کیندریہ ودیالیہ اسکولس میں 2015 سے تعلیم کا آغاز : کے سی آر

حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست تلنگانہ کیلئے منظورہ کیندریہ ودیالیہ میں آئندہ تعلیمی سال 2015 سے تعلیم کا آغاز کرنے کیلئے متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایات دی اور بتایا کہ ضلع نلگنڈہ کے مریال گوڑہ اور تنگا ترتی، ضلع ورنگل کے محبوب آباد، ضلع عادل آباد کے منچریال، کریم نگر ضلع کے

زیورات کے تاجر کو لوٹنے والی اڈیشہ کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس اور ساؤتھ زون پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں زیورات کے تاجر کو لوٹنے کے واقعہ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ہتھیار بھی برآمد کرلئے گئے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے کہا کہ 30نومبر کو اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے گوتم لنکا اور ا

سنتوش نگر میں دن دہاڑے رہزنی کی واردات

حیدرآباد ۔ 3 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) علاقہ سنتوش نگر رکھشاپورم کالونی میں پیش آئی رہزنی کی ایک دیدہ دلیرانہ واردات میں دو موٹر سیکل سوار رہزنوں نے بندوق کی نوک پرریلوے ملازم کے قبضہ سے نقد رقم لوٹ لی ۔ تفصیلات کے بموجب 55 سالہ بالراج ساکن آر کے پورم اروندتی کالونی آج دوپہر اپنے بیٹے راجکمار جو میکس انشورنس کمپنی کا مارکٹنگ ایکزیکٹیو ہے

آنگن واڑی ٹیچرکی بدکلامی سے دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) منچال کے علاقہ میں ایک آنگن واڑی ٹیچر کی دل شکنی سے لڑکی فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ لویا پلی کے ساکن متیالو کی 22سالہ بیٹی نتوشا نے گزشتہ ہفتہ نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھاجس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نتوشا کی شادی کیلئے رشتہ تلاش کیا جارہا تھا اس لڑکی کو آنگن وا

قطر کی کمپنیوں میں بھرتیاں

حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( این ایس ایس ) اوورسیز مین پاور کمپنی کو تلنگانہ یونٹ خلیجی ملک قطر کی ایک سرکردہ کمپنی میں اسٹیل فٹر اور مارکر کے پوسٹ پر بھرتیوں کیلئے آئی ٹی آئی ملے پلی کیمپ پر ایک پروگرام منعقد کررہی ہے ۔ قطر کی اس کمپنی میں ایسی 28جائیدادیں ہیں۔ بھرتی کیلئے اقل ترین تعلیمی قابلیت ایس ایس سی ہے اور امیدواروں کو سمندری بندگاہوں

انتقال

حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( راست ) الحاج محمد یحییٰ ولد محمد ابراہیم صاحب مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246153944 ، 9642131273 ، 9246103340 پر ربط کریں۔

مذہبی خبریں

جماعت اسلامی ہند حیدرآباد کے کارکن کنونشن کا انعقاد
مولانا حامد محمد خان ، محمد اظہر الدین ، حافظ محمد رشاد الدین و دیگر کا خطاب

تلنگانہ کے کسان برقی اور پانی کی قلت سے خودکشی پر مجبور

حیدرآباد۔ 3؍ڈسمبر (سیاست نیوز)۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے کسانوں کی اموات کو روکنے اور کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کے لئے اقدامات کے طور پر 4,250 کروڑ روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ ریاست تلنگانہ کے پریشان حال کسانوں کی حالت کو بہتر بنانے اور بینکوں سے مربوط 17 ہزار کروڑ روپئے کے قرضہ جات کی معافی کے اعلان کو قابل عمل بنایا جاس

آندھراپردیش میں کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کا آغاز

حیدرآباد۔ 3؍ڈسمبر (سیاست نیوز)۔ حکومت آندھرا پردیش نے کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کے سلسلہ میں اقدامات کا عملاً آغاز کرتے ہوئے استفادہ کنندگان کی فہرست کو بہت جلد آن لائن پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے منقسم ریاست آندھرا پردیش میں موجود کسانوں کے قرضہ جات کو معاف کرنے کے اعلان کے بعد حکومت نے مکمل ادا

عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج میں آج پلاٹینم جوبلی ہال کی افتتاحی تقریب

