نیالکل منڈل موضع ملگی میں فرقہ وارانہ کشیدگی
نیالکل۔/5نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیالکل منڈل کے موضع ملگی میں 10محرم بعد نماز مغرب علم جلوس نکالا گیا جو مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے الاوہ مبارک کے قریب پہنچنے پر پرتاپ ریڈی نامی شخص نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ شر انگیزی کرتے ہوئے علم برداران کی چادر کوکھینچ کر زمین پر گرادیا اور اس کی بے حرمتی کی جس کے بعد موضع ملگی میں فرقہ واران