انتقال

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب میر حمایت علی ولد جناب میر حشمت علی ، عمر 28 سال ساکن خلوت کا 16 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد گھانسی میاں خلوت میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد برق جنگ ، پیٹلہ برج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 18 نومبر کو بعد عصر مسجد گھانسی میاں خلوت مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9985614183 ۔ 9701225602 پر

تعلیمی نظام کو مکمل طور پر بدل دینے کی ضرورت

نئی دہلی ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہندوستان کے کئی تعلیمی اداروں میں معیار کا فقدان پایا جاتا ہے جس کا اثر راست طلبہ پر مرتب ہوتا ہے۔ انہوں نے تعلیمی نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی ضرورت ظاہر کی اور کہا کہ ذہین طلبہ کو مواقع فراہم ہونا چاہئے اور بیرونی ممالک سے باصلاحیت طلبہ ک

مرکز کو جلد فیصلوں کیلئے مجبور نہیں کیا جاسکتا : سپریم کورٹ

نئی دہلی ۔ 17 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے آج جموںو کشمیر حکومت کو واضح کیا کہ وہ سیلاب کے متاثرین کو راحت اور بازآبادکاری کیلئے 44ہزار کروڑ روپئے کے مطالبہ پر مرکز کو فوری فیصلے کیلئے مجبور نہیں کرسکتی ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو اور جسٹس اے کے سکری پر مشتمل بنچ نے کہاکہ ہم مرکز کو مجبور نہیں کرسکتے کہ کل ہی فیصلہ کرے۔ وزارت فینانس

’’میک ان انڈیا‘‘ مشن ہند۔امریکہ کیلئے استحکام بخش

نئی دہلی ۔ 17 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کے ’’میک ان انڈیا‘‘ مشن کو کامیاب بنانے کیلئے عصری نظریات کی حامل شخصیتوں اور تاجرین کی شراکرت داری بیحد ضروری ہے لہذا ہند۔امریکی مشترکہ سائنس و ٹکنالوجی پروگرام کے ذریعہ ملک کو اپنے مطلوب نشانے کو حاصل کرنے کے ا مکانات میں اضافہ ہوگا ۔ مرکزی وزیر وائی ایس چودھری نے یہ بات بتائی ۔

چین امن پسند ملک ، صدر جن پنگ کا آسٹریلیا میں خطاب

کینبرا ۔ 17 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) چینی صدر شی جن پنگ نے کہاکہ بیجنگ حکومت اپنے مقاصد کے حصول کیلئے ہمیشہ پر امن طریقہ ہی استعمال کرے گی۔آسٹریلیائی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن میں ہی نجات ہے۔ جن پنگ کی طرف سے یہ تازہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کچھ دن قبل ہی امریکی صدر براک اوباما نے ایشیا میں خطرناک تنازعات کے اب