طیارہ کا رُخ حیدرآباد کی طرف موڑ دیا گیا اور ایر پورٹ پر لین

سوائن فلوکے واقعات تشویشنا ک نہیں، عوام حفظان صحت کا خیال رکھیں :پرنسپال سکریٹری

حیدرآباد۔/7جنوری، ( این ایس ایس ) وبائی امراض جیسے سوائن فلو وغیرہ کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پرنسپال سکریٹری ہیلت ڈپارٹمنٹ نوین چندرا نے کہا کہ حفظان صحت اور صفائی کا خاص خیال کرتے ہوئے ان وبائی امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوائن فلو کے واقعا

چیف منسٹر کے سی آر کے کیمپ آفس پر سیکوریٹی سخت

حیدرآباد۔ 7 ۔ جنوری (سیاست نیوز) بیگم پیٹ میں واقع چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راو کے کیمپ آفس پر سیکوریٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیمپ آفس کے اطراف و اکناف زائد سی سی کیمروں کی تنصیب کیلئے حکومت نے آج بجٹ جاری کیا۔ موجودہ سی سی کیمروں کے علاوہ مزید زائد تعداد میں سی سی کیمروں کی تنصیب کیلئے 15 لاکھ روپئے منظور کئے گئے۔ حکو

سیاست شاپنگ دھوم کا آج دوسرا منی ڈرا

حیدرآباد۔/7جنوری( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم کا دوسرا منی ڈرا 8جنوری بروز جمعرات4:30 بجے شام گولڈن جوبلی ہال ادارہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر 12مختلف انعامات کی قرعہ اندازی عمل میں آئے گی۔ سیاست شاپنگ دھوم کے اس دوسرے منی ڈرا میں سیاست شاپنگ دھوم کے خریداروں سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

آندھرا پردیش میں زیرو بجٹ پیش کرنے کا اعلان

وجئے واڑہ۔/7جنوری، ( پی ٹی آئی؍ این ایس ایس) حکومت آندھرا پردیش سال 2015-16کیلئے زیرو بجٹ کا منصوبہ بنارہی ہے جس میں کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زیرو بجٹ کے ساتھ ساتھ کسی نئے ٹیکس سے گریز کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ عوام پر کوئی بوجھ عائد نہ ہو اور آئندہ بج

آندھرا پردیش نظم و نسق جون میں منتقل ہوجائیگا: چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج واضح طور پر کہا کہ آئندہ ماہ جون سے ریاست آندھرا پردیش کا نظم و نسق آندھرا پردیش ریاست سے ہی چلایا جائے گا۔ وزرائے آندھرا پردیش ضلع کلکٹروں اور مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ وجئے واڑہ میں منعقدہ ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے

آر ٹی سی ملازمین ہڑتال سے دستبردار

حیدرآباد۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) آر ٹی سی انتظامیہ اور ایمپلائز یونین کے مابین بات چیت کامیاب رہی۔ انتظامیہ نے ملازمین کو 56فیصد گرانی الاؤنس دینے سے اصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے جس کے بعد یونین قائدین نے مجوزہ ہڑتال سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ ملازمین کے دیرینہ مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہڑتال کی نوٹس د