انتقال

حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد احمد قریشی ساکن بارکس کی اہلیہ کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 7 دسمبر اتوار کو بعد ظہر جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین بڑا قبرستان متصل پیلی درگاہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9985617152 پر ربط کریں ۔۔

عدم استحکام کی کوششوں کو سختی سے کچل دیا جائے

نئی دہلی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں دہشت گرد حملوں میں سکیورٹی عملہ اور شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہاکہ عدم استحکام سے دوچار کرنے والی اس طرح کی کوشش کو آہنی پنجہ سے کچل دیا جائے۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ فوج اور پولیس فورس کے شہیدوں کو میرا سلام۔ دہش

جمہوریت کی حفاظت کیلئے عسکریت پسندوں کا مقابلہ کیا جائیگا: فوجی سربراہ

سرینگر 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ نے آج کہا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پوری کیمپ پر حملہ دراصل ریاست میں جمہوری عمل کو درہم برہم کرنے عسکریت پسندوں کی جان توڑ کوشش ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بظاہر یہ حملہ، انتخابات کے تیسرے مرحلہ کو متاثر کرنے کی ایک ناکام کوشش تھی

مظفر نگر فسادات کے تحقیقاتی کمیشن کی میعاد میں توسیع

مظفر نگر 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش نے مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کے لئے قائم کردہ ایک رکنی کمیشن کی میعاد میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندرمتی ترپاٹھی نے بتایا کہ میعاد میں توسیع کے بعد تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس 11 تا 18 ڈسمبر منعقد ہوا جس کے دوران فسادات کے وقت متعین سرکاری عہدیداروں کے بیان قلمبن

بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز

بھوپال 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تبلیغی جماعت کا سالانہ عالمی اجتماع آج بعد نماز فجر شروع ہوگیا۔ شرکاء کو ہدایت دی گئی ہے کہ اجتماع گاہ میں پلاسٹک بیاگس اور تمباکو کا استعمال نہ کریں۔ عظیم الشان اجتماع میں شرکت کیلئے ملک اور بیرون ممالک سے مندوبین آرہے ہیں۔ تین روزہ اجتماع میں ممتاز علماء دین اور مبلغین اسلام مخاطب کریں گے۔انتظامی

معذرت خواہی کے بعد سادھوی کا معاملہ رفع دفع کردیا جائے : اسپیکر

اندور 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے آج کہاکہ مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے متنازعہ ریمارکس پر وزیراعظم نریندر مودی کے بیان اور خود سادھوی کی معذرت خواہی کے بعد اب یہ مسئلہ ختم کردینا چاہئے اور ایوان کی کارروائی قاعدہ کے مطابق چلائی جائے۔ انھوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی وزیر کو عہدہ سے ہٹادینے کے

مہاراشٹرا کابینہ میں توسیع کے بعد قلمدانوں کا الاٹمنٹ

ممبئی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے آج 20 رکنی مجلس وزارت بشمول شیوسینا کے 10 ارکان کیلئے قلمدانوں کو مختص کیا ہے۔ جبکہ کابینہ کی توسیع کے موقع پر کل شیوسینا کو شامل کرلیا گیا ہے۔ تاہم شیوسینا کو محکمہ داخلہ، مالگذاری اور آبی وسائل جیسے اہم قلمدان نہیں دیئے گئے جبکہ چیف منسٹر نے پہلے ہی یہ وضاحت کردی

کمسن لڑکے کو پکڑنے کی کوشش میں کانسٹبل زخمی

جموں 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون پولیس کانسٹبل کے گھریلو خادم نے آج AK-47 سے فائرنگ کردی جس میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ خودکار ہتھیار گھریلو ملازم نے اپنے آجر (خاتون کانسٹبل) کے مکان سے سرقہ کرلیا تھا۔ یہ واقعہ کل رات اُس وقت پیش آیا جب گھریلو خادم 14 سالہ اشفاق متوطن گول ضلع سانی اپنے آجر کے مکان سے اُس کے بھائی کا AK-47 بندوق

ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا لکچر

حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام 7 دسمبر منعقد شدنی 1124 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9 بجے ایوان تاج العرفاء حمید آباد واقع شرفی چمن سبزی منڈی اور دوسرا سیشن 1-30 بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی آیت جلی

