جی 20 چوٹی کانفرنس صرف بات چیت نہیں: وزیراعظم آسٹریلیا

سڈنی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ آئندہ جی 20 چوٹی کانفرنس صرف بات چیت نہیں ہوگی بلکہ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کے واضح مقصد پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ٹیکس ادا کرنے سے بچنے والوں پر توجہ دی جائے گی اور عالمی معیشت میں 2 فیصد اضافہ کو اس چوٹی کانفرنس کا مقصد قرار دیا جائے گا۔ دُنیا بھر کے عوام کے درمیان حقیقی اختلافات دُور کرنے کی کوشش کی ج

چینی معیشت کو خطروں کا سامنا، لیکن چین کا خوفزدہ نہیں: ژی

بیجنگ۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین کے معاشی انحطاط کے بارے میں اندیشوں کو مسترد کرتے ہوئے صدر چین ژی جن پنگ نے کہا کہ چین خطروں کے باوجود خوفزدہ نہیں ہے اور ایشیائے کوچک کے انفراسٹرکچر کی ترقی اور سرمایہ کاری سہولتوں کی ترقی کے خواب کو حقیقت بنانے کی کوشش جاری ہے۔ چین میں بینک کے کھاتوں کی مالیت اربوں امریکی ڈالر ہوچکی ہے۔ انھوں نے

اُردو روزنامہ ’سیاست‘ کے نمائندہ برائے نیوزی لینڈ کو اعزاز

آکلینڈ۔ 9؍نومبر (سید مجیب کی رپورٹ)۔ نمائندہ خصوصی برائے اُردو روزنامہ ’سیاست‘ حیدرآباد کو خصوصی اعزاز حاصل ہوا جب کہ انھیں تین سربراہانِ مملکت کے دورۂ نیوزی لینڈ کی رپورٹنگ کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ برسبین میں جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت سے قبل نیوزی لینڈ کا دورہ وزیراعظم کینیڈا، چانسلر جرمنی اور وزیراعظم چین کریں گے۔ اُردو روز

بے وطن افراد کو کوموروس کی شہریت کا پیشکش

کویت سٹی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ تیل کی دولت سے مالامال کویت میں ساکن لاکھوں بے وطن افراد کو افریقی ملک کوموروس نے ان کے برسوں پرانے مسئلہ کی یکسوئی کرتے ہوئے شہریت حاصل کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ بے وطن افراد بدو کہلاتے ہیں۔ انھیں خصوصی درخواستوں پر کوموروس کی معاشی شہریت عطا کی جائے گی۔ کویت کے نائب معتمد میجر جنرل مازن الجراح نے جو

اے ٹی ایس کی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل سے تفتیش

ممبئی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک ٹیکنیکل ادارہ کے پرنسپل سے مہاراشٹرا کے ضلع رائے گڑھ میں دوبارہ تفتیش کی گئی ہے۔ ایک یا دو طلبہ کے نوجوانوں کو بنیاد پرستی پر مائل کرنے کے بارے میں مشتبہ کردار کی وجہ سے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ عراق و شام میں نوجوان شامل ہونے کیلئے جارہے ہیں، اس لئے ریاستی انسداد دہشت گر

پاک مقبوضہ کشمیر کے عوام ہندوستان میں شامل ہونا پسند کریں گے

جموں۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ انجمن منہاج الرسول کے چیرمین نے جو امن و بھائی چارگی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے کام کرنے والی ایک اسلامی تنظیم ہے، کہا کہ پاک مقبوضہ کشمیر کے عوام ہندوستان کے ساتھ وابستہ ہونے کو پسند کریں گے۔ اگر ان پاکستانی شہریوں کو ایک موقع دیا جائے تو وہ یونین آف انڈیا میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کریں گے۔ انجمن

مغربی بنگال میں ’جنگل راج‘: بی جے پی

کولکتہ۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مغربی بنگال میں ’جنگل راج‘ چلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے ریاست میں جنگل راج چلاکر صورتِ حال کو نازک بنادیا ہے۔ ریاستی بی جے پی صدر راہول سنہا نے کہا کہ ان کی پارٹی اسمبلی میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرے گی۔ میں نے اپنی پارٹی کے قائدین سے کہا ہے کہ حکومت کے

عام آدمی پارٹی کے دو سابق ارکان اسمبلی انتخابات کا مقابلہ کرنے تیار نہیں

نئی دہلی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ عام آدمی پارٹی کے دو سابق ارکان اسمبلی نے آنے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان دونوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی کے اندر ’’داخلی جمہوریت کا فقدان ہے‘‘، تاہم عام آدمی پارٹی نے کہا کہ ان دو ارکان اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا قطعی فیصلہ ہنوز نہیں کیا گیا ہے۔

کابینہ کی توسیع سے تیز رفتار فیصلے ممکن

نئی دہلی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ صنعتی چیمبرس نے آج کابینہ کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اِرادوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی ترقی یقینی ہوگئی ہے اور اصلاحات کے آغاز کے لئے تیز رفتار فیصلے کئے جائیں گے۔ نئے کابینی وزراء اور وزرائے مملکت کی شمولیت سے حکمرانی بِلارکاوٹ اور تیز رفتار ہوجائے گی اور معاشی

ریلوے گیسٹ ہاؤس میں قیام پر مودی جذبات سے مغلوب

وارانسی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیراعظم نریندر مودی برسوں قبل اپنے بچپن کے دنوں میں ایک ریلوے پلیٹ فارم پر چائے فروخت کیا کرتے تھے، آج وارانسی میں جب انھیں ریلوے گیسٹ ہاؤس میں قیام کرنا پڑا تو وہ اپنا بچپن یاد کرکے جذبات سے مغلوب ہوگئے۔ انھوں نے سیاحوں کی کتاب میں تحریر کیا کہ بچپن سے وہ ٹرینوں، ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کے ڈبو

