شہر بیدر میں سرقہ کی واردات میں اضافہ

بیدر/8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر بیدر میں گذشتہ چند دنوں میں دن دھاڑے سونے کے ہار کا سرقہ ، شب کے اوقات میں مکانات میں سرقہ کئے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس لئے شہر بیدر میں پولیس طلایہ گردی میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ محکمہ پولیس کی جانب سے سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ عوام اگر مشتبہ افراد کے بارے میں پولیس کو اطل

جماعت اسلامی کے خدمت خلق کی ستائش

آرمور /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور جماعت اسلامی یونٹ کی جانب سے آرمور منڈل کے اطراف کے دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے غریب و مستحقین مرد و خواتین میں بلانکٹس ککی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس کے تحت آرمور سعیدآباد شادی خانہ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جماعت اسلامی خدمت خلق سوسائٹی کے ذمہ

کریم نگر میں سیرت النبیﷺ کے عنوان پر مقابلے

کریم نگر /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بروز ہفتہ آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کریم نگر کا ایک اجلاس صدر آئیٹا جناب مظفر الدین کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر اسکول ( جماعت ششم تا دہم ) کیلئے مختلف مقابلوں کے انعقاد کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے ۔ اس کے مطابق انشاء الللہ 21 ڈسمبر اور 25 ڈسمبر کو مختلف عنوانوں پر تق

ورنگل میں جشن فضل جاوید کا اہتمام

ورنگل/8 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب اقبال شیدائی صدر تحریکِ قلم ورنگل کی اطلاع کے مطابق ریاست کے ممتاز و بزرگ افسانہ نگار و مزاح نگارجناب فضل جاویدایم ۔ اے کی ادبی خدمات کے اعتراف میں عظیم الشان جشنِ فضل جاوید زیرِ اہتمام تحریکِ قلم ورنگل بتاریخ 13؍اڈسمبر بروز شنبہ بوقت 8-30ساعت شب بمقام مسلم کمیونٹی سینٹرمسجد النّور ملگ روڈ ہنمک

گدوال میں ٹی آر ایس ۔کانگریس کارکنوں میںجھڑپ

گدوال /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گدوال میں ہفتہ کو پولیس نے ٹی آر ایس و کانگریس کے دو متصادم گروہ کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا جہاں ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر کے راجیا کی زیر قیادت منعقد شدنی محکمہ بہبود و خواتین و اطفال کی ایک عمارت کے افتتاح کے موقع پر شہ نشین پر بیٹھنے کے مسئلہ کو لیکر تنازعہ پیدا ہوا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر راجیا

پروفیسر کودنڈا رام کا اظہار تعزیت

محبوب نگر /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر کے مشہور قانون داں جناب محمد مسعود علی فاروقی کے انتقال کی اطلاع پاکر کل شام 7 بجے پروفیسر کودنڈا رام مرحوم کی قیامگاہ واقع محبوب نگر پہونچے ، انہوں نے محروم کے فرزند محمد مجتبی علی نادر فاروقی کو پرسہ دیا اور اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک عظیم شخصیت کو کھو دیا ۔

چیرمین پریس اکیڈیمی الم نارائنا سے اظہار تشکر

عادل آباد /7 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست پریس اکیڈیمی چیرمین مسٹر الم نارائنہ مستقر عادل آباد کے ضلع پرجا پریشد ہال میں منعقدہ ’’ مہا سبھا ‘‘ میں اپنے خظاب کے دوران صحافیوں کو مسلمہ حیثیت دی جانے والی اکریڈیشن کمیٹی میں دیگر زبانوں سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندوں کے ساتھ اردو اخبار کے نمائندے کو بھی شامل کرنے کے تی

اقبال حسین صدر ایس آئی او کو مبارکباد

نظام آباد:8؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن نظام آبادکے ضلعی صدر سید عبدالنعیم ومحمد اسحاق حسین صدر AIITA نظام آباد یونٹ نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں محمد اقبال حسین کو اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس آئی او) آف انڈیا کے صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اقبال حسین جو بھینسہ ضلع عادل آ

مہادیوپور میں بونال تہوار کا انعقاد

مہادیوپور /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مہادیوپور منڈل موضع بگلور منتھنی میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکتکی ۔ جو بگلور بونال کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ یہ بونال تہوار بروز پیر کو عمل میں آیا جس میں منتھنی کے رکن اسمبلی اور ان کے اہلیہ منتھنی سرپنچ بگلور بونال میں شرکت کی ۔ اس بونال میں منتھنی سب ڈیویژن کے تین منڈلوں سے لگ بھگ

ڈپٹی تحصیلدار کے عہدوں پر ترقی

محبوب نگر /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر شریمتی جی ڈی پریہ درشنی نے ہفہت کے دن محکمہ مال کے 26 سینئیر اسسٹنٹس کو ڈپٹی تحصیلدار کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کردئے ہیں ۔ انہوں نے ضلع کے 14 ڈپٹی تحصیلداروں کے تبادلے جات کے احکامات ھبی جاری کردئے ۔ سینئیر اسسٹنٹس جو ایک عرصہ سے ترقی کے منتظر تھے ان احکامات سے ان میں مسرت کی لہر

