اوقافی جائیدادوں کی تباہی کی تحقیقات کا اعلان : چیف منسٹر

حیدرآباد۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وقف جائیدادوں کی بربادی پر تشویش کا اظہار کرکے وقف جائیدادوں اور جوبلی ہلز و فلم نگر کے علاوہ دیگر سوسائٹیز کی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرانے دونوں ایوانوں پر مشتمل ارکان کی دو کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ آج اسمبلی میں رول 74 کے مباحث کا جواب دیتے ہوئے چ

نیلوفر ہاسپٹل میں تیمار داروں کا کوئی پرسان حال نہیں

حیدرآباد۔ 27 نومبر (نمائندہ خصوصی) یوں تو ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کبھی بیمار نہ پڑے اور نہ ہی اسے ڈاکٹروں یا ہاسپٹلس کے چکر لگانے کا کوئی شوق ہوتا ہے لیکن کیا کیا جائے۔ انسانوں کے ساتھ بیماریاں تو لگی رہتی ہیں جن کے علاج کیلئے مختلف ہاسپٹلس موجود ہیں۔ شہر حیدرآباد کا ایک قدیم نیلوفر ہاسپٹل ہے جہاں بچوں کے علاج کیلئے خصوصی توجہ

کالا دھن 100 دن میں واپس لانے کا وعدہ کبھی نہیں کیا گیا

نئی دہلی۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)حکومت نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ اس نے بیرونی بینکوں میں پوشیدہ رکھے گئے کالے دھن کو 100 دن کے اندر واپس لانے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔ لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں نے اس مسئلہ پر مسلسل حکومت کو نشانہ بنایا۔ کالے دھن کے مسئلہ پر اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو ن

مودی کا آج دورۂ جموں ، سخت چوکسی

جموں ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے کل دورہ جموں کے پیش نظر سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے۔ آج یہاں انکاؤنٹر میں تین فوجیوں اور تین عسکریت پسندوں کے بشمول 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مودی انتخابی مہم کے سلسلے میں کل جموں کا دورہ کررہے ہیں۔ جموں انسپکٹر آف جنرل پولیس راجیش کمار نے کہا کہ علاقہ کے تمام اضلاع بالخصوص جموں ۔ سر

بدایوں مقدمہ میں دو بہنوں نے خودکشی کی : سی بی آئی

نئی دہلی؍ بدایوں۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بدایوں مقدمہ کو سنسنی خیز موڑ دیتے ہوئے سی بی آئی نے آج اترپردیش پولیس کے عصمت ریزی و قتل پہلو کو مسترد کردیا اور کہا کہ دونوں جواں سال لڑکیوں نے درخت سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔ سی بی آئی نے اس واقعہ کی جون میں تحقیقات شروع کی تھی، وہ آئندہ ہفتہ ٹرائل کورٹ میں قطعی رپورٹ پیش کرے گی۔ سی بی آئی ذرائع

دمشق :شامی افواج کی بمباری، 30 باغی ہلاک

دمشق۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کی سرکاری فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقہ میں گھات لگاکر حملہ کرتے ہوئے کم از کم 30 باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فوج کے اتحادی سپاہیوں نے بھی ان پر حملہ کیا۔ سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اس حملہ میں کم از کم 50 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور سینکڑوں اس علاقے سے فرار ہوگئے۔ برطانوی نژاد انسانی حقوق کے نگرانکار نے

مغربی ممالک مسلمانوں کو پسند نہیں کرتے

استنبول ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردگان نے کہا کہ بیرونی طاقتیں مشرق وسطیٰ کے مسائل حل نہیں کرسکتیں کیونکہ مغربی ممالک مسلمانوں کو پسند نہیں کرتے۔ انہیں صرف دولت سے محبت ہے۔ طیب اردگان نے استنبول میں تنظیم اسلامی کانفرنس کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے معاشی و تجارتی تعاون سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مسائل خود ہی حل ک

آٹو بند ملتوی

حیدرآباد27 نومبر( پریس نوٹ ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج ( جمعرات ) نصف شب سے غیر معینہ مدت کے آٹو بند کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ بند جمعرات کی نصف شب سے شروع ہونے والا تھا ۔ علاوہ ازیں یونین نے 28 نومبر کو ٹرانسپورٹ بھون کے گھیراؤ کے منصوبہ کو بھی منسوخ کردیا ہے ۔

عمرہ کیلئے آن لائن درخواستیں

ریاض۔ 27 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی وزیر حج بندر حجار کا کہنا ہے کہ عمرہ ٹور پریٹرز اب عمرہ ویزے کے لئے درخواستوں آن لائن بھی وصول کر سکتے ہیں۔ حجار کے مطابق ان درخواستوں کا سلسلہ 23 نومبر کو شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ عازمین عمرہ کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔وزیر حج کے مطاب