آن لائن دھوکہ دہی ، نائیجرین باشندے اور خاتون گرفتار

حیدرآباد ۔ /27 نومبر (سیاست نیوز) سائبر آباد کی سائبر کرائم ٹیم نے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث 4 نائجیرین باشندوں اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس کرائمس مسٹر بی سرینواس ریڈی نے بتایا کہ ایل بی نگر علاقہ کے ساکن شیخ جیلانی باشاہ نے /7 نومبر کو ایک شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ quikr.comآن لائین ویب سا

دیہی روزگار اسکیم میں تبدیلی لانے کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

نئی دہلی۔27 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت کی جانب سے سابق یو پی اے حکومت کی دیہی روزگار اسکیم میں تبدیلی لائے جانے کے خلاف اپوزیشن نے آج راجیہ سبھا میں احتجاج کیا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت یو پی اے دور میں شروع کردہ دیہی روزگار ضامن اسکیم کو برخاست کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائم

انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد غوث ابن جناب محمد حافظ خواجہ احمد موظف محکمہ تعلیمات کا 26 نومبر کو خانگی ہاسپٹل میں بعمر 72 سال انتقال ہوا ۔ 26 نومبر کو نماز جنازہ مسجد گنڈے مرزا دودھ باولی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین تکیہ جمال بی دودھ باولی میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعہ 28 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد گنڈے مرزا میں م

سابق وزیر سلمان خورشید کی این جی اوز میںدھاندلیاں

فرخ آباد ۔/27نومبر،( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی رکن پارلیمنٹ سچیدانند ہری ساکشی نے آج یہ ادعا کیا ہے کہ ایک این جی اوز کی جانب سے جسمانی معذؤرین کے آلات کی تقسیم میں مبینہ بے قاعدگیوں کی سی بی آئی تحقیقات کروائی جائیں گی۔ جبکہ یہ رضاکارانہ تنظیم سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور ان کی اہلیہ لوئیس چلاتی ہیں۔ انہوں نے آج میڈیا سے بات چیت کر

شیوسینا سے اتحاد کیلئے بی جے پی کی کوشش

ممبئی۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان شدید اختلافات کے باوجود بی جے پی نے آج اعلان کیا کہ وہ چار ہفتے پرانی حکومت میں شیوسینا کو شامل کرنے کے مسئلہ پر تازہ بات چیت کے لئے تیار ہے۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل سے ہم بی جے پی قائدین دھرمیندرا پردھان اور

دہلی میں بین الاقوامی تجارتی میلہ کا اختتام

نئی دہلی۔/27نومبر،( سیاست ڈاٹ کام ) کھٹمنڈو میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کے باوجود لاہور کے ایک فوڈ اسٹال کی انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر میں خصوصی ستائشی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ دہلی میں بین الاقوامی تجارتی میلہ 2014 کے آخری دن لاہور ی غذاؤں کے اسٹال Lizza Food Lahore کو وزیر ثقافت و سیاحت مہیش شرما نے خصوصی ستائشی ایوارڈ پیش

فوج کی فائرنگ میں 2نوجوان ہلاک، ہلاکت کی تحقیقات مکمل

سرینگر۔/27نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے فائرنگ کے واقعہ میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل کرلی ہے ۔ ضلع بڈگام کے چھتر گام میں پیش آئے اس واقعہ میں فوجی دستہ ملوث تھا۔ فوج کے ناردرن کمانڈ ہیڈکوارٹر میں ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ حکام کو پیش کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ قانون اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد

ضلع بدایوں میں لڑکیوں کی عصمت ریزی اور قتل کا جھوٹا الزام

نئی دہلی ۔ 27 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سی بی آئی نے دو رشتہ کی بہنوں کی مشتبہ حالت میں موت کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں جن کی نعشیں اترپردیش کے ضلع بدایوں میں ماہ مئی کے دوران ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھیں ۔ تحقیقات میں یہ الزام جھوٹا ثابت ہوا کہ ان لڑکیوں کی اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا گیا تھا ۔ سی بی آئی نے 40 سائنٹفک رپورٹس ک