انتقال

حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (راست) حضرت سید عبدالکریم اسحاقی ولد حضرت سید یحییٰ اسحاقی مرحوم کا اتوار کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22ڈسمبر بروز پیر صبح 11بجے مسجد حضرت سید خوندمیرمخصوصیؒ ، چنچل گوڑہ میںادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ حضرت بندگی میاں راج محمد ؒ ‘ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے 8019808323 پر ربط کریں۔

تلنگانہ میں کانگریس کو فعال بنانے کی مساعی

حیدرآباد 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو ازسرنو سرگرم اور فعال بنانے کے ساتھ ساتھ کارکرد بنانے اور پارٹی کارکنوں میں ایک نیا اعتماد پیدا کرنے کے لئے پردیش کانگریس کمیٹی ریاست تلنگانہ نے اقدامات کا آغاز کیا ہے اور اس سلسلہ میں کانگریس ہائی کمان کی ہدایت کے مطابق ریاست تلنگانہ کے تمام تر علاقوں (تمام اضلاع

عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر ادارہ سیاست سے حجامہ کیمپ کا انعقاد

حیدرآباد 21 ڈسمبر (پریس نوٹ) ادارہ سیاست کی جانب سے 21 ڈسمبر کو عابد علی خان آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین صبح 9 تا 2 بجے دن منعقد ہوا۔ اس کیمپ کی نگرانی ماہر حجامہ ڈاکٹر یُسریٰ فاطمہ نے کی۔ کیمپ سے مختلف امراض سے متاثرہ خواتین نے استفادہ کیا۔ ڈاکٹرس نے مختلف امراض جیسے تھائیرائیڈ، Synositis ، سوریاسیس، ان

جنوبی ایشیاء ممالک کے سرجنس کی سالانہ کانفرنس

حیدرآباد 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھرر اؤ 27 ڈسمبر کو 6 بجے شام حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر مادھا پور ہائی ٹیک سٹی میں جنوبی ایشیائی ممالک کے سرجنس کی 74 ویں سالانہ کانفرنس (Asicon-2014) کا افتتاح کریں گے۔ جبکہ ڈپٹی چیف منسٹر امور صحت و طبابت ڈاکٹر ٹی راجیا اس کانفرنس میں بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کری