بچوں کے کھیل کود پر بڑوں کا نظر نہ رکھنے کا شاخسانہ

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گھر میں کمسن بچوں کے کھیل کود اور بچکانی حرکتیں کافی نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے اور بچوں کے کھیل کود پر نظر نہ رکھنا خود بچوں کے علاوہ بڑوں کے لئے بھی نا قابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے ۔ ایک ایسا ہی واقعہ قلعہ گولکنڈہ کے علاقہ جنسی بازار میں پیش آیا جہاں 9 سالہ سمیہ فرحین حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئ

بہنوائی کے مکان میں برادر نسبتی کی خودکشی

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بہنوائی کے مکان میں رہنے والے برادر نسبتی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 21 سالہ ناگاراجو نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ناگاراجو ڈگری سال آخر کا طالب علم تھا جو پدا عنبرپیٹ کے علاقہ میں اپنے بہنوائی کے مکان میں رہتا تھا ۔ اس کا اپنا مکان کوہیڈا حیات نگر بتایا گیا ہے

دوران کام کمپنی سے باہر آنے والے شخص کی موت

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ ملایا جوجنکل واڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ ایک کنسٹرکشن کمپنی میں ملازمت کرتا تھا ۔ وہ مستان نگر مادھاپور میں واقع ایک کمپنی میں کام کے دوران کمپنی سے باہر نکلا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملایا نجی مصروفیات کے سبب کم

پینے کے پانی کی سربراہی پراجکٹ کی تعمیر میں چندرابابو رکاوٹ

حیدرآباد۔ 3۔ڈسمبر (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ حیدرآباد کو پینے کے پانی کی سربراہی سے متعلق پراجکٹ کی تعمیر میں چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کو یہ بات منظور نہیں کہ کرشنا ندی سے حیدرآباد کو پانی سربراہ کیا جائے۔ تلنگانہ بھون میں پریس کانفر

بابری مسجد کی بازیابی کیلئے خواتین کا دعائیہ اجتماع

حیدرآباد ۔ /3 ڈسمبر (راست) خواتین سعیدآباد کی پریس نوٹ کے بموجب خواتین سعیدآباد کی جانب سے بازیابی بابری مسجد کیلئے /5 ڈسمبر کو چار بجے شام ایک دعائیہ اجتماع عیدگاہ اجالے شاہؒ سعیدآباد منعقد کیا جارہا ہے ۔ تاکہ 22 برس کے اس طویل اور صبر آزما عرصہ میں ہم مسلمانان ہند کی جانب سے بازیابی بابری مسجد کی جدوجہد کے سلسلہ میں جو بزدلی اورغفلت

اصلاح معاشرہ اور نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت

حیدرآباد 3 ڈسمبر (پریس نوٹ) پیس آرمی کے ارکان کا ایک 50 رکنی وفد صدر پیس آرمی جناب سید محمود علی کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر پی ست نارائن سے ان کے دفتر پر ملاقات کرتے ہوئے امن و اصلاح معاشرہ کے شعور کو بیدار کرنے پروگرام منعقد کرنے ملاقات کی۔ محمود علی نے تمام اراکین کا فرداً فرداً ڈی سی پی ساؤتھ زون سے تعارف کروا

یونی نار کا سوچھ بھارت ابھیان

حیدرآباد 3 ڈسمبر (پریس نوٹ) یونینار جو ہندوستان کے تیزی سے اُبھرتے ہوئے ٹیلیکام آپریٹرس میں سے ایک ہے، آندھراپردیش میں آپریشن کے 5 سال کی تکمیل کرچکا ہے۔ اس کی پانچویں سالگرہ کے نشانہ کیلئے کمپنی نے محبوبیہ گورنمنٹ گرلز کالج حیدرآباد پر کلیننگ ڈرائیو کا انعقاد کیا ہے۔ صفائی پسندی کی اس ڈرائیو میں یونینار کے نمائندے شامل تھے۔

حکومت دیگر طبقات کیساتھ معذورین کی فلاح و بہبود کے عہد کی پابند

حیدرآباد ۔ 3 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت تمام طبقات بالخصوص معذورین کی فلاح و بہبود کے عہد کی پابند ہے ۔ ملک بھر میں پہلی مرتبہ ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے معذورین کو فراہم کئے جانے والے 500 روپئے ماہانہ وظائف کی رقم کو اضافہ کرتے ہوئے 1500 روپئے کیا گیاہے ۔ ریاستی وزیر فینانس مسٹر ای راجندرا نے عالمی یوم معذورین کے موقع پر