مہاراشٹرا اسمبلی کے تین روزہ اجلاس کا آج آغاز

ممبئی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ مہاراشٹرا اسمبلی کے تین روزہ خصوصی اجلاس کا کل سے آغاز ہوگا جس کے دوران چیف منسٹر دیویندر فرنویس اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ ریاستی گورنر سی ودیاساگر راؤ، چیواپانڈو گاوٹ کو بحیثیت عبوری اسپیکر اسمبلی راج بھون میں 10 بجے دن حلف دلوائیں گے۔ اسمبلی کی کارروائی کا آغاز 11 بجے دن ہوگا اور پہلے دو دن 13 ویں

2G اسکام مقدمہ، آخری مباحث کی آج سے سماعت

نئی دہلی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ دہلی کی ایک عدالت امکان ہے کہ کل سے 2G اسپکٹرم مختص کرنے کے مقدمہ کی آخری مباحث کی سماعت بھی کردے گی جس میں سابق مرکزی وزیر مواصلات اے راجہ، ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کنی موزی اور دیگر 15 افراد ملزم ہیں۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج او پی سائنی مقدمہ کی سماعت کریں گے۔

الیکشن کمیشن کی انتخابی مالیہ رہنمایانہ خطوط سے دستبرداری کا مطالبہ

نئی دہلی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سیاسی پارٹیوں نے الیکشن کمیشن کے رہنمایانہ خطوط کی مخالفت کی ہے جن کے تحت انتخابی فنڈس کی شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے اور پارٹی فنڈس کے احتساب اور انتخابی اخراجات کی حساب طلبی کا لزوم عائد کیا ہے۔ جاریہ سال یکم اکٹوبر سے یہ رہنمایانہ خطوط اور دیگر کئی اقدامات بشمول 20 ہزار روپیوں سے زیا

اگنی میزائل || ا کامیاب تجربہ

بالاسور۔9نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج اپنے متوسط فاصلے کے نیوکلیئر صلاحیت کے حامل ’’اگنی II‘‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ۔ اس میزائل کا اپنے حدف کو نشانہ لگانے کی صلاحیت زائد از 2000کلومیٹر ہے ۔اڈیشہ کے ساحل سے داغا گیا جو فوج نے آزمائشی بنیاد پر اس کا استعمال کیا ہے ۔ وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بتایا کہ زمین سے زمین کو نشان

دولت اسلامیہ ‘ ہندوستان میں ’’اپنااثر‘‘ پیدا نہیں کرسکے گی : راجناتھ سنگھ

تل ابیب۔9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کو پورا یقین ہے کہ دولت اسلامیہ (داعش) ہندوستان میں اپنا اثر پیدا نہیں کرسکے گی ۔ حکومت ‘ ہندوستانی نوجوانوں کو اکسانے اس تنظیم کی کوششوں کو ناکام بنانے چوکسی اختیار کررہی ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے اپنے دورہ اسرائیل کے دوران ان اطلاعات و رپورٹس پر تبصرہ کررہے تھے

کابل پولیس کے سربراہ قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے

کابل۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک خودکش بم بردار نے کابل کے پولیس ہیڈ کوارٹرس میں آج صبح زبردستی داخل ہوکر خود کو دھماکہ سے اُڑالیا۔ یہ کابل کے پولیس سربراہ کو ہلاک کرنے کی کوشش تھی جس میں ایک سینئر پولیس عہدیدار اور دیگر 7 افراد زخمی ہوگئے، تاہم کابل کے پولیس سربراہ بال بال بچ گئے۔ خودکش بم بردار کی زبردست حفاظتی انتظامات کے تحت ک

جنگ بندی کی خلاف ورزیاں‘ پاکستان کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں

نئی دہلی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کو سخت ترین وارننگ دیتے ہوئے ہندوستان نے آج کہا کہ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں متواتر جاری رہیں گی تو مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ وزیر دفاع ارون جیٹلی نے جو وزیر فینانس کا قلمدان بھی رکھتے ہیں، انڈیا گلوبل فورم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئیں تو مذاکرات

سری لنکا کو شکست ‘ ہندوستان نے سیریز جیت لی

حیدرآباد ۔ 9؍ نومبر ( پی ٹی آئی) ہندوستانی ٹیم نے حیدرآباد کے راجیوگاندھی اسٹیڈیم میں آج کھیلے گئے تیسرے ونڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کی ٹیم کو چھ وکٹ سے شکست دیتے ہوئے پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز جیت لی ۔ شیکھر دھون کے 91 اور ویراٹ کوہلی کے 53 رن کی مدد سے ہندوستانی ٹیم چار وکٹ کے نقصان پر 245 رن بناتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ سری لنکا

پاکستان کی مستحکم شروعات ، احمد شہزاد کی سنچری

ابوظہبی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن آج مستحکم شروعات کی اور کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان سے 269 رنز بنالئے۔ احمد شہزاد 126 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ اظہر علی 46 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں جاری اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار شروع

آئی سی سی کا آج اجلاس محمد عامر کو رعایت کا امکان

دوبئی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی اور بورڈ کا اجلاس پیر کو دوبئی میں منعقد ہورہا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کے معاملے میں رعایت کی جائے گی اور انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ اس اجلاس میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے قوانین میں ترمی