کانگریس کو اپوزیشن کے موقف سے محروم کردینے پر شیوسینا کا اعتراض

ممبئی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے شیوسینا قائد ایکناتھ شنڈے کی استعفیٰ کے بعد یہ عہدہ حاصل کرنے کے لئے کانگریس اور این سی پی میں رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ ایسے میں شیوسینا نے کہاکہ کانگریس کو اپوزیشن لیڈر کے موقف سے محروم کردینا سراسر ناانصافی ہے۔

عام آدمی بھی بزنس کلاس میں سفر کرے : کجریوال

دوبئی 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج بزنس کلاس میں بیرونی ممالک کے دوروں پر اپوزیشن کی تنقیدوں کے خلاف اپنی مدافعت کرنے کیلئے خود اُٹھ کھڑے ہوگئے اور کہاکہ ہندوستان میں عام آدمی بھی ان کی طرح بیرونی ممالک کا سفر کرے۔ ابوظہبی میں ایک سمینار کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر کجریوال قومی کنوینر عام آدمی پ

امریکہ میں سیاہ فام باشندوں کی ہلاکت پر مظاہرے جاری

نیویارک ، 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سفید فام پولیس ملازمین کے ہاتھوں سیاہ فام باشندوں کی ہلاکت پر ہزاروں افراد نیو یارک سمیت دیگر بڑے شہروں میں اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ادھر انسانی حقوق کے کارکنان نے اس تناظر میں تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے بتایا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف سے نالاں ہزاروں افراد نے

ہیگل کی اچانک افغانستان آمد، فوجی انخلاء میں التواء یقینی

کابل ، 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عنقریب اپنے عہدہ سے رخصت ہونے والے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل ایک اچانک دورے پر آج افغانستان پہنچ گئے۔ افغان دارالحکومت میں انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ افغان سکیورٹی دستے طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں کے باوجود عسکریت پسندوں کو شکست دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ افغانستان میں

کشمیر میں دہشت گرد حملہ امریکہ کی جانب سے مذمت

واشنگٹن ۔ 6 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے انتخابی ریالی سے قبل کشمیر میں کئے گئے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ وہ دہشت گردی کو تمام شکلوں میں شکست دینے کیلئے ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پابند عہد ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ جمعہ کو کشمیر میں ہوئے اس حملے کی ہم سخت مذ

یمن میں امریکی ، جنوبی افریقی یرغمالوں کا قتل

صنعا (یمن) ، 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی فوٹوجرنلسٹ اور ایک جنوبی افریقی ٹیچر جنھیں یمن میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں نے یرغمال بنا رکھا تھا، انھیں بچانے کی ناکام امریکی کوشش میں ہلاک کردیا گیا ہے، حکام نے آج یہ بات کہی۔ امریکی صدر براک اوباما نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے اس دھاوے کا حکم دیا تھا جس میں لوک سومرس اور پیئر کورکی

عراق میں شراب نوشی کیخلاف داعش کی مہم

بغداد، 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) داعش کے حامیوں کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے عسکریت پسند عراق اور شام کے مختلف علاقوں سے قبضے میں لئے سگریٹوں کے ڈبے اور شراب کو جلا رہے ہیں۔ یہ تصاویر ظاہر کرتی ہیں کہ داعش کے عسکریت پسند اسلام کی شدت پسندانہ تشریح کا اپنے زیر قبضہ علاقوں میں اطلاق کرنا چاہتے ہیں۔ اسی وجہ سے دا

ایران نے عصری ڈرون طیارہ بنا لیا

تہران ۔ 6 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے 3000 کلومیٹر تک جانے والا ڈرون طیارہ بنا لیا ہے، ایرانی فوج کے ڈپٹی جنرل کمانڈنگ بریگیڈئر حسین سلامی نے یہ اطلاع دی۔ تہران میں سائنس یونیورسٹیز کے اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راڈر کے ذریعہ اس طرح کے ڈرون طیارے کا پتہ لگایا جانا ناممکن ہے۔

داعش کو نشانہ بنانے کا اعتراف:ایران

تہران ۔ 6 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) عراق میں سنی انتہا پسند تنظیم دولت اسلامی المعروف داعش کو ایرانی جنگی طیاروں کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات حال ہی میں سامنے آئی تھیں۔ امریکی حلقوں کے توسط سے منظر عام پر آنے والی ان اطلاعات کی تہران پہلے تردید کرتا رہا لیکن اب اُس نے ان حملوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ ابرا