فٹ پاتھ پر سونے والوں کو سردی سے بچانے پولیس کا مثالی اقدام

حیدرآباد 3 ڈسمبر (نمائندہ خصوصی) ڈسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی ریاست تلنگانہ خصوصی طور پر شہر حیدرآباد کو سردی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ شام ہوتے ہوتے شہر کی ٹریفک میں بھی نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے اور لوگ سڑکوں کے کنارے آگ جلاکر خود کو گرم رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ خوشحال اور مالدار افراد کو اپنے نرم اور آرام دہ

آرٹیکل 370 پر بی جے پی کی سیاسی شعبدہ بازی

نگروٹا (جموں و کشمیر) ۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کی نفرت انگیز تقریر کے تنازعہ کے پیش نظر چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ کشمیری عوام سے معذرت خواہی کریں۔ انہوں نے آج یہاں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک مسلم

ضامن روزگار اسکیم کیلئے فنڈس کی اجرائی کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریسی ارکان نے آج یہ شکایت کی ہے کہ ضامن روزگار اسکیم کے تحت دیہاتوں میں مزدوروں کو ماہ مئی سے اجرتیں ادا نہیں کی جارہی ہے جس کے باعث تلاش روزگار کیلئے غریب عوام شہری علاقوں کو نقل مکانی پر مجبور ہور ہے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے فی افلور مداخلت کر کے اس رجحان کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ لوک سبھا م یں

دہلی کے چرچ میں آتشزدگی واقعہ، اندرون دو ماہ تحقیقات مکمل

نئی دہلی ۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ مشرقی دہلی کے ایک چرچ میں پیش آئے آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم (SIT) تشکیل دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جوائنٹ کمشنر دہلی پولیس کی زیر قیادت تحقیقاتی ٹیم کو اندرون دو ماہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ وزیر داخلہ نے

اترپردیش کے 2 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی سفارش

لکھنو ۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے لوک ایوکت جسٹس این کے مہروترا نے بی جے پی اور بی ایس پی سے وابستہ 2 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کیلئے گورنر رام نائک کو خصوصی سفارش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایس پی کے اوما شنکر سنگھ اور بی جے پی کے بجرنگ بہادر سنگھ کے خلاف ابھی تک حکومت کے کمنٹراکٹ حاصل کرنے کا الزام ہے ۔ مسٹر مہرہ پترا

سکّوں پر مذہبی علامتوں کا دستور اجازت نہیں دیتا:ہائیکورٹ

نئی دہلی ۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج مرکز کے اس اقدام پر سوال اٹھایا ہے کہ سکّوں کی اجرائی کے ذریعہ مذہبی تہواروں کی یاد منائی جائے۔ مرکز نے فیصلہ کیا ہے کہ سکّوں پر مذہبی تصاویر یا علامتیں چھاپ کر انہیں جاری کیا جا ئے۔ عدالت نے کہا کہ کسی بھی سکے پر مذہبی علامتوں کی دستور اجازت نہیں دیتا۔ ہمارا دستور اس بات کی اجاز

مہاراشٹرا میں جاریہ سال 1,022 کسانوں کی خودکشی

ممبئی ۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کسانوں کی خودکشیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس نے کہا کہ ان کی حکومت کسانوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے شبانہ روز کام کر رہی ہے اور انہیں ضروری امداد کیلئے مرکزی حکومت سے 4,500 کروڑ کے معاشی پیکیج کی درخواست کی گئی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ خشک سالی اور فصلوں کے نقصان سے دل

بنگلورو میں 3 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ

بنگلورو ۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلورو کے ایک خانگی اسکولی احاطہ میں ایک 3 سالہ لڑکی کے ساتھ غیر شائستہ سلوک کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ بنگلورو میں گزشتہ چند ماہ میں اس طرح کا یہ پانچواں واقعہ ہے ۔ متاثرہ لرکی کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے 30 نومبر کو اسکول اٹنڈر کو گرفتار کرلیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے کمسن لڑکی کے ساتھ دو مرتبہ ف

گہرے سمندر میں پاکستانی جہازوں کی موجودگی سے جہادی خطرہ

نئی دہلی۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بحری سربراہ آر کے دھون نے آج کہا کہ گہرے سمندر میں پاکستانی جہاز کی موجودگی ایک جہادی خطرہ محسوس کی جارہی ہے۔ انہوں نے ستمبر میں ایک پاکستانی بحری جہاز کے اغواء کیلئے عسکریت پسندوں کی جانب سے کی گئی کوشش کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحری راستوں سے دہشت گردی کے خطروں کا اضافہ ہورہا ہے اور ہماری فوج ا