خاتون کی دو کمسن لڑکیوں کے ساتھ خودکشی

حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز ) آصف نگر کے علاقہ جھرہ میں پیش آئے انتہائی افسوس ناک واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی جہاں شوہر کے ناجائز تعلقات ،جہیز و ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے اپنی دو کمسن لڑکیوں کے ہمراہ پانی کے سمپ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ اس کربناک منظر کو دیکھنے عوام اُمڈ پڑی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ شاہنور بیگم نے اپن

القدس پھر میدان جنگ بن گیا، اسرائیلی حملوں میں 36 زخمی، کرفیو نافذ

یروشلم۔ 4 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطین کے یروشلم میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے اور مکانات مسماری کے خلاف عوام ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اوراسرائیلی فوج کے مسلسل جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ تازہ جھڑپوں میں کم سے کم 36 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلال احمر فلسطین کے ایمرجنسی و ایمبولنس سروس کے ایک عہدیدار امین

پھانسی لیکر نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) منڈل تاڑوائی کے گنڈارمعلاقہ میںٹائی تانڈا سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ نوجوان لکشمن رات کو پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر ناگراجو نے بتایا کہ لکشمن نشہ کا عادی ہوکر آوارہ گردی کرتا تھا جس پر افراد خاندان نے اسے اپنی عادتیں بدلنے کی تاکیدکی جس سے دلبرداشتہ ہوکر پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔

امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل ناگزیر : جنرل راحیل

کراچی۔ 4 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تنازعات اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حقیقت پسندانہ کردارادا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دنیا میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کو ناگزیر قرار دیا ہے۔کراچی میں جاری آٹھویں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) 2014ء کے آخری روز خطا

انتقال

حیدرآباد /4 ڈسمبر ( راست ) محترمہ عابدہ بیگم زوجہ جناب محمد خورشید علی مرحوم موظف ناظر عدالت متوطن مدور منڈل ضلع ورنگل بنت حضرت ولی محمد شاہ قریشی قادری ؒکا بعمر 75 سال 4 ڈسمبر کو بعد نماز مغرب سوریہ پیٹ میں مختصر علالت کے بعد ان کے فرزند محمد حامد علی ( درویش ) کے مکان پر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قادری باغ عنبرپیٹ میں 5 ڈسمبر کو بعد

مہانکالی میں سنار کی خودکشی

حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مہانکالی حدود میں ایک سنار نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔پولیس کے مطابق 40 سالہ گپتا کاروبار میں نقصان سے پریشان تھا ۔ جو گن بازار سکندرآباد میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے سنار گپتا ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