چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر ایک خاتون ماویسٹ ہلاک

رائے پور ۔ 27 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں آج سیکوریٹی فورسیس اور انتہا پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک خاتون نکسلائٹس ہلاک ہوگئی ۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اندراکرن نے بتایا کہ اواپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع جنگلات میں سیکوریٹی فورسیس کے مشترکہ دستہ اور ماویسٹوں کے درمیان طویل انکاونٹر م

گوہاٹی میں کل سالانہ پولیس کانفرنس

گوہاٹی۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آسام میں جہاد سے متعلق انتہاپسندی کے مسئلہ جائزہ لیں گے۔ شمال و مشرقی ریاستوں میں شورش پسندی اور بائیں بازو کی انتہاپسندی کے بارے میں بھی یہاں منعقد ہونے والی سالانہ پولیس کانفرنس میں غور و خوص کیا جائے گا۔ آسام کے ڈی جی پی کھیگن شرما نے کہا کہ ڈی جی

مشتبہ ماویسٹ کے ہاتھوں ایک قبائیلی ہلاک

گملا ( جھارکھنڈ ) ۔ 27 ۔ نومبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع گملا میں پریادھی کی مقام پر مشتبہ ماویسٹ نے ایک قبائیلی کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ بھیم سین ٹوئی نے بتایا کہ بودھاوا اوران کو مشتبہ عسکریت پسند نے کل رات گولی مار دی ۔ پولیس اس ہلاکت کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کررہی ہے ۔۔

مجاہدین آزادی اور معماران دستور کی گرانقدر خدمات

نئی دہلی۔/27نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج مجاہدین آزادی کے ساتھ دستور سازوں کی گرانقدر خدمات کو یاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جنہوں نے ملک کے 125کروڑ عوام کو واحد اکائی میں باندھے رکھنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ مجاہد آزادی چودھری رنبیر سنگھ کی صدر سالہ یوم پیدائش تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ہمیں ا

جموں میں گھمسان لڑائی، 3عسکریت پسند اور 3فوجی ہلاک

جموں؍ نئی دہلی۔/27نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع جموں میں بین الاقوامی سرحد سے متصل ایرینا سیکٹر میں سیکورٹی فورسیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوگئی جس میں9افراد بشمول 3فوجی اہلکار اور 3عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ یہ عسکریت پسند سرحد پار سے گھسنے کی کوشش میں تھے سیکورٹی فورسیس نے انہیں نشانہ بنایا۔ خونریز جھڑپ میں ایک شہری ہل

نواز شریف جنوبی ایشیا کو تنازعات سے پاک خطہ دیکھنے کے خواہشمند

کٹھمنڈو۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کو تنازعات سے پاک خطہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں جہاں غربت، جہالت، بیماری اور بیروزگاری جیسے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق نیپال کے دارالحکومت میں ’سارک‘ کے 18ویں سالانہ اجلاس سے خ

افغانستان بالواسطہ جنگ کا میدان نہیں ،نئے صدر اشرف غنی کا ادعا

کابل ۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نئے افغان صدر اشرف غنی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بالواسطہ جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے یہ بات سارک سربراہی اجلاس میں کہی۔ اس موقع پر پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، تاہم اس با

یمن: قبائیلیوں نے تیل کی بڑی پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی

صنعا۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن میں مسلح قبائلیوں نے کارروائی کرتے ہوئے تیل کی مرکزی پائپ لانے کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ قبائلی ذرائع اور صنعتی عہدیداروں کے مطابق بحرہ احمر کے ایکسپورٹ ٹرمینل کی طرف سپلائی مکمل طور پر منقطع ہو گئی ہے۔ یہ پائپ لائن 435کلومیٹر طویل ہے۔ فوری طور پر اس کارروائی کے محرکات سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ یمن تیل

چین : کوئلہ کان میں آتشزدگی، 24 ہلاک

بیجنگ، 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) چین کی شمال مشرقی ریاست لیوننگ میں واقع ایک کان میں آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ اس واقعے میں 54 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق اس کان کا نظم و نسق حکومتی کمپنی لیوننگ فوکژن کول کارپوریشن کے زیر انتظام تھا۔ حکام کا کہنا ک

امریکہ میں ہنگاموں کے دوران زائد از 400 گرفتاریاں

نیویارک۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے شہر فرگوسن اور دیگر شہروں میں جاری ہنگاموں کے دوران 400 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مظاہرین پولیس گاڑیوں کو جلا رہے تھے، دوکانوں کو لوٹ رہے تھے اور تھانے کی عمارت پر پتھر اور بوتلیں پھینک رہے تھے۔ فرگوسن کے علاوہ احتجاجی سرگرمیاں نیو یارک، بوسٹن، لاس اینجلس، ڈیلس اور دیگر شہرو

