ویملواڑہ میں کانگریس کا راستہ روکو احتجاج
ویملواڑہ ۔ /20 نومبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسمبلی میں کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے کو معطل کرنے کے خلاف آج ویملواڑہ کے آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے روبرو راستہ روکو احتجاج کیا گیا ۔ کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین اینگو منوہر ریڈی کی موجودگی میں ایک دھرنا منعقد کیا گیا ۔ تمام کانگریس پارٹی کے قائدین نے چہرہ پر سیاہ ربن لگاکر احتجاجی دھرنا کیا ۔