مسلمانوں کو حضور اکرمؐ کے اُسوہ حسنہ کو اپنانے کا مشورہ

سنی یونائٹیڈ فورم کی میلاد کانفرنس ، علامہ یعقوب عباسی کا خطاب
حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (فیاکس) سنی یونائٹیڈ فورم آف انڈیا کے زیراہتمام اُردو مسکن خلوت میں منعقدہ میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضیلتہ الشیخ علامہ یعقوب عباسی امام قبلہ اول مسجد اقصی فلسطین نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنائیں۔ حضور کے اخلاق و کردار کو اپنائیں۔ جب تک لوگ حضور اکرمؐ کی کامل اتباع و عشق محبت نہیں کریں گے، دونوں جہاں میں سرخروی حاصل نہیں کرسکتے۔ اس کانفرنس کی نگرانی مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سنجادہ نشین درگاہ شریف خاموشؒ امیر جامعہ نظامیہ نے کی۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں مولانا سید فضل اللہ قادری الموسوی ،مولانا سید حسن ابراہیم حسینی المعروف سجاد پاشاہ قبلہ، مولانا سید اکرام پاشاہ تخت نشین، مولانا سید احمد الحسینی، مولانا مفتی قاسم صدیقی تسخیر، مولانا مشہود احمد اور دوسرے علمائے کرام، مشائخ عظام، سنی تنظیموں کے ذمہ داران اور دیگر موجود تھے۔ حافظ محمد خان قادری نے کارروائی چلائی۔ مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری نے مہمان کی شال پوشی کی۔ آخر میں مولانا سید قبول بادشاہ قادری شطاری کی دعا پر کانفرنس اختتام کو پہنچی۔