نہرو کی پالیسیاں مستقل طور پر کارآمد : راہول گاندھی
نئی دہلی۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت پر درپردہ تنقید کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ جو لوگ جواہر لال نہرو کا نام تاریخ سے ’’مٹا دینے‘‘ کی کوشش کررہے ہیں، انہیں جان لینا چاہئے کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی پالیسیاں مستقل طور پر کارآمد ہے۔ پنڈت نہرو کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے