مذہبی خبریں

جلسہ عظمت مصطفی و فیضان اولیاء بضمن عرس حضرت نذر محبوب شاہؒ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : سالانہ عرس حضرت نذر محبوب شاہ قادریؒ کی سہ روزہ تقاریب عرس آستانہ عالیہ فیض النذر موضع ڈی پوچم پلی نزد دنڈیگل پولیس اسٹیشن منڈل قطب اللہ پور ضلع رنگاریڈی حسب ذیل تاریخوں میں مقرر ہے ۔ 22 دسمبر صندل مبارک بعد ظہر تلاوت قرآن بعد عصر فاتحہ خوانی بعد عشاء جلسہ بعنوان عظمت مصطفی و فیضان اولیاء ہوگا ۔ جلسہ سے معزز علماء کرام و مشائخین عظام ، مولانا سید شاہ قبول پاشاہ شطاری القادری ، مولانا احمد محی الدین شرفی ، مولانا شیخ الحدیث خواجہ شریف ، مولانا مفتی سید ضیا الدین نقشبندی ، مولانا سید عزیز اللہ قادری ، مفتی مولانا قاسم تسخیر صدیقی ، مولانا عرفان اللہ نوری دیگر علماء مخاطب کریں گے ۔ 23 دسمبر محفل چراغاں ہوں گے ۔ بعد نماز فجر صندل مالی بعد عشاء منقبتی مشاعرہ بہ طرح نذر ہے رہبر میرا مرشد میرا آقا میرا ۔ بعد مشاعرہ محفل سماع منعقد ہوگی ۔ 24 دسمبر کو محفل ہوگی ۔ بعد عشاء سماع رنگ چادر گل تقسیم تبرکات ناظم جلسہ منور علی قادری معتمد مشاعرہ اسلم فرشوری ہوں گے ۔ مراسم عرس جانشین حضرت نذر محبوب شاہ قادری ، مولانا منصور احمد شاہ قادری قیصر بابا انجام دیں گے ۔ بالا نگر تا درگاہ شریف خصوصی بسس چلائی جائیں گی ۔۔

عرس شریف
٭٭ عرس حضرت سید امام علی شاہ قادریؒ بمقام درگاہ شریف بالا پور 26 تا 28 صفر مقرر ہے ۔ 26 صفر بعد نماز مغرب صندل مالی 27 صفر بعد عشاء محفل چراغاں 28 صفر بعد ختم القرآن تقاریب عرس کا اختتام عمل میں آئیگا ۔ مراسم عرس سجادہ نشین جناب سید سلطان محی الدین قادری انجام دینگے ۔۔

تجوید و قرات کی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا سید ابوالحسن علی ندوی میموریل سنٹر اے این ایس پلازہ ملے پلی میں جمعہ ، ہفتہ اور پیر بعد نماز عشاء تجوید و قرات کی کلاسیس لیں گے ۔ خواہش مند احباب 9949400180 پر ربط کریں ۔۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی جنرل سکریٹری مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامع مسجد ابراہیمی ، قادر باغ رنگ روڈ اور بروز اتوار بعد نماز مغرب جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں منعقد شدنی محفل درس قرآن مجید و تفسیر سے خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ مسجد حسینی وجئے نگر کالونی روبرو آئی ٹی آئی گلڈ میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی قرآن مجید کا درس دیں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز کا مرکزی درس قرآن مجید بروز جمعہ مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر شیخ عثمان تذکیر بالقرآن پیش کرینگے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ گلشن کالونی سات گنبد مسجد نور درس قرآن بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ سید اسد اللہ تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ بورہ بنڈہ میں درس قرآن بمکان سید اشتیاق احمد سائٹ نمبر 1 منعقد ہوگا ۔ درس قرآن بعد نماز عشاء مولانا رکن الدین ندوی دینگے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ او یو کالونی شیخ پیٹ میں اجتماع سیرت محسن انسانیتؐ بمکان محمد اسماعیل بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔۔

کل ہند مجلس تعمیر ملت کی محفل سیرت ؐ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے منائے جانے والے 65 ویں جلسہ یوم رحمتہ للعالمین ﷺ و یوم صحابہ ؓ کے ضمن میں منعقد شدنی چار محافل سیرت کی تیسری محفل سیرت 21 دسمبر کو ساڑھے دس بجے دن گلشن خلیل مانصاحبہ ٹینک روبرو گارڈن ٹاور زیر صدارت جناب محمد عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت منعقد ہوگی ۔ محفل سیرت مولانا سید بدیع الدین صابری بعنوان ’ رسول اکرم ؐ کی بعثت کا مقصد ‘ مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد ’ فتح مکہ تاریخ انسانی کا بے مثال معرکہ ‘ جناب عمر احمد شفیق ’ رسول اکرم ؐ انسانی زندگی کے داعی انقلاب ‘ اس محفل سیرت کا آغاز قاری محمد سلیمان کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ نعت شریف جناب شاہ نواز ہاشمی پیش کریں گے ۔ اس محفل سیرت میں ڈاکٹر محمد متین الدین قادری درس قرآن دیں گے ۔۔

مسجد چوک میں آج یوم مجدد الف ثانی ؒ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : جلسہ یوم مجدد الف ثانی امام ربانی شیخ احمد فاروقی سرہندی نقشبندی ؒ کا انجمن سیف الاسلام کے زیر اہتمام جامع مسجد چوک میں 19 دسمبر بعد نماز جمعہ زیر سرپرستی صدر مفتی جامعہ نظامیہ منایا جائے گا ۔ مولانا محمد خواجہ شریف صدارت کریں گے ۔ مولانا سید روف علی قادری ملتانی ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری کے خصوصی خطابات ہوں گے ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری داعی و نگران جلسہ تعارفی و افتتاحی خطاب کریں گے ۔ حضرت سید شاہ محمد راجو حسینی ، حضرت سید شاہ نور الاصفیاء روحی اعظمی شاہ ولی اللہی مولانا خواجہ سید ابوتراب شاہ قادری قدیری ، حضرت الحاج محمد ہارون نقشبندی حال مقیم مدینہ شریف مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا سید شاہ کاظم محی الدین قادری شرفی صدر استقبالیہ اور ڈاکٹر حسن محمد نقشبندی ناظم جلسہ اور مولانا غلام خواجہ سیف اللہ سلمان سہروردی معتمد استقبالیہ نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔

چہل درود و سلام اور منتخب نعتیں کی
مفت تقسیم
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : ڈاکٹر محمد عباس خاں جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع رنگاریڈی کے بموجب مولانا مقصود احمد طاہر بانی و ناظم جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم این ٹی آر نگر و صدر جمعیتہ علماء ضلع رنگاریڈی کی مرتب کردہ جس میں رسالہ چہل درود و سلام کے علاوہ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی ، حضرت مولانا اشرف علی تھانوی ، مولانا قاری سید صدیق احمد باندویؒ نیز حضرت مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی اور مولانا حمید الدین عاقل حسامی کا نعتیہ کلام بھی اس رسالہ میں شامل ہے ۔ اس طرح بندگان خداو عاشقان رسول ﷺ کے لیے ایک سہولت پیدا کردی ہے ۔ خواہش مند حضرات فون نمبرات 9885556406 ۔ 9393556406 پر ربط کریں ۔۔

بضمن یوم رحمتہ للعالمینﷺ و
یوم صحابہؓ پر اجلاس
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے منائے جانے والے جلسہ یوم رحمتہ للعالمینﷺ و یوم صحابہؓ کے استقبالیہ کا چھٹا اجلاس 19 دسمبر بعد نماز مغرب صدر دفتر تعمیر ملت مدینہ منشن نارائن گوڑہ پر زیر نگرانی جناب سید جلیل احمد ایڈوکیٹ صدر استقبالیہ منعقد ہوگا ۔۔

مرکزی جلوس واپسی اہل حرم ؐ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : بانی کل ہند مرکزی جلوس واپسی اہل حرم ؐ نے کہا کہ 21 دسمبر کو 10 بجے دن چھلہ مولا علی املی بن یاقوت پورہ سے شہر حیدرآباد کا کل ہند مرکزی جلوس واپسی اہل حرم برآمد ہوگا ۔۔

عرس شریف
٭٭ شیخ الحدیث حضرت ابوتراب علی صدیقیؒ المعروف بہ علی پاشاہ ؒ فرزند و جانشین بحرالعلوم کا عرس شریف 19 تا 21 دسمبر بارگاہ بحرالعلوم صدیق گلشن منعقد ہوگا ۔ 19 دسمبر کو عصر تا مغرب ختم قرآن اور بعد نماز مغرب حلقہ ذکر اور بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی ۔ دوسرے دن محفل چراغاں منعقد ہوگی۔ عصر تا مغرب قصیدہ بردہ شریف بعد نماز مغرب حلقہ ذکر اور پھر محفل سماع منعقد ہوگی ۔ 21 دسمبر کو 8 تا 11 بجے صبح ختم قرآن اور بعد ازاں محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ دوپہر 2 تا 5 بجے خواتین کو زیارت کا موقع دیا جائے گا ۔۔