حیدرآباد۔ 3؍ڈسمبر (سیاست نیوز)۔ جامعہ عثمانیہ کی عظیم الشان عمارت آرٹس کالج کی تعمیر کے 75 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ 75 سال قبل اس عمارت کی تعمیر آصف جاہی حکمراں نواب میر عثمان علی خاں بہادر کے دورِ حکومت میں عمل میں لائی گئی تھی۔ آرٹس کالج کی اس عمارت کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر جامعہ عثمانیہ نے آرٹس کالج میں خصوصی پروگرام منعقد کرنے کا

اقلیتی ادارہ جات میں ملازمین کی حاضری کیلئے بائیو میٹرک سسٹم

حیدرآباد۔ 3۔ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت اقلیتی اداروں میں ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے اور باقاعدہ حاضری کو یقینی بنانے کیلئے تمام دفاتر میں عصری بائیو میٹرک حاضری سسٹم متعارف کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ وقف بورڈ میں اس سسٹم پر کامیابی سے عمل آوری کے بعد حکومت نے دیگر اقلیتی اداروں میں بھی اس طرح کو توسیع دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ باوث

عثمانیہ یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم کے ڈگری، پی جی میں داخلے

حیدرآباد 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم میں انڈر گریجویشن سطح کے کورسیز بی اے، بی کام میں انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدواروں کیلئے اور پی جی کورسیز ایم اے، ایم کام، ایم ایس سی (ریاضی) میں متعلقہ مضمون سے ڈگری کامیاب امیدواروں کیلئے داخلے بغیر انٹرنس کے دیئے جارہے ہیں۔ اب دیرینہ فیس 200 روپئے کے ساتھ قطعی

تلنگانہ کیلئے خودسوزی کرنے والے سریکانت چاری کو خراج

حیدرآباد۔ 3۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ جدوجہد کے دوران 5 سال قبل آج ہی کے دن خودسوزی کرنے والے نوجوان سریکانت چاری کو ٹی آر ایس کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ نئی دہلی اور حیدرآباد میں اس سلسلہ میں مختلف پروگرام منعقد کرتے ہوئے تلنگانہ کے حصول میں سریکانت چاری کی قربانی کی یاد تازہ کی گئی۔ تلنگانہ بھون اور ایل بی نگر میں ٹ

اقلیتوں اور کمزور طبقات کی بھلائی کیلئے ٹی آر ایس حکومت وقف

حیدرآباد۔ 3۔ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت ٹی آر ایس حکومت اقلیتوں اور کمزور طبقات کی بھلائی کیلئے خود کو وقف کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں اور کمزور طبقات کی بھلائی اور ترقی کیلئے حکومت نے کئی منفرد اسکیمات کا آغاز کیا ہے۔ جناب محمود علی نے آج تلنگانہ بھون میں ٹی آر ای

بھگوان دیوی ہاسپٹل میں کمسن کے کولہے کا کامیاب آپریشن

حیدرآباد 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈاکٹر اوم پرکاش اگروال نے بھگوان دیوی ہاسپٹل میں دو سالہ بچے کی کولہے کی ہڈی کے جوڑ کا کامیاب آپریشن انجام دیا۔ انھوں نے بتایا کہ تین گھنٹے طویل آپریشن کو بڑی ہی کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ ڈاکٹر اوم پرکاش اگروال نے بتایا کہ ایسے بہت کم بچے ہوتے ہیں جو پیدائشی طور پر متاثر ہوتے ہیں اس بچے کی کولہے کی ہڈی

رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کی ہینڈبُک کا رسم اجراء

حیدرآباد۔3ڈسمبر(سیاست نیوز)ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے سرکاری ملازمین کو عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کی کڑی قراردیتے ہوئے کہاکہ عوام تک حکومت کی فلاحی اسکیمات کو پہنچانے میں تلنگانہ حکومت کے سرکاری ملازمین کا اہم رول ناگزیر ہے۔ آج احاطہ سکریریٹریٹ میں واقعہ آڈیٹوریم میں تلنگانہ رجسٹریشن اینڈ اسٹام

ایس ایس سی امتحان میں سال حال کئی تبدیلیاں

حیدرآباد 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایس ایس سی امتحان میں سال حال کئی تبدیلیاں کی گئیں۔ پہلے درسی کتب بدل گئے، امتحانی اسکیم کو بدلا گیا۔ 100 نشانات کے بجائے بورڈ کے 80 نشانات اور 20 نشانات انٹرنل کے رکھے گئے اور کامیابی کے لئے 35 نشانات دونوں کو ملاکر دیکھا جائے گا اور 80 میں کم از کم 27 نشانات کے حصول پر ہی انٹرنل مارکس شامل کئے جائیں گے۔ ان معل