سارک ممالک کو باہمی صیانت پر حساس رہنا چاہئے

نئی دہلی۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان پر درپردہ تنقید کرتے ہوئے آج دہشت گردی کو جنوبی ایشیا کو درپیش انتہائی حساس چیلنجس میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صرف ہر ملک کی جانب سے یہ احساس کرنے کے نتیجہ میں کہ ’’دہشت گرد اچھا یا برا نہیں ہوتا‘‘ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دہشت گردوں کو ایک جیسا

کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی ہڑتال

سرینگر۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وادیٔ کشمیر میں آج علیحدگی پسند گروپس کے عام ہڑتال کے اعلان سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے جبکہ عہدیداروں میں شہر کے چند علاقوں میں وزیراعظم نریندر مودی کے اولین انتخابی جلسہ عام کے پیش نظر امتناعی احکام نافذ کردیئے۔ عہدیداروں نے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف دو کیلومیٹر کے دائرے میں ناکہ بندی کردی۔

راج ناتھ سنگھ کی قیام گاہ کے روبرو عام آدمی پارٹی اور این ایس یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی اور این ایس یو آئی کے کئی کارکن آج حراست میں لے لئے گئے جبکہ وہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔ ایک 27 سالہ خاتون کی جمعہ کی رات ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے عصمت ریزی کی گئی تھی۔ یہ احتجاجی مظاہرہ اسی کے خلاف تھا۔ کارکن اشوکا روڈ پر آج صبح پلے کا

ہندوستان کی صیانت کیلئے مضر کارروائی نہ کرنے کا روسی

نئی دہلی۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون معاہدہ پر دستخط کے کئی ہفتے بعد روس نے آج کہا کہ وہ کوئی ایسی کارروائی نہیں کرے گا جو ہندوستان کے صیانتی مفادات کے لئے مضر ہو۔ پاکستان اور روس کا دفاعی معاہدہ پاکستان کو فوری طور پر کوئی بھی فوجی آلات سربراہ کرنے کی گنجائش نہیں رکھتا۔ روس نے کہا کہ ہندوستان، روس کا آزمودہ حل

لوک سبھا میں مائیک بند کردیا گیا،کھرگے کی شکایت

نئی دہلی۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد ملکارجن کھرگے نے آج شکایت کی کہ ان کا مائیک اس وقت بند کردیا گیا جبکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے لوک سبھا میں مرکزی وزیر کے متنازعہ تبصرہ پر بیان دینے کے بعد سوالات کرنا چاہتے تھے۔ وقفہ سوالات سے قبل یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ ایوان کی کارروائی کی دستاویزات میں بھی مرک

ایم ڈی ایم کے کا این ڈی اے سے ترک تعلق

چینائی۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وائیکو زیرقیادت ایم ڈی ایم کے نے مرکز کی این ڈی اے حکومت سے ترک تعلق کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ٹاملناڈو میں ایم ڈی ایم کے، این ڈی اے حکومت کی حلیف ہے، اس نے الزام عائد کیا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ٹاملوں کے مفادات کے خلاف کام کررہی ہے اور اس نے ریاستی عوام سے غداری کی ہے۔ ایم ڈی ایم کے کے ضلعی معتمدین کا ایک اجلا

بوسہ احتجاج پر امتناع عائد کرنے سے حکومت کا انکار

تیرواننتاپورم ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کیرالا نے آج کہا کہ وہ ’’بوسہ احتجاج ‘‘ پر امتناع عائد نہیں کرے گی۔ عوام کے ایک گوشہ نے ریاست میں اخلاقی پولیسنگ کے خلاف بطور احتجاج اس کا اہتمام کیا ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوریت میں ہر ایک کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔

بم دھمکی ،جموں ۔ دہلی ٹرین میں تاخیر

چندی گڑھ ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں سے دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس میں کوئی دھماکو مادے دستیاب نہیں ہوئے حالانکہ فوج اور پولیس نے گاڑی کو روک کر چار گھنٹے سے زیادہ وقت تک تفصیل سے تلاشی لی تھی، کیونکہ گاڑی میں بم کی موجودگی کی اطلاع وصول ہوئی تھی۔ پنجاب اور جموں و کشمیر پولیس کو چوکس کردیا گیا تھا۔

اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کی کارروائی کو پرسکون بنائیں

نئی دہلی 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے بیان پر پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے دوران حکومت نے آج رات اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلہ کو پیچھے چھوڑ دیں اور کل سے ایوان کے کام کاج کو یقینی بنائیں۔ وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے یہ اپیل کی ہے کیونکہ گذشتہ ہفتے راجیہ سبھا میں اسی مسئلہ پر ہنگامہ ہوا ہ

کانگریس کے احیاء کیلئے راہول گاندھی پر نظریں

نئی دہلی ۔7ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس پارٹی اپنی کھوئی طاقت و عظمت کی بحالی کیلئے کوشاں ہے ۔ آسام کے تین مرتبہ چیف منسٹر رہنے والے ترون گوگوئی نے کہا کہ راہول گاندھی کے اختراعی اقدامات اور سونیا گاندھی کے سیاسی شعورپن کے امتزاج سے توقع ہے کہ پارٹی کو اپنی قسمت بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ ترون گوگوئی جنہوں نے 2001ء سے آسام میں اسمبلی