جشن اعلحضرت حضرت محدث بریلوی ؒ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : حافظ محمد امن رضا کے بموجب 19 دسمبر مسجد صابریہ پدما نگر ملک پیٹ ، بعد نماز مغرب جلسہ جشن اعلی حضرت امام احمد رضاؒ مقرر ہے ۔ جس میں نعت خواں حضرات مسرس محمد حاجی رضوی ، محمد عادل رضوی اور مقرر خصوصی مولانا مفتی عطا الحسن مصباحی خطاب کریں گے ۔ دیگر علماء کرام میں مولانا جاوید رضوی ، مولانا عبدالستار خطاب کریں گے ۔۔

جشن میلاد النبیؐ و سمینار
بعنوان :علم فقہ اور جامعہ نظامیہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : حافظ محمد جواد صدیقی کے بموجب 28 دسمبر کو 10 بجے دن سالانہ جشن میلاد النبیﷺ ، جلسہ تقسیم اسناد وعطائے خلعت مقرر ہے ۔ صدارت مولانا محمد خواجہ شریف اور مہمانان خصوصی مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا محمد عبدالمجید نظامی ، مولانا محمد عبدالرحیم قریشی ہوں گے ۔ 21 دسمبر کو 10 بجے دن اردو مسکن خلوت میں ایک علمی سمینار بعنوان علم فقہ اور جامعہ نظامیہ بضمن صد سالہ عرس حضرت شیخ الاسلام عارف باللہ حافظ محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ ؒ بصدارت مولانا محمد خواجہ شریف مہمان خصوصی ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ ہوں گے جس میں ملک کے ممتاز علماء کرام اپنے علمی و تحقیقی مقالات پیش کریں گے اور 25 دسمبر کو 8 بجے شب بزبان عربی اور اردو نعتیہ مشاعرہ بصدارت مولانا محمد خواجہ شریف منعقد ہے ۔ جس میں بحیثیت ناظم مشاعرہ مولانا ڈاکٹر سید جہانگیر ، محترم خواجہ ابوتراب قدیری ، جناب احمد پاشاہ قادری شرکت کریں گے ۔۔

مدحتی محفل بیاد حضرت شہنشاہ نقشبندؒ و
مجدد الف ثانیؒ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : مرکزی انجمن سیف الاسلام کے زیر اہتمام حضرت سیدنا شہنشاہ نقشبند سید محمد بہا الدین نقشبند بخاری ( روس ) و حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی فاروقی ( سرہند پنجاب ) کی یاد میں مدحتی محفل 21 دسمبر کو بعد نماز عشاء دارالعلوم سیف الاسلام مسجد تیغ جنگ خلوت مقرر ہے ۔ مولانا قاضی محمد عبدالقادر صوفی ثانی مولانا سید قادر محی الدین جنید پاشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا محمد اللہ شاہ قادری سرخیل بابا ، مولانا حافظ صوفی سیف احمد قادری شاہ ولی اللہی سجادہ نشین روضہ الصوفیہ ، مولانا حافظ شیخ فرید الدین زاہد چشتی قادری جانشین ابوالفیضان وغیرہ مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ مدح خواں حضرات مدحت نقشبندیہ و مجددیہ پیش کریں گے ۔ مولانا سید شاہ نصر الحق قادری نگرانی کریں گے اور مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی صدارت کریں گے ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری افتتاحی کلمات پیش کریں گے ۔۔

مجلس اہل سنت و جماعت کا
تحریری مقابلہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : کل ہند مجلس اہل سنت و جماعت کا میلاد تحریری مقابلہ 20 دسمبر کو 11 بجے دن تا 12 بجے دن طلباء وطالبات کے لیے صرف ایک گھنٹہ زین فنکشن ہال اندرون تالاب کٹہ میر جملہ منعقد ہوگا ۔ جس کا عنوان ’ وسیلۃ النبیﷺ ‘ رکھا گیا ہے ۔ 14 تا 18 سال عمر والے حصہ لے سکتے ہیں ۔ انعامات اور اسناد بتیسویں مرکزی جلسہ عید میلاد النبیﷺ میں دئیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے لیے 8096817209 پر ربط کریں ۔۔

ملک پیٹ میں
آج جلسہ استقبال ماہ ربیع المنور
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : نور منشن ملک پیٹ نلگنڈہ چوراہا پر 19 دسمبر کو 7 بجے شام زیر سرپرستی قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ و زیر نگرانی مولانا سید شاہ احمد نور اللہ حسنی حسینی قادری سجادہ نشین آستانہ ٹیکمال جلسہ استقبال ماہ ربیع المنور مقرر ہے ۔ جس سے علماء کرام و مشائخ عظام مخاطب کریں گے ۔ اس موقع پر 92 سالہ قدیم و مقبول عام دینی علمی ، مذہبی و اصلاحی ماہنامہ صوفی اعظم حیدرآباد دکن میں شائع شدہ مختلف موضوعات پر 63 چنندہ ارشادات مصطفوی ؐ کی عام فہم توضیح و تشریح کا منفرد مجموعہ موسوم بہ اسم تاریخی رشحات حدیث مرتبہ قاضی سید شاہ مصطفی علی صوفی سعید قادری کی رسم اجراء عمل میں آئے گی ۔۔

جشن میلاد النبیؐ کانفرنس
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : سنی یونائٹیڈ فورم آف انڈیا کی جانب سے جشن میلاد النبیؐ کانفرنس 19 دسمبر کو بعد نماز مغرب اردو مسکن خلوت میں منعقد ہوگی ۔ اس جلسہ کو فضیلت الشیخ علی عباسی امام بیت المقدس فلسطین مخاطب کریں گے ۔ صدارت مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ کریں گے اور مہمان خصوصی مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید صدیق حسینی عارف قادری ، مولانا سید ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، نواب سید افسر امیر الدین ( کینڈا ) شرکت کریں گے جب کہ مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری مخاطب کریں گے ۔۔

قبل نماز جمعہ ڈاکٹر شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ ٹھیک سوا بارہ بجے دن بمقام مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور ٹھیک سوا بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں عامتہ المسلمین سے شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔

ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامع مسجد سنجیوا ریڈی نگر میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن نقشبندی سیول سرجن کا خطاب ’برادران وطن میں خاتم النبین ﷺ کا تعارف ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندی کا لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔

تقریب استقبال ماہ میلاد النبیؐ و آغاز
انتظامات عرس حضرت تاج العرفاء
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ (شرفی چمن ) کے زیر اہتمام تقریب استقبال ماہ میلاد النبیؐ ربیع الاول شریف و آغاز انتظامات عرس سراپا قدس حضرت تاج العرفاء 20 دسمبر کو حمیدیہ واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم زیر نگرانی ڈاکٹر سید شاہ محمد حمید الدین حسینی قادری شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء شرفی چمن منعقد ہوگی ۔ بعد نماز عصر تا مغرب تلاوت قرآن مجید ، بعد نماز مغرب قصیدہ بردہ شریف ، بعد نماز عشاء خصوصی خطاب نگران محفل بہ عنوان ’ ظہور قدسیؐ ‘ بعد ازاں پیشکشی گلہائے عقیدت ، سلام بہ بارگاہ خیر الانام و دعائے سلامتی ہوگی ۔ بعد از تقسیم تبرک نعتیہ منقبتی طرحی مشاعرہ بہ طرح ’ شفاعت رسولؐ خدا کررہے ہیں ‘ منعقد ہوگا ۔۔

حمیدیہ میں طرحی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : آئی ہرک کے زیر اہتمام 20 دسمبر کو حمیدیہ واقع درگاہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم سالانہ طرحی مشاعرہ بہ طرح ذیل : ’ شفاعت رسولؐ خدا کررہے ہیں ‘ زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین حسینی قادری شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء شرفی چمن منعقد ہوگا ۔ ٹھیک 10 بجے مشاعرہ کا آغاز ہوگا ۔۔

عرس شریف
٭٭ عرس شریف حضرت سید امام علی شاہ الحسنیٰ الحسینی القادری کا آغاز 20 دسمبر کو ہوگا ۔ بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف ، بعد مغرب برآمد صندل مالی ، ازدرہ امامیہ تا درگاہ شریف پہونچے گا ۔ بعد ازاں صندل مالی عمل میں آئے گی ۔ 21 دسمبر کو بعد مغرب قصیدہ بردہ شریف و چادر گل بہ مزار مبارک حضرت ممدوح مقرر ہے ۔ اختتامی جلسہ 22 دسمبر کو بعد نماز فجر قرآن خوانی و سلام نبی رحمت ؐ پر ہوگا ۔ سرپرستی مولانا سید شیر الدین الحسنی الحسینی اور مولانا سید رشید محی الدین الحسنی الحسینی القادری کریں گے ۔۔

ابراہیمی جنتری کی رسم اجراء، مولانا محمد وزیر علی جامعی و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 18 ڈسمبر (پریس نوٹ) حافظ محمد رضی الدین خاکی سیوانگری کے بموجب چھتہ بازار عقب جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں زیرصدارت مولانا محمد وزیرعلی جامعی صدر انتظامی مجلس جامعہ عربیہ سیوا نگر ابراہیمی جنتری کی رسم اجراء تقریب منعقد ہوئی جس کے مرتب مولانا محمد ذکی الدین راہی حسامی سیوانگری بانی و مہتمم دارالعلوم ابراہیمیہ اسبسطاس ہلز کالونی ہیں۔ ابتداء میں مولانا سید عظیم الدین سبیلی نائب صدر المدرسین جامعہ عربیہ سیوا نگر نے کہا کہ وقت کے صحیح قدر دانوں کیلئے اپنے وقت کے بہتر استعمال کرنے کیلئے ایک ڈائری کی شکل میں 2015ء جدید سال کی ابراہیمی جنتری کو شائع کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مرتب جنتری مولانا راہی مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ مولانا ظفر محمود اعجاز القاسمی صدر مدرس دارالعلوم بلال ؓ جھرہ نے کہا یہ جنتری وقت کے قدردانوں کیلئے بیحد مفید ہے جس میں دعائیں، خطبات، دعائے عقیقہ و قربانی، نماز جنازہ کا طریقہ اور ساتھ ہی شہر حیدرآباد کے مشہور علماء و اکابر حضرات کے فون نمبرات، اوقات نماز وغیرہ شامل ہیں۔ وہ سید ابراہیم مظاہری حیدرآبادی ؒ سابق مہتمم جامعہ عربیہ سیوا نگر ہیں۔ اس جنتری کی طباعت پر مولانا راہی کو مبارکباد دی اور ابراہیمی جنتری کی رسم اجراء انجام دی۔ مولانا حافظ غلام مجتبی القاسمی اور مولانا حافظ محمد ذکی الدین راہی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر محبان جامعہ شریک تھے جن میں قابل ذکر الحاج محمد اکرم علی، الحاج محمد برکت علی، ایل محمد رفیع الدین اور ڈی محمد فیاض شامل ہیں۔

اسکول پرنسپلس کیلئے تربیتی پروگرام
حیدرآباد ۔ 18 ڈسمبر (راست) ماسٹر اسکول آف مینجمنٹ این سی آر دہلی جو شمالی ہندوستان کا نامور مینجمنٹ کالج پچھلے 20 سال سے مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کی تعلیم و تربیت میں خدمت انجام دے رہا ہے جو 20 ڈسمبر ہفتہ کو ایک دن کا تربیتی پروگرام بعنوان ’’اسکول ایڈمنسٹریٹرس کیلئے تربیتی پروگرام‘‘ ہوٹل گرانڈ پلازا نامپلی پر رکھا ہے۔ خواہشمند اسکول پروموٹرس سکریٹری و کرسپانڈنٹ پرنسپلس و وائس پرنسپلس فون نمبر 9246532632 پر ربط کریں۔
مجلس درود شریف
حیدرآباد ۔ 18 ڈسمبر (راست) پروفیسر مولانا سید جہانگیر جامعتہ الحرمین الشرفین العربیہ الاسلامیۃ النموذجیتہ کے بموجب مجلس درود شریف کی آٹھویں مجلس روز جمعہ بعد نماز عصر مجلس حضرت سعدالدین ؓ واقع تارناکہ عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس منعقد ہوگی۔ یاد رہے کہ جمعہ کے دن درود شریف درحقیقت اللہ کی جانب سے امت محمدیہ کیلئے ایسا عطیہ ہے جس کا کوئی بدل نہیں ہے۔ لہٰذا جمعہ کے دن خاص طور پر بعد نماز عصر دعا کی قبولیت کیلئے مجرب بتلایا گیا ہے۔