M.Ed Counselling ایم ایڈ میں داخلے

عثمانیہ یونیورسٹی کے ڈائرکٹوریٹ آف ایڈمیشن نے جو OUCET پی جی انٹرنس ٹسٹ سال 2014 ء منعقد کیا تھا اس میں تمام پی جی کورسس میں داخلے کے دونوں مرحلوں کی کونسلنگ ہوگئی لیکن M.Ed کی کونسلنگ نہیں ہوئی تھی ۔ بی ایڈ کے نتائج کی وجہ رکی ہوئی تھی اب ایم ایڈ کورس 2014 – 15 میں داخلے کیلئے OUCET – 2014 کے رینک پر کونسلنگ رکھی گئی ہے ۔ پہلے مرحلہ Ist Phase کی کونسلنگ میں عثمانیہ یونیورسٹی اور پالامور یونیورسٹی کے ایم ایڈ ریگولر کورس میں داخلے کیمپس کالجس اور ان یونیورسٹی سے ملحقہ اور مربوط کالج آف ایجوکیشن جہاں ایم ایڈ کورس ہے داخلہ دیا جائے گا اس کیلئے کونسلنگ 13 نومبر 2014 ڈائرکٹوریٹ آف ایڈمیشن عثمانیہ یونیورسٹی نزد پی جی آر آر سی ڈی ای عثمانیہ یونیورسٹی کے کیمپس میں رکھی گئی ہے اس کی تفصیلات اور ہدایات مکمل معلومات کیلئے دو ویب سائیٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔

www.osmania.ac.in
or
www.oudamissions.com
ان ویب سائیٹ پر کونسلنگ کا شیڈول رینک ، ہدایات ، کالجس کی تفصیلات دستیاب ہیں ۔ اس کے علاوہ اگر پہلے مرحلہ کے بعد نشستیں مخلوعہ رہ جاتی ہیں تب دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ 24 نومبر 2014 کو اس مقام پر رکھی جائے گی ۔ کونسلنگ کا پتہ ہے ۔
Directorate of Admissions
Osmania University
Hyderabad – 500007
040-27090136

EAMCET-2014 انجینئرنگ دوسرے مرحلے کی کونسلنگ
تلنگانہ اسٹیٹ کے بعض انجینئرنگ کالجس میں B.Tech کورس میں داخلے کیلئے کونسلنگ کی اجازت سپریم کورٹ نے SLP(C) 26648/2014 مورخہ 29 اکٹوبر 2014 کو فیصلہ صادر کرتے ہوئے اجازت دی ہے ان احکامات کی روشنی میں کنوینر ایمسٹ 2014 نے ویب پر مبنی کونسلنگ کا اعلان کیا اس کیلئے 5 نومبر کو اسنادات کی تصدیق اور 6 نومبر کو کالجس کو OPT کرنے کے ہدایات ہیں امیدوار مکمل تفصیلات ہدایات ذیل کے ویب سائیٹ سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ https://eamcet.nic.in یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 14 نومبر تک کونسلنگ اور داخلے کے عمل کو مکمل کرنے کے احکامات دیئے ہیں اس لئے 14 نومبر تک تمام کالجس کے داخلے ہونگے اب جو میناریٹی کالجس اس کونسلنگ میں شامل نہیں وہ علحدہ SW II کونسلنگ رکھے گے ۔ اور 15 نومبر سے کلاسس کا باضابطہ آغاز ہوجائے گا ۔ امیدوار صرف ویب سائیٹ سے ہدایات کو ڈاؤن لوڈ کریں کوئی اور طریقہ سے صحیح معلومات حاصل نہیں ہوگی اس کے مطابق عمل کریں۔
اوپن اسکولنگ TSOSSC آخری
تاریخ میں توسیع
اوپن اسکولنگ سسٹم میں SSC ( اوپن ) اور انٹر ( اوپن ) کورس میں داخلے کیلئے تلنگانہ حکومت کی اوپن اسکولنگ سوسائٹی نے 15 نومبر تک توسیع کی ہے ایس ایس سی ( اوپن ) بغیر اسکول تعلیم کے پرائیویٹ طور پر شرکت کرنے کا موقع ہے جہاں شرکت کیلئے امیدوار کو عمر کا صداقت نامہ پیش کرنا ہوگا ۔ چونکہ سال حال ایس ایس سی میں پرائیویٹ طور پر شرکت کا طریقہ ختم کردیاگیا اس لئے اوپن ایس ایس سی کے ذریعہ شریک امتحان ہوسکتے ہیں اور اگر کوئی امیدوار اوپن ایس ایس سی میں شریک ہوجانا چاہئے تو فون 9885316623 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔
اوپن یونیورسٹی ڈگری سال اول ، دوم ، سوم میں برسرموقع داخلے 5 نومبر آخری تاریخ
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورس بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے سال اول ، سال دوم ، سال آخر میں داخلے کیلئے فیس کے ادخال کی داخلے برسرموقع کیلئے 5 نومبر تا 15 نومبر تک سہولت دی گئی ہے ۔ سال اول میں داخلے کیلئے انٹر کامیاب اہلیتی امتحان کامیاب امیدوار اہل ہیں داخلے کی معلومات کیلئے 040-24510012 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے ذریعہ تعلیم تلگو ، انگلش کے ساتھ اردو میڈیم بھی ہے ۔
انجینئرنگ الکٹریکل / میکانیکل امیدواروں کیلئے پراجکٹ کی فری ڈیمو کلاسس
انجینئرنگ کے برانچس الکٹریکل اور میکانیکل کے امیدواروں کیلئے پراجکٹ کی تیاری پر ایک خصوصی ڈیموکلاسس فری رکھی گئی ہے ۔ امیدوار اپنے پراجکٹ کی تیاری اور مستقبل میں روزگار سے مربوط ٹریننگ کی رہنمائی کے حصول کیلئے ذیل کے فون نمبر پر ربط پیدا کرتے ہوئے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ 9848699535 اس پراجکٹ کے ذریعہ انجینئرنگ امیدواروں کو روزگار کے حصول میں مدد ملتی ہے اور درکار وزارت کو بتایا جاتا ہے ۔