سچن کی کتاب علاقائی زبانوں میں بھی دستیاب ہوگی

ممبئی ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) غیرمعمولی مانگ کی وجہ سے پبلشرس نے فیصلہ کیا ہیکہ سچن تنڈولکر کی خودنوشت ’’پلینگ اٹ مائی وے‘‘ کو علاقائی زبانوں میں بھی فراہم کیا جائے گا۔ مختلف پبلیشرس کی جانب سے دلچسپی دکھائے جانے کے باوجود ہیچٹے انڈیا میں مشترکہ طور پر سچن تنڈولکر کی خودنوشت پبلش کی ہے۔ دریں اثنا ہیچٹے انڈیا پبلیشر کی پولامی چٹ

ایڈیلیڈ میں 20 ہزار ہندوستانیوں کی آمد متوقع

نئی دہلی ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایڈیلیڈ میں 15 فبروری کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے مقابلہ کیلئے ساوتھ آسٹریلین حکومت امید کررہی ہیکہ 20 ہزار ہندوستانی شائقین یہاں پہنچیں گے۔ 50 ہزار سے زائد شائقین کی گنجائش والے میدان میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے مقابلے کی عام نوعیت کی ٹکٹیں فر

راجر فیڈرر کو اسٹیفن ایڈبرگ اسپورٹس مین شپ ایوارڈ

لندن ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس اسٹار راجر فیڈررکو موئٹ اینڈ چنڈن اوراسٹیفن ایڈبرگ اسپورٹس مین شپ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے کینیڈا کے مائلوس رونک کو شکست دے کر اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کا کامیاب آغاز کیا ہے۔ اے ٹی پی ٹور فائنلس میںمیچ کے بعدراجر فیڈرر کو دو اعزازت سے نوازا کیا۔ راجر فیڈرر کے کوچ اسٹیفن برگ نے ان

جوکووچ اور واورنکاکی شاندارکامیابی

لندن ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دو مرتبہ کے دفاعی چمپیئن نواک جوکووچ نے اپنی فتوحات کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے یو ایس اوپن چمپیئن مارن سیلی کے خلاف اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کے اپنے ابتدائی مقابلہ میں 6-1 ، 6-1 کی شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ اس سے قبل کھیلے گئے مقابلہ میں آسٹریلین اوپن چمپیئن اسٹانسلس واورنکا نے بھی اپنی گذشتہ ناکامیوں ک

اسپورٹس کو بدعنوانیوں سے پاک کیا جائے : دیپیکا

کولکتہ ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سرفہرست اسکواش کھلاڑی دیپیکا پلیکل نے آج مطالبہ کیا ہیکہ اس سے پہلے کہ ہندوستان اسپورٹس کا ایک طاقتور ملک بن جائے، اسپورٹس کو بدعنوانیوں سے پاک کیا جانا چاہئے۔ بحیثیت کھلاڑی میں سمجھتی ہوں کہ یہ ضروری ہیکہ ملک میں اسپورٹس کو بدعنوانیوں سے پاک کیا جائے اور فیڈریشن میں کھلاڑیوں کی موجودگی

ٹیم کی آمد میں تاخیر ، وارم اپ مقابلہ منسوخ

نئی دہلی ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی خاتون کرکٹ ٹیم کی ہندوستان آمد کافی تاخیر سے ہوئی ہے لہٰذا ہندوستان اور مہمان ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ مقابلہ کو منسوخ کرنا پڑا ہے اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان میسر میں راست طور پر ٹسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے بموجب جنوبی افریقی وومنس ٹ

بزرگ مور کا ’’ جواب شکوہ ‘‘

ایک روز ایک مور نے اپنے جنگل کے ایک بزرگ مور سے شکایت کی کہ ہم موروں کی آواز اللہ تعالیٰ نے بڑی خراب بنائی ہے۔ دیکھو بلبل کیسی خوش الحانی سے موصوف ہے، ہر ایک آدمی اس کی آواز سن کر خوش ہوتا ہے اور جب میں بولتا ہوں تو منہ کھولتے ہی میری آواز پر لوگ میرا مذاق اُڑاتے ہیں۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : زوجہ مرزا عباس بیگ مرحوم کی اہلیہ محترمہ غوثیہ بیگم کا 11 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ندیمہ ، ندیم کالونی ٹولی چوکی میں فرزند مرحومہ مرزا قاسم بیگ الیاس نے پڑھائی ۔ اور تدفین حضرت بغدادیؒ درگاہ لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 7396409222 پر ربط کریں ۔۔

مینڈک کی دنیا بڑی عجیب …!!

بچو! مینڈک ایک انوکھا جانور ہے۔ یہ Amphilia یعنی ریڑھ والے جانوروں میں شمار ہوتا ہے یہ پانی اور خشکی دونوں جگہوں پر رہ سکتا ہے۔ مینڈک دنیا کے ہر خطّے میں پایا جاتا ہے۔ البتہ یہ سمندر کے کھارے پانی میں زندہ نہیں رہ پاتا ہے۔ ندیوں کے کنارے تالابوں، نہروں اور پوکھروں میں رہنے والا مینڈک قدرت کا ایک انمول عطیہ ہے۔

جب شریک حیات بیمار ہو

آپ کے گھر بچوں کی پرورش آپ کے کھانے پینے کا خیال آپ کے کپڑوں وغیرہ کا خیال صرف اور صرف بیوی ہی کرتی ہے اگر کوئی بیوی شوہر کی خدمت میں کوئی کمی کرے اور اگر شوہر بیمار پڑجائے تو اس کی صحیح طرح سے دیکھ بھال نہ کرے تو سماج کے سب لوگ ایسی بیوی کو لعن و طعن کرنا شروع کردیتے ہیں ۔ اسے بدسلیقہ کہا جاتا ہے اور اسی طرح اگر بیوی بیمار ہوجائے تو کیا

ہم غذا کیوں کھاتے ہیں ؟

غذا ہماری جسمانی نشوونما میں اہم کام انجام دیتی ہے۔ غذا مختلف نوعیت کی ہونی چاہئے کیونکہ جسم کو مختلف اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے مثلاً پروٹین ہماری غذا کا اہم جزو ہے۔ پروٹین سے مراد وہ غذا ہے جو ہمارے جسم میں نئی توانائی پیدا کرسکے۔ مثلاً انڈے، دودھ، مکھن، پنیر، گوشت، مچھلی وغیرہ۔پروٹین کے علاوہ غذا کا اہم حصہ نشاستہ بھی ہے۔ نشاستہ آل

لیٹ کر پڑھنے سے دماغ متاثر

دماغ کو صحیح طور پر اعضائے جسمانی کا سرتاج کہا جاتاہے، لیکن دماغی محنت کا کام کرنے سے یہ تھک جاتا ہے اور جب اس سے مسلسل کام لیا جائے تو اس پر بُرا اثر پڑتا ہے اور اس کے ساتھ ہی صحت بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتی۔ زیادہ محنت کا دماغی کام کرنے سے دوران خون تیز ہوجاتا ہے اور اس طرح باقی اعضاء کو خون مناسب مقدار میں نہیں پہنچتا۔