شاہی امام اپنے فرزند کو جانشین نہیں بناسکتے : شہاب الدین

نئی دہلی۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق رکن پارلیمنٹ سید شہاب الدین نے آج جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کی جانب سے اپنے فرزند کو جانشین بنانے کے فیصلے کا قانونی جواز طلب کرتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد ایک وقف جائیداد ہے۔ وہ اپنے فرزند کو نائب امام کی حیثیت سے تقرر نہیں کرسکتے۔

بی جے پی نیجموں عوام کا ہمیشہ استحصال کیا : آزاد

جموں ۔ 20 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے آرٹیکل 370 جیسے مسائل پر موقف تبدیل کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زعفرانی پارٹی نے ہمیشہ آرٹیکل 370 پر جموں کے عوام کے جذبات کا استحصال کیا ہے۔ بی جے پی نے اس آرٹیکل جیسے مسائل سے روگردانی کی ہے۔ قبل ازیں بھی اس طرح کے حساس مسائل کو اُٹھاکر اپنے س

2G مقدمہ :سی بی آئی ڈائریکٹر رنجیت سنہا کو دھکہ

نئی دہلی۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی ڈائریکٹر رنجیت سنہا کو سبکدوشی سے 12 دن قبل زبردست دھکہ پہنچا کیونکہ سپریم کورٹ نے 2G اسکام مقدمہ سے انہیں برطرف کردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ بعض ملزمین کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں ان کے خلاف عائد الزامات بادی النظر میں درست لگتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے غیرمعمولی فیصلہ جاری کرتے ہوئے یہ مقدمہ رنج

غزہ میں حماس نے 4 راکٹ داغے

یروشلم۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج کہا ہے کہ فلسطینی عسکری گروپ حماس نے آج تجرباتی طور پر بحیرہ روم میں 4 راکٹس فائر کئے۔ یہ تجربہ ایسے وقت کیا گیا جبکہ یہودی عبادت گاہ پر حملے کے بعد سے یہاں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 راکٹس داغے گئے۔ دو راکٹس کل دوپہر میں ، ایک رات میں اور چوتھ

مدینہ منورہ میں جنت البقیع کی توسیع

مدینہ منورہ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدینہ منورہ میں بڑے پیمانے پر شروع کردہ توسیع پراجیکٹ کے تحت تاریخی قبرستان ’’جنت البقیع‘‘ کی بھی توسیع کی جارہی ہے۔ خادم حرمین شریفین کے صدارتی دفتر کے عہدیدار نے کہا کہ تاریخ کی سب سے بڑی توسیع میں جنت البقیع کے رقبہ میں 300,000 (تین لاکھ) مربع میٹر تک اضافہ کیا جائے گا۔ مسجد نبویؐ کی توسیع کے منص

دہشت گردوں کیخلاف بیک وقت دھاوے کا منصوبہ

ڈھاکہ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور بنگلہ دیش کی سکیورٹی فورسیس سرحد کی دونوں طرف مسلم دہشت گرد کے ٹھکانوں پر بیک وقت دھاوے کرنے کا منصوبہ بنارہی ہیں، اس کے علاوہ دونوں ممالک نے سرگرم دہشت گرد تنظیموں و کارکنوں کی فہرست کا بھی تبادلہ کیا ہے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے چار رکنی وفد کا

’’دولت اسلامیہ ، اسلام دشمن تنظیم‘‘: سعودی قائدین

ویانا۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریائی دارالحکومت ویانا میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے تمام اعلیٰ قائدین نے کہا کہ نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش) کی جانب سے برپا کی جانے والی دہشت گردی اور تشدد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دولت اسلامیہ دراصل اسلام دشمن تنظیم ہے۔ شاہ عبداللہ انٹرنیشنل سنٹر برائے بین مذاہب و بین ث

شاہی امام کے فرزند کی جانشینی کا قانونی جواز نہیں

نئی دہلی۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز اور وقف بورڈ نے آج دہلی ہائیکورٹ کو بتایا کہ شاہی امام جامع مسجد کی جانب سے ان کے فرزند کو بحیثیت نائب و جانشین تقرری کوئی قانونی جواز نہیں رکھتی۔ چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس آر ایس اینڈلا پر مشتمل بینچ کے روبرو مباحث کے دوران یہ موقف پیش کیا گیا۔ عدالت تین مفادِ عامہ کی درخواستوں کی سماعت کررہی ہ