قرآن مجید کے اغلاط والے نسخے ضبط

ریاض۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں حکام نے قرآن مجید کے طباعتی اغلاط والے نسخوں ،دوسرے مذاہب اور فرقوں سے متعلق متن کی غلط تشریح والے نسخوں کو ضبط کر لیا ہے۔ سعودی عرب کے اسلامی امور، وقف ،دعوت اور مشاورت کے وزیر شیخ صالح آل شیخ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ قرآن مجید کے یہ نسخے سعودی مملکت سے باہر شائع کئے گئے تھے اور انھیں

کابل میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑی پر حملہ، پانچ افراد ہلاک

کابل، 27 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑی پر خودکش حملے میں ایک برطانوی شہری سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ برطانوی سفارتخانے نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے گاڑی میں موجود کچھ افراد بھی زخمی ہوئے لیکن مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ تاہم دوسری جانب کابل اسپتال کے ان

خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ نیول فورس کی تشکیل پر غور

کویت سٹی۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) خلیج تعاون کونسل ’’جی سی سی‘‘ نے خطے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے مشترکہ نیول فورس تشکیل دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ پولیس فورس قائم کرنے پر اتفاق ہو چکا ہے۔ جی سی سی وزراء داخلہ کا 33 واں سالانہ اجلاس کویت کی میزبانی میں منعقد

17 بھوک ہڑتالی قیدی دم توڑ گئے

کراکس ،27 نومبر( سیاست ڈاٹ کام) وینزویلا کی ایک جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے 17ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ قیدی بھوک ہڑتال پر تھے اور بھوک ہڑتال کے دوران 17 قیدی دم توڑ گئے۔

ایک ہفتے میں ایبولا کے 600 کیس

جنیوا۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی ادارۂ صحت کے مطابق گزشتہ صرف ایک ہفتے کے دوران ایبولا وائرس سے متاثرہ ممالک میں اس وبا کے 600 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق مغربی افریقا میں اس خطرناک بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد اب بڑھ کر تقریباً 16,000 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متوفی مریضوں کی تعداد 5690 ہو گئی ہے۔ ایبولا وائرس، متاثر

رفح بارڈر کراسنگ کی عارضی کشادگی

رفح۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مصری حکام نے غزہ کی پٹی کے ساتھ واقع رفح بارڈر کراسنگ کو عارضی طور پر کھول دیا ہے تاکہ مصری علاقے میں پھنسے فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔ مصر نے 24 اکتوبر کو سرحدی قصبے رفح کے نزدیک فوجیوں پر تباہ کن حملے کے بعد یہ کراسنگ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا تھا۔

فلسطینیوں کیلئے امدادی اشیاء کی ایک اور روسی کھیپ اردن پہنچ گئی

غزہ۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) روس نے چہارشنبہ کو جو امدادی اشیا ’آئی ایل‘ طیارے کے ذریعہ اردن میں پہنچائی ہیں، انہیں غزہ پٹی کے اسپتالوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ یہ اطلاع کل فلسطینی حکام نے دی ہے۔ انہوں نے روسی حکام کا تائید و حمایت کیلئے شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ 26 ٹن وزنی امدادی اشیاء محتاج لوگوں کو مل جائیں گی۔ اپنی طرف سے ر

شام میں دہشت گردی سیکھنے والے پاکستانی نژاد بھائیوں کوسزا

لندن، 27 نومبر( سیاست ڈاٹ کام) شام جاکردہشت گردی کی تربیت لینے والے پاکستانی نژاد بھائیوںکوبرطانوی عدالت نے جیل بھیج دیا ہے۔ 31 سالہ حسن نواز اور30 سالہ حمزہ کو ستمبرمیں گرفتارکیاگیا تھا۔ ایسٹ لندن کے دوبھائیوں کوشام جاکر دہشت گردی کی تربیت لینے کے جرم میں تقریباً چار سالہ قید ہوگئی۔ برطانیہ میں اب تک صرف یہی دو افرادپرفردجرم عائدہو

ایبولا وائرس کیخلاف ویکسین، انسانوں پر پہلا تجربہ کامیاب

لندن ۔ 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایبولا وائرس کے انسداد کیلئے زیر آزمائش ویکسین کے پہلے مرحلے کے نتائج مثبت آئے ہیں، جس کے بعد محققین نے یہ اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ اِس مہلک وباء کا علاج دریافت کرنے کے مزید ایک قدم قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکی ’نیشنل انسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ‘ کے مطابق اس وائرس کے خاتمے کیلئے تیار کردہ ویکسین کی آزمائش کے