ہانگ کانگ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں
ہانگ کانگ۔ 19 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) چین کے خود انتظامی علاقہ ہانگ کانگ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان منگل ،چہارشنبہ کی درمیانی شب جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی ٹی وی کے مطابق دسیوں طلبا نے قانون ساز کونسل کی عمارت کے شیشے کے دروازے توڑنے کی کوشش کی تو پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کیلئے ربر کے ڈنڈے اور مرچی گیس استعمال کی۔ طلبا کے کچھ قائدین