سعودی عرب کیلئے تیل کی پیداوار میں کمی ’’ نا ممکن ‘‘ ۔ وزیر تیل کا بیان

ریاض 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اوپیک ممالک میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ملک سعودی عرب کیلئے اپنی پیداوار میں کمی کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ مسابقتی دباؤ بہت زیادہ ہے حالانکہ قیمتوں میں کمی آتی جا رہی ہے ۔ مملکت کے وزیر تیل نے یہ بات بتائی ۔ سعودی عرب کے وزیر تیل علی النعیمی نے اس بات کی تردید کی کہ تیل کی پیداوار کے تعلق سے فیصلوں م

جن پنگ ‘ مودی اور مرکیل حرکیاتی قائدین

بیجنگ 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی جاپانی مارکٹ ریسرچ فرم کے ایک سروے میں دوسرے نمبرپر آئے ہیں جو 30 ٹاپ پرفارمنگ عالمی قائدین کے انتخاب کیلئے کیا گیا تھا ۔ چین کے صدر ژی جن پنگ اس فہرست میں سر فہرست ہیں۔ جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکیل کو اس فہرست میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ اس فہرست میں ان قائدین کو شامل کیا گیا ہے جن

یورپی یونین ‘ خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حامی

ستراسبور گ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یورپی پارلیمان نے فلسطینی ریاست کو اصولی طور پر تسلیم کرنے اور تنازعہ کے دوریاستی حل کے لیے ایک مفاہمتی قرارداد منظور کر لی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ یورپی پارلیمان اصولی طور پر فلسطینی ریاست اور تنازعہ کے دوریاستی حل کو تسلیم کرتی ہے دوسری جانب لکسمبرگ میں بھی فلسطین کو بطور خودمختار ریاست تسلیم ک

پاکستان میں زائد از 8000 قیدی سزائے موت پر عمل آوری کے منتظر

اسلام آباد ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پشاور حملہ کے تناظر میں حکومت پاکستان کا سزائے موت پر عائد امتناع کو برخاست کرنے کا فیصلہ ان 8261 قیدیوں کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا ہے جو سزائے موت پر عمل آوری کے منتظر ہیں۔ یاد رہیکہ منگل کو طالبان نے ملٹری پبلک اسکول پر حملہ کیا تھا جس میں 132 طلباء اور اسٹاف کے 18 ارکان جاں بحق ہوگئے تھے۔ وزیراعظم نواز ش

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی مزید امداد

واشنگٹن ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (IMF) نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے مزید 1005 بلین ڈالرس جاری کرنے آمادگی کا اظہار کیا۔ اس طرح پاکستان کو دی جانے والی مالی امداد مجموعی طور پر 3.2 بلین ڈالرس ہوگئی۔ آئی ایم ایف ایگزیکیٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کی معاشی کارکردگی کا ایک تین سالہ پروگرام کے تحت جائزہ لیا

عراقی کردستان کا ایران سے مضبوط تعلقات استوار کرنے کا اعلان

لندن ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے خودمختار علاقے کردستان نے ایران سے تعلقات مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے،دوسری جانب عراقی کرد فورسز نے سنجار علاقے کو داعش سے چھیننے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،جرمنی کابینہ میں عراقی کرد پیش مرگہ فورسز کی تربیت کیلئے 100 فوجیوں کو عراق بھیجنے کے معاملے پراتفاق ہو گیا ہے،تفصیلات کے مطابق کردستان کے

افغانستان ، ڈرون حملے میں 4پاکستانی طالبان سمیت 11ہلاک

جلال آباد ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی علاقے میں ڈرون حملے میں چار پاکستانی طالبان سمیت 11 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ننگر ہار صوبے کے ڈسٹرکٹ شیرزاد کے گورنر مہلم معشوق نے بتایا کہ ڈرون طیارے نے سرحدی علاقے میں پک اپ میں عسکریت پسندوں کو منگل کے روز دوپہر کے وقت نشانہ بنایاجس میں سوار تمام افراد مارے گئے۔

دہشت گردی کیخلاف عالمی سطح پر مؤثر اقدامات کی ضرورت

اقوام متحدہ ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری کو پیغام دیا کہ 2015ء کا سال عالی سطح پر کارروائی کا سال ہوگا کیونکہ عالمی برادری کو اب دہشت گردی سے نمٹنے مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ علاوہ ازیں عالمی مجلس (اقوام متحدہ) میں اصلاحات کے لئے بھی اہم اقدامات کی ضرورت

منشیات اسمگلنگ کا الزام، سعودی عرب میں پاکستانی کا سر قلم

ریاض۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سعودی عرب میں پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا۔ سعودی عدالت کے فیصلے کے بعد منشیات اسمگلنگ کے جرم میں صوبے دمام پاکستانی محمد غفور ہاشم خان کو میں سزا ئے موت دے اس کا سر قلم کر دیا گیا۔

خانگی دواخانوں کی من مانی پر عنقریب لگام

کریم نگر 18 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میڈیکل اینڈ ہیلت کے اعلی عہدیداروں کی تساہلی اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کی وجہ سے ضلع کریم نگر میں خانگی دواخانوں کے قیام میں اضافہ ہوا، جو صد فیصد کاروباری انداز میںچلائے جارہے ہیں اور مریضوں کو پریشان کرتے ہوئے من مانی فیصد وصول کی جارہی ہے ۔ معمولی بیماری کو شدید بتاکر سٹی اسکان، ایم آر آئی ان

یوم صارفین کے عنوان پر تقریری مقابلہ کا انعقاد

عادل آباد 18 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب پی اشوک پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے ذکور کے پریس ریلیز کے بموجب ضلع کلکٹر عادل آباد کی طرف سے جاری کردہ حکمنامہ کی رو سے یوم صارفین کے عنوان سے ضلعی سطح پر ایک تقریری مقابلہ 17ڈسمبر 2014 کو کالج کے کانفرنس ہال میں منعقد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ صارفین کے حقوق کے متعلق پرنسپل

عادل آباد میں مستحقین کا زبردست دھرنا

عادل آباد 18 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد میں آسرا اسکیم کے تحت مستحق افراد میں پائی جانے والی مایوسی کے پیش نظر مسٹر پاپل شنکر کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اہتمام شہر کے قلب سے گذرنے والی قدیم قومی شاہراہ پر پنجاب چوراستہ پر سینکڑوں معمر مرد و خواتین، بیوہ گان اور جسمانی معذورین نے بڑے پیمانہ پر دھرنا منظم کی