گالی جناردھن ریڈی کو ضمانت
حیدرآباد۔ 18 ڈسمبر (پی ٹی آئی) حیدرآباد ہائی کورٹ نے کرناٹک کے سابق وزیر گالی جناردھن ریڈی کو ضمانت کیلئے رشوت مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی۔ گالی جناردھن ریڈی اس وقت اوبلا پورم مائننگ کمپنی کی غیرقانونی کانکنی مقدمہ کے سلسلے میں بنگلور میں عدالتی تحویل میں ہیں اور ضمانت منظور ہونے کے باوجود وہ جیل میں ہی رہیں گے۔