Month: 2014 دسمبر
’’بس، اب بہت ہوچکا ہے، ہم گھٹنے نہیں ٹیکیں گے‘‘
کابل۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ افغان صدر اشرف غنی نے تخریب کاروں کی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر بیرونی افواج کی واپسی سے عین قبل اپنے ملک کے مختلف حصوں میں ہوئے سلسلہ وار عسکریت پسند حملوں کی آج سخت مذمت کی اور اپنے اس عہد کا اظہار کیا کہ ’’ہم ہرگز گھٹنے نہیں ٹیکیں گے‘‘۔ افغانستان کے یوم انسانی حقوق کے موقع پر اپنے ٹیلی ویژن خطاب می
آن لائن انتہا پسندی کیخلاف برطانوی ائمہ کرام کی مہم
لندن۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ برطانیہ کے 10 سرکردہ اِماموں (ائمہ) اب انتہا پسندی کے آن لائن پروپگنڈہ کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہوچکے ہیں۔ آن لائن پروپگنڈہ کے سبب کئی برطانوی مسلمان خوفناک عسکریت پسند گروپ اسلامی اسٹیٹ (آئی ایس) میں بھرتی ہوگئے تھے۔ برطانیہ میں آئی ایس میں بھرتیوں کے لئے بدنام چند علاقوں سے تعلق رکھنے والے امام
مرسی کے 432 حامیوں کی فوجی عدالت میں پیشکشی
قاہرہ۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مصر کے منیا اور بحیرہ گورنریٹس میں اسلام پسند معزول صدر محمد مرسی کے تقریباً 432 حامیوں کو گزشتہ سال تین ملازمین پولیس کی ہلاکت کے بشمول تشدد کے مختلف الزامات کے تحت کل فوجی عدالت میں پیش کردیا گیا جن کے منجملہ 139 کے خلاف منیا میں تین ملازمین پولیس کی ہلاکتوں، پولیس اسٹیشنوں کو نذرآتش کرنے کے الزامات
کوکٹ پلی زون میں غیرسماجی عناصر اور مجرمین کیخلاف پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /14 ڈسمبر (سیاست نیوز) غیرسماجی عناصر اور خطرناک مجرمین کی سرگرمیوں کا پتہ لگانے کیلئے سائبر آباد پولیس نے کوکٹ پلی کے علاقے یلاماں بنڈہ ، پی جے آر نگر ، سکھ بستی اور دیگر علاقوں میں رات 3 بجے اچانک محاصرہ اور تلاشی مہم کی گئی جس میں 56 موٹر سائیکلیں ، 12 آٹو اور 4 کاریں ضبط کرلی گیئں جبکہ 14 مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں
ترکی میں مذہبی اُمور کے سربراہ لکژری مرسیڈیز میں سفر کریں گے
استنبول۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ترکی کے سرکردہ عالم دین و مفتی آج ان اطلاعات پر سخت تنقیدوں کا نشانہ بن گئے کہ انھوں نے سرکاری مصارف سے ایک لکژری مرسیڈیز کار خریدی ہے جو ان کی سرکاری کار کے طور پر استعمال کی جائے گی۔ یہ ایک ایسا تازہ ترین واقعہ ہے جس سے حکومت کو ایک نئی اُلجھن و پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ترکی میں شعبہ ’دیان
امریکہ میں پولیس تشدد کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے
واشنگٹن۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکہ میں پولیس کے تشدد سے نہتے سیاہ فام افراد کی ہلاکتوں کے حالیہ واقعات کے خلاف دارالحکومت واشنگٹن سمیت کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے ہیں۔ واشنگٹن کے علاوہ نیویارک اور بوسٹن میں نکالی جانے والی بڑی احتجاجی ریلیوں میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے جن میں سفید اور سیاہ فام دونوں شامل
انڈونیشیاء میں چٹان کھسکنے سے مہلوکین کی تعداد 32 ہوگئی
بنجارنگارا۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ وسطی انڈونیشیاء میں موسلادھار بارش کے دوران چٹان گرپڑنے کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی اور 72 افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیموں کے کارکن کیچڑ اور تباہ شدہ گھروں کے ملبہ سے نعشیں اور زندہ بچ جانے والے افراد کو باہر نکالنے کی مہم میں مصروف ہیں۔ 2000 سے زائد امدادی کارکنوں نے آج بارش کے اخت
ملائیشیاء میں شوہرنے بیوی کے ہاتھ، پاؤں کاٹ دیا
کوالالمپور۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ جنوبی ملائیشیاء میں درندگی کے خوفناک واقعہ میں ایک بے روزگار شوہر نے خودکشی سے قبل گوشت کاٹنے کے ستور سے اپنی ہندوستانی نژاد بیوی کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیا، کیونکہ اپنی بیوی پر دوسروں کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ کررہا تھا۔ اس درندگی کے بعد جنونی شوہر نے تین بچوں کی ماں کے میناگا صوبہ جوہر کے ہا
امریکہ میں شوٹنگ، ایک شخص گرفتار
لاس اینجلس۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ شمال مغربی امریکہ کی ریاست اوریگن میں ایک ہائی اسکول کے باہر گزشتہ روز شوٹنگ کے ایک واقعہ میں پولیس نے آج ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ شوٹنگ کے اس واقعہ میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پورٹ لینڈ میں گزشتہ روز اسکول کے باہر پیش آیا یہ واقعہ مختلف ٹولیوں کے درمیان لڑائی کا نتیجہ سمجھا جارہا ہے۔ اس